اتوار، 24 فروری، 2019

احسن خان اور عائزہ خان کیا کرنے جا رہے ہیں؟مداحوں کیلئے بڑی خبر (رپورٹ فوکس نیوز)

0 comments

کراچی (جی سی این رپورٹ)سوشل میڈیا کے دور میں ٹیلی ویژن ڈراموں کے بعد ویب سیریز کا بڑھتا رجحان پاکستان اداکاروں کو بھی اپنی جانب متوجہ کررہا ہے اور اب اداکار احسن خان اور اداکارہ عائزہ خان بھی اس کا حصہ بننے جارہے ہیں۔یہ دونوں اداکار ڈراموں کے ساتھ ساتھ اب ایک ساتھی ویب سیریز میں بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔ڈان سے بات کرتے ہوئے احسن خان کا کہنا تھا کہ یہ ویب سیریز ذی چینل کے لیے ہے جس میں سمیعہ ممتاز‬، قوی خان اور سہیل احمد بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔احسن خان کے مطابق ’ایک بہترین ٹیم اس ویب سیریز پر کام کررہی ہے جبکہ ہدایت کار بھی کافی قابل ہیں‘۔اداکار نے تصدیق کی کہ یہ ویب سیریز پاکستانی ڈرامے جیسی ہی ہوگی، تاہم اب تک اس کا نام فائنل نہیں کیا گیا۔اداکار کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک ویب سیریز ہے لیکن ہوگی ڈرامے کی طرح ہی، جس میں ہماری ثقافت کو پیش کیا جائے گا‘۔ویب سیریز کی کہانی کے حوالے سے اداکار نے بتایا کہ ’ویب سیریز کی کہانی جاگیردارانہ پس منظر پر مبنی ہے، جیسے جب آپ کسی جگہ پر سب سے بڑے ہوں اور آپ کے پاس بےحد جائیداد بھی ہو، تاہم کوئی اور اس کی جائیداد اور نام حاصل کرنا چاہتا ہو، ڈرامے میں خاندانی جھگڑوں کو دکھایا جائے گا‘۔اداکار نے مزید کہا کہ ’کہانی خاندانی سیاست پر مبنی ہے، کیسے کوئی مستحق لوگوں کی مدد کرنا چاہتا ہو لیکن چند لوگ اس کے راستے کی دیوار بن جائیں، کہانی بےحد دلچسپ ہے، اسے بہت بہترین انداز میں تحریر کیا گیا ہے جو پاکستانی ثقافت کو پیش کرے گا‘۔احسن خان کے مطابق ’یہ ہمارے ڈراموں کی طرح ہی ہوگا جنہیں دنیا بھر میں لوگ دیکھنا چاہتے ہیں، دنیا بھر کے لوگ پاکستانی ڈراموں کو پسند کرتے ہیں اور امید ہے کہ ویب سیریز کے ذریعے لوگ پاکستانی ثقافت کو دیکھ پائیں گے‘۔ویب سیریز رواں سال مارچ میں ریلیز ہوگی۔یاد رہے کہ اس سے قبل احسن خان اور عائزہ خان ایک ساتھ جیو ٹی وی کے ڈرامے ’میرا پیار ہے تو‘ میں کام کرچکے ہیں جو 2013 میں ریلیز ہوا تھا۔



from Global Current News https://ift.tt/2NnUAx4
via

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔