منگل، 26 فروری، 2019

جانتے ہیں اس خاتون نے کیا گھنائونی حرکت کی ہے؟ (فوکس نیوز )

0 comments

وہاڑی (جی سی این رپورٹ )میلسی سدھنائی لنک نہر 84 پل کے قریب گھریلو ناچاقی پر ماں نے اپنی 2 کم سن بیٹیوں کو نہر میں پھینک دیا۔ریسکیو وہاڑی کے مطابق ضلع خانیوال کے تھانہ چھب کلاں کی حدود 84 پل پر نواحی گاؤں 85 پندرہ ایل کی رہائشی سنگ دل ماں رخسانہ شبیر نے اپنی 3 بیٹی کائنات اور 7 سالہ عائشہ کو سدھنائی میلسی لنک کینال میں پھینک دیا ۔پولیس نے ماں اور اس کے مبینہ آشنا کو گرفتار کرکے کاروائی شروع کر دی ہے، ریسکیو وہاڑی اور خانیوال کی ٹیمیں نہر سے بچیوں کو تلاش کر رہی ہیں ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو وہاڑی اور خانیوال کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے بچیوں کو نہر سے نکالنے کے لئے تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمہ رخسانہ بی بی کو اس کے مبینہ آشنا قمر عباس سمیت گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق رخسانہ شبیر کا شوہر سعودی عرب میں مقیم تھا جس کا اس سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔



from Global Current News https://ift.tt/2BT48vn
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔