جمعہ، 15 مارچ، 2019

میاں منشا نیب میں پیش،ان پر کیا الزامات ہیں، کتنے گھنٹے تفتیش کی گئی؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور (جی سی این رپورٹ)منی لانڈرنگ کے الزامات پر معروف صنعت کار میاں منشاء نیب لاہور میں پیش ہوگئے جبکہ ان کے بیٹے طلب کئے جانے کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔میاں منشا سے نیب کی مشترکہ تفتیشی ٹیم نے ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔تفصیلات کے مطابق نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں صنعتکار میاں منشا اور ان کے بیٹوں میاں حسن منشاء اور میاں عمر منشاء کو طلب کیا تھا تاہم جمعرات کے روز میاں منشا اکیلے نیب کے روبرو پیش ہوئے جہاں پر تفتیشی ٹیم نے ان سے ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔نیب ذرائع کے مطابق میاں منشاء نے غیر قانونی طور پر لاکھوں پاؤنڈ کی رقم پاکستان سے برطانیہ منتقل کی جس سے برطانیہ میں سینٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب خریدا۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے میاں منشا اور ان کے بیٹوں کو سینٹ جیمز اینڈ کلب کی خریداری کا مکمل منی ٹریل دینے اور کلب کے مالکانہ دستاویزات بھی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔نیب میاں منشاء اور ان کے بیٹوں کو دومرتبہ پہلے بھی طلب کرچکا ہے تاہم میاں منشا صرف ایک بار جبکہ انکے بیٹے ایک بار بھی نیب میں پیش نہیں ہوئے۔

The post میاں منشا نیب میں پیش،ان پر کیا الزامات ہیں، کتنے گھنٹے تفتیش کی گئی؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2TEsmEL
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔