جمعرات، 14 مارچ، 2019

سکول میں فائرنگ،افسوسناک خبر آگئی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

برازیلہ (جی سی این رپورٹ)برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو کے اسکول میں فائرنگ سے 5 طالبعلموں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق دو نوجوان حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے ساؤ پاؤلو کے راؤل برازیل ایلیمنٹری اسکول میں داخل ہوئے۔حملہ آوروں کی فائنگ سے 5 طالب علم، ایک اسکول کا ملازم اور ایک اسکول کے باہر کھڑا شخص ہلاک ہوا۔فائرنگ کے نتیجے میں 17 طالب علم زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور کارروائی کی جس کے نتیجے میں دونوں حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مکمل تحقیقات سے پہلے وجوہات سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

The post سکول میں فائرنگ،افسوسناک خبر آگئی appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2OaK6BP
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔