جمعہ، 15 مارچ، 2019

ایک اور حوا کی بیٹی کو زندہ جلا دیا گیا،افسوسناک واقعہ میں کون کون ملوث؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ ) تھانہ ملت پارک کے علاقہ میں مبینہ طور پر سسرالیوں نے 35سالہ بہو کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا کر زندہ جلا دیا۔ خاتون کی تین ماہ پہلے شادی ہوئی تھی ۔ پولیس نے خاتون کی لاش مردہ خانے جمع کرواتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کی رہائشی نسرین کی تین ماہ قبل ملت پارک کے علاقہ اعظم چوک کے رہائشی شہزاد سے شادی ہوئی تھی۔شادی کے چند روز بعد ہی دونوں میاں بیوی کے در میان لڑائی جھگڑئے شروع ہو گئے۔ اسکا خاوند چھوٹی چھوٹی بات پر اسکو تشدد کا نشانہ بناتا رہتا تھا اس تشدد کے بارے میں اس نے اپنے والدین کو بھی آگاہ کر دیا تھا ۔ گزشتہ روز نسرین کو اس کے شوہر شہزاد نے اپنے بھائی اور والدہ کے ساتھ ملکر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی،ملزموں نے نسرین کے اہل خانہ کو اطلاع دی کہ نسرین گرم پانی گرنے سے جھلس گئی ہے۔خاتون کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چند گھنٹے زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی ۔جھلس کر ہلاک ہونے والی خاتون کی بہن کا کہنا ہے کہ جب سے میری بہن کی شادی ہوئی ہے تب سے یہ میری بہن پر تشدد کر رہے ہیں میر ی بہن کو اسکے خاوند نے اپنے گھر والوں سے ملکر پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا ہے ہمارے ساتھ بہت ظلم کیا گیا ہے ۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں اور ملزموں کو سزا دلوائیں ۔ پولیس کے مطابق خاتون کے والدشفقت محمود کے بیان پر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔مقدمہ میں مقتولہ کے شوہر شہزاد اسکے بھائی اور اسکی والدہ کو نامزد کیا گیا۔مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

The post ایک اور حوا کی بیٹی کو زندہ جلا دیا گیا،افسوسناک واقعہ میں کون کون ملوث؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2F5NlpN
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔