بدھ، 6 مارچ، 2019

مولانا مسعود اظہر کے بارے میں بڑا حکومتی فیصلہ،اعلان وزیراعظم عمران خان کرینگے (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو حراست میں لینے یا نہ لینے سے متعلق فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔وزارت داخلہ کے اجلاس میں مولانا مسعود اظہر کے بھائی مفتی عبدالرؤف اور بیٹے حماد اظہر کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے بھیجے گئے ڈوزیئر میں مسعود اظہر کا نام بھی شامل ہے۔ذرائع وزارت داخلہ کا بتانا ہے کہ وزارت داخلہ اور سیکیورٹی حکام نے مسعود اظہر کی حراست کا معاملہ وزیراعظم کے سپرد کر دیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کالعدم جیش محمد کے خلاف جاری کریک ڈاون میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق مسعود اظہر کو تحویل میں لینے یا نہ لینے کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مسعود اظہر کو حراست میں لینے یا نہ لینے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مسعود اظہر کے بھائی مفتی عبدالرؤف اور بیٹے حماد اظہر سمیت 44 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2J8RO0r
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔