منگل، 5 مارچ، 2019

ہندو کمیونٹی کیخلاف غیر اخلاقی زبان،فیاض الحسن چوہان بڑی مشکل میں،وزیر اعلیٰ نے بڑا قدم اٹھا لیا (فوکس نیوز )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب نے ہندو کمیونٹی سے متعلق توہین آمیز بیان پر وزیراطلاعات فیاض چوہان سے استعفیٰ طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو ایوانِ وزیراعلیٰ طلب کیا جہاں ان سے غیر ذمہ دارانہ بیان پر استعفیٰ طلب کیا۔ذرائع کا کہناہےکہ فیاض چوہان کے اس سے قبل بھی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کے معاملات اور متنازع بیانات سامنے آئے جس پر انہیں معافی مانگنی پڑی جب کہ تازہ بیان پر انہیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئین کے تحت اقلیتوں کے برابر کے حقوق ہیں اور ان کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اطلاعات کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے کے بعد اسے وزیراعظم عمران خان کو بھجوایا جائے گا اور اس کی منظوری کا حتمی فیصلہ وزیراعظم ہی کریں گے۔
فیاض چوہان کی تردید
دوسری جانب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ان کی ملاقات ہوئی ہے اور انہوں نے بیان پر وضاحت مانگی ہے، کوئی استعفیٰ نہیں مانگا گیا لہٰذا استعفے استعفے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔واضح رہےکہ گزشتہ روز ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے ہندو کمیونٹی سے متعلق غیر اخلاقی بیان دیا تھا جس پر انہوں نے بعد میں وضاحت اور معذرت بھی کی لیکن اپوزیش جماعتوں کی جانب سے وزیراطلاعات کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاریا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2EOn8x6
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔