جمعہ، 15 مارچ، 2019

نواز شریف سے آج جیل میں کون سی بڑی سیاسی شخصیت ملاقات کرنے والی ہے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور( جی سی این رپورٹ )احتساب عدالت نمبر2کے جج محمد ارشدملک کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں تفتیش کیلئے پنجاب پولیس کونوازشریف سے ملاقات کی اجازت دے دی۔گذشتہ روز پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی محمد اقبال نے اپنی درخواست پرعدالت کے روبرو پیش ہوتے ہوئے موقف اختیارکیاکہ ماڈل ٹائون واقعہ کی تفتیش سے متعلق نواز شریف سے جیل میں ملنے کی اجازت دی جائے،جس پرنیب پراسیکیوٹرمرزا عثمان نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ درخواست گزار کو متعلقہ پلیٹ فارم سے رجوع کرنا چاہئے اورمتعلقہ پلیٹ فارم اسلام آباد ہائی کورٹ بنتا ہے،عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہوئے نواز شریف سے ملنے کی اجازت دے دی۔ ادھر سابق وزیر اعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں خاندان کے افراد نے ملاقات کر کے ہسپتال میں علاج کیلئے منانے کی کوشش کی تاہم نوازشریف نے ایک بار پھر کسی بھی ہسپتال جانے سے انکارکردیا،نوازشریف سے آج جمعہ کو جمعیت علمااسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی بھی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے انکی والدہ بیگم شمیم اختر ،بھائی شہباز شریف ، صاحبزادی مریم نواز ، بھتیجے حمزہ شہباز سمیت دیگر نے ملاقات کر کے انکی خیریت دریافت کی ۔انکی بگڑتی صحت پر خاندان کے افراد نے تشویش کا اظہار کیا مگر نواز شریف نے اصرار کے باوجود ہسپتال جانے سے انکار کر دیا۔شہبازشریف نے بڑے بھائی سے کہاکہ آپ کی طبیعت خراب ہے علاج کروائیں تاہم نوازشریف نے کہاکہ اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑدیا۔اپنے والد سے ملاقات کے دوران مریم نوازجذباتی ہوگئیں ۔جس پر نوازشریف نے کہا کہ حوصلہ رکھو ، مضبوط بنو۔نواز شریف کی والدہ نے جلد صحت یابی کے لئے دعائیں دیں ۔نواز شریف نے خاندان کے افراد کے ساتھ کھانا بھی کھایا ۔خاندان کے لوگوں سے ساڑھے تین گھنٹے تک ملاقات جاری رہی جس میں موجودہ سیاسی و ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کی کارروائی سے نواز شریف کو آگاہ بھی کیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف سے جیل کے باہر کارکنو ں نے اظہار یکجہتی اور انکی جلد صحت یابی کے لئے قرآن خوانی بھی کی ۔کوٹ لکھپت جیل کے باہر لیگی خواتین آپس میں لڑ پڑیں اور ایک دوسرے پر نا مناسب الزامات لگائے ۔ لیگی کارکن مونا نے کہا کہ مجھے دھکے دیئے گئے اور گالیاں دی گئیں ، کچھ خواتین مجھے (ن) لیگ میں جگہ بنانے سے روک رہی ہیں ۔ لیگی خواتین نے کہا کہ کل پارٹی میں آئی ہیں آج ہم سے آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کے ذرائع کے مطابق نوازشریف سے آج مولانا فضل الرحمن کی بھی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا امکان ہے ۔

The post نواز شریف سے آج جیل میں کون سی بڑی سیاسی شخصیت ملاقات کرنے والی ہے؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2F28EZx
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔