جمعرات، 14 مارچ، 2019

تحریک لبیک کا فیض آباد پر دھرنا،شیخ رشید کے بارے میں پی ٹی آئی کے شفقت محمود کیا کہتے ہیں؟ویڈیو دیکھیں (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)تحریک لبیک پاکستان کے فیض آباد دھرنے کی حمایت کرنے اور سپریم کورٹ کے فیصلے میں شامل آئی ایس آئی کی رپورٹ میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا نام آنے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ان کا دفاع کرنے سے انکار کر دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام ’ میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ شیخ رشید ہمارے اتحادی ضرور ہیں تاہم ان کے اپنے نظریات ہیں۔فیض آباد دھرنا کیس میں وضاحت پیش کرنے سے متعلق سوال پر شفقت محمود نے کہا کہ اگر شیخ رشید کے نظریات ہماری طرح کے ہوتے تو وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو جاتے لیکن وہ ہمارے حلیف ہیں اور انتخابات میں ہم نے ان کی حمایت کی تھی۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید کو بہت سارے معاملات میں ہم سے اختلاف بھی ہیں اور وہ اس کا ٹی وی پر کھل کر اظہار بھی کرتے ہیں، وہ اپنی جماعت کے لیڈر ہیں، ان سے یہ سوال ضرور کیا جائے۔یاد رہے کہ فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی آئی ایس آئی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فیض آباد دھرنے کی حمایت کرنے والوں میں شیخ رشید بھی شامل ہیں۔

The post تحریک لبیک کا فیض آباد پر دھرنا،شیخ رشید کے بارے میں پی ٹی آئی کے شفقت محمود کیا کہتے ہیں؟ویڈیو دیکھیں appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2Cma1l2
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔