اتوار، 24 فروری، 2019

افغانستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کے کئی ریکارڈز پاش پاش کر ڈالے (رپورٹ فوکس نیوز)

0 comments

دھیرا دھن (جی سی این رپورٹ)افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں حضرت اللہ زازئی کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹوٹل سمیت کئی اہم ریکارڈز توڑ ڈالے۔بھارت کے شہر دھیرادھن میں آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان میں دنیائے کرکٹ کو اس مختصر تیرین فارمیٹ میں اپنی مضبوطی کا ثبوت دے دیا۔

اس میچ میں افغان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل بناتے ہوئے کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔افغانستان کے اوپننگ بلے باز حضرت اللہ زازئی نے جب اپنا بلا چلانا شروع کیا تو اسے روکنے کا فارمولا پوری اننگز میں آئرلینڈ کے پاس نظر نہیں آیا۔حضرت اللہ زازئی نے ساتھی اوپنر عثمان غنی کے ہمراہ نہ صرف بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی بلکہ کسی بھی سطح پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی سب سے بڑی پارٹنر شپ کا ریکارڈ بناڈالا۔

دونوں کھلاڑیوں کے بلند و بالا چھکوں کے سامنے آئرلینڈ کے کھلاڑی بے بسی کی تصویر بنے رہے اور گیندوں کو باؤنڈری کے باہر جاتے ہوئے دیکھتے رہے۔حضرت اللہ زازئی اور عثمان غنی نے پہلی وکٹ پر 236 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جو نہ صرف بین الاقوامی بلکہ کسی بھی طرز کی ٹی کرکٹ کی سب سے بڑی پارٹنر شپ ہے۔ان سے قبل بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے بڑی پارٹنر شپ کا ریکارڈ آسٹیلیا کے ایرون فنچ اور ڈی آرسی شارٹ کا ہے جنہوں نے جولائی 2018 میں سہ ملکی سیریز کے دوران زمبابوے کے 223 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تھی۔اس کے علاوہ کسی بھی طرز کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے بڑی پارٹنر شپ کا ریکارڈ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے اے بی ڈی ویلیئرز اور ویرات کوہلی نے بنایا تھا۔دونوں عظیم کھلاڑیوں نے یہ ریکارڈ 2016 میں ہونے والے ایڈیشن میں گجرات لائنز کے خلاف یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔علاوہ ازیں اس اننگز میں حضرت اللہ زازئی نے 16 چھکے مار کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر کرلیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے ایرون فنچ کے پاس تھا جنہوں نے اگست 2013 میں انگلینڈ کے خلاف ساؤتھ ہیمٹن کے مقام پر 156 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلتے ہوئے 14 چھکے لگائے تھے۔حضرت اللہ زازئی نے اس اننگز میں دوسری سب سے بڑی انفرادی ٹی ٹوئنٹی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بھی بنالیا۔ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے ایرون فنچ کے پاس ہے جنہوں نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں زمبابوے کے خلاف 172 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف 278 رنز اسکور کیے جو بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے بڑا اسکور 263 رنز تھا جو آسٹریلیا نے ستمبر 2016 میں سری لنکا کے خلاف پالیکیلے کے مقام پر بنایا تھا۔مذکورہ میچ میں افغانستان نے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 279 رنز کا ہدف دیا تاہم حریف ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بناسکی۔خیال رہے کہ زازئی وہی افغان بلے باز ہیں جنہوں نے پہلی افغان پریمیئر لیگ میں ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔



from Global Current News https://ift.tt/2GGuPYu
via

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔