منگل، 26 فروری، 2019

دونوں میں ملاقات کیوں ہوئی؟کہانی سامنے آگئی (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی دعوت پر ان کے چیمبر میں ان سے ملاقات کی۔مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری سے ملاقات میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) بحران سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اطلاعات اور فواد چوہدری کے درمیان پی ٹی وی کے مینیجنگ ڈائریکٹر( ایم ڈی) ارشد خان کے تقرر سے متعلق امور زیر غور آئے۔ملاقات میں مریم اورنگزیب نے کہا ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی غیر قانونی طور پر ہوئی جس پر فواد چوہدری نے ان کے موقف کو سراہا۔ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب سے سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطاالحق قاسمی کیس کے حل میں آگاہی لی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے وزیر اطلاعات سے پی ٹی وی ملازمین اور پنشنرز کو درپیش مسائل کے حل کا مطالبہ کیا جس پر فواد چوہدری نے انہیں یقین دلایا کہ پی ٹی وی ملازمین کے مسائل کو جلد حل کیا جائے گا۔مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات سے ملاقات سے متعلق جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ انہوں نے وزیر اطلاعات کی توجہ فلم اور کلچرل پالیسی پر عملدرآمد میں تاخیر کی جانب مبذول کروائی۔انہوں نے کہا کہ اطلاعات تک رسائی کے حق سے متعلق کمیشن کے حوالے سے بھی تاحال عملدرآمد کا مرحلہ درپیش ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ انہوں نے وزیر اطلاعات کو اپوزیشن کی جانب سے ان مسائل کے حل کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ترجمان مسلم لیگ(ن) نے وزیر اطلاعات سے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات میں لانے پر زور دیا۔



from Global Current News https://ift.tt/2UaSP96
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔