جمعہ، 15 مارچ، 2019

پی ایس ایل کے فائنل میں فوجی ٹوپیاں پہننے کے سوال پر پاک فوج کا دبنگ جواب آگیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی (جی سی این رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں فوجی کیپس پہن کر شرکت سے متعلق سوال پر ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کھیل سیاست سے مبرا ہوتے ہیں۔بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں فوجی ٹوپیاں پہن کر شرکت کی تھی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی بھارتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کھیل کو سیاست نذر نہ کیا جائے۔اب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے باقاعدہ مہم بھی شروع ہو گئی کہ پی ایس ایل کا فائنل فوجی کیپس پہن کر کھیلا جائے اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پیارے پاکستانی پی ایس ایل فائنل میں فوجی کیپس اور شرٹس دیکھنا چاہتے ہیں، پاک فوج پاکستانیوں کی محبت اور حمایت کی قدر کرتی ہے لیکن کھیل سیاست سے مبرا ہوتے ہیں۔میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ ہمارا اتحاد ایسے جذبہ خیر سگالی سے بھی بڑھ کر ہے، روشنیوں کے شہر میں کھیل سے لطف اندوز ہوں۔

The post پی ایس ایل کے فائنل میں فوجی ٹوپیاں پہننے کے سوال پر پاک فوج کا دبنگ جواب آگیا appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2F9m5qG
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔