منگل، 5 مارچ، 2019

فاسٹ بائولر محمد عامر گہرے صدمے سے دوچار،افسوسناک خبر آگئی (فوکس نیوز )

0 comments

ابوظہبی (جی سی این رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار باؤلر محمد عامر کی والدہ شدید علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔فاسٹ باؤلر کی جانب سے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا گیا تھا کہ ان کی والدہ اس وقت شدید علیل ہیں۔انہوں نے اپنے مداحوں سے والدہ کی جلد صحت یابی کے حوالے سے دعا کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔علاوہ ازیں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ محمد عامر کی والدہ کو نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا۔تاہم 4 اور 5 مارچ کی درمیانی شب محمد عامر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یہ خبر دی گئی کہ ان کی والدہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں اور خالق حقیقی سے جاملیں۔خیال رہے کہ محمد عامر اپنی والدہ کی علالت کے باعث اپنی ٹیم کراچی کنگز کی جانب سے پی ایس ایل کے اہم میچ میں شرکت بھی نہیں کر سکے تھے۔واضح رہے کہ کراچی کنگز نے اس میچ میں ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں پہنچنے کے لیے راہیں روشن کرلیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2EOhEm3
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔