اتوار، 24 فروری، 2019

بھارتی جنگی جنون کیخلاف اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں،را کے سابق چیف نے ایسی بات کہہ کہ مودی سرکار کی سیٹی گم۔۔ (رپورٹ فوکس نیوز)

0 comments

نئی دہلی(جی سی این رپورٹ) بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق چیف اے ایس دولت کا کہنا ہے کہ جنگ کوئی پکنک نہیں اور مذاکرات کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں غاصب بھارتی فوج پر کارخودکش حملے کے بعد بھارت نے بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے پلوامہ حملے کے واویلے پر ہندوانتہاپسندوں نے جموں اور بھارتی ریاستوں میں کشمیری مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہے لیکن اب اس کے باوجود بھی بھارتی حکومت کے جنگی جنون اور جارحانہ پالیسیوں کے خلاف اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔سابق را چیف کا بھارتی میگزین کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ نریندر مودی کو یہ نہیں کہنا چاہیئے تھا کہ فوج کو فری ہینڈ دے دیا گیا ہے کیوں کہ جنگ کوئی کھیل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کوئی پکنک نہیں اور مذاکرات کا کوئی متبادل نہیں ہے، دورحاضر میں جنگیں زیادہ نقصان دہ ہیں اور اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد کو ان کے نتائج کا ادراک ہونا چاہیے۔



from Global Current News https://ift.tt/2GGDXfx
via

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔