جمعہ، 15 مارچ، 2019

نیوزی لینڈ کے دورے پرموجود بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پر مساجد حملوں میں کیا ہوا؟ویڈیو دیکھیں (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کرائسٹ چرچ (جی سی این رپورٹ)نیوزی لینڈ کے دورے پر آئی ہوئی بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم فائرنگ کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی ہے، جس کے کھلاڑی فائرنگ کے وقت نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے مسجد آئے ہوئے تھے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے کہا کہ بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی اس واقعے میں محفوظ رہے۔بنگلا دیشی کرکٹر مشفق الرحیم نے اس موقع پر کہا کہ مسجد میں بنگلا دیشی ٹیم بھی موجود تھی جو اس واقعے میں محفوظ رہی۔انہوں نے کہا کہ ہم بہت خوش قسمت رہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں محفوظ رکھا، ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ ایسا دوبارہ ہو۔فائرنگ کے واقعے کے بعد نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان کل سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جانے والا تیسرا ٹیسٹ منسوخ کر دیا گیا ہے جس کے بعد بنگلا دیش ٹیم نے دورۂ نیوزی لینڈ ختم کرتے ہوئے واپسی کے انتظامات شروع کردیے ہیں۔

The post نیوزی لینڈ کے دورے پرموجود بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پر مساجد حملوں میں کیا ہوا؟ویڈیو دیکھیں appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2HmOEEA
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔