اتوار، 24 فروری، 2019

قالین بنانے والی فیکٹر ی میں ایسا کیا ہو رہا تھا کہ دھماکہ ہو گیا،جانتے ہیں کتنے لوگ جان سے گئے؟ (رپورٹ فوکس نیوز)

0 comments

نئی دہلی (جی سی این رپورٹ)شمالی بھارت میں آتش بازی کا سامان بنانے والی غیر قانونی فیکٹری میں دھماکے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع بھادوہی میں قائم فیکٹری میں دھماکے سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت عمارت کے ملبے سے لاشیں نکالیں۔ریاست کے سینئر پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری، قالین بنانے کے کاروبار کے آڑ میں چلائی جارہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ‘واقعے کی تحقیقات اور علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اور فرانزک ماہرین کی خصوصی ٹیمیں پہنچ رہی ہیں۔’میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ غیر قانونی بارودی مواد کی بڑی مقدار فیکٹری میں رکھی گئی تھی۔واضح رہے کہ بھارت میں آتش بازی کا سامان بنانے والی ورکشاپس میں عمومی اور ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے قریب خصوصی طور پر دھماکے ہوتے ہیں۔گزشتہ سال اکتوبر میں اتر پردیش کی پٹاخے بنانے والی ایک اور فیکٹری میں دھماکے سے 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔



from Global Current News https://ift.tt/2NrhV14
via

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔