کراچی(جی سی این رپورٹ)سندھ کابینہ نے ڈاکٹرز کی تنخواہیں پنجاب کے برابر کرنے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سندھ کے ڈاکٹروں کے سروس اسٹرکچر اور تنخواہوں کے فارمولے پر غور کیا گیا۔سندھ کابینہ نے ڈاکٹروں کے لیے نیا سیلری پیکج پنجاب کے برابر کرنے کی منظوری دے دی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قانون سازی کے بعد ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا اور نئی تنخواہ کا اطلاق فروری 2019 سے ہوگا۔نئے پیکج کے تحت 10 ہزار روپے ماہانہ پوسٹ گریجویٹ کو اضافی دیا جائے گا جب کہ 15 ہزار فی مہینہ تمام ہاؤس افسران کو اضافی دیا جائے گا۔کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام الاؤنسز اور تنخواہوں کے جائزہ کے بعد 5.6 بلین سالانہ خزانے پر بوجھ ہوگا۔کابینہ کے اجلاس میں بیشتر ممبران نے ڈاکٹرز کی تنخواہ بڑھانے کو اچھی کارکردگی سے منسوب کرنے کی تجویز دی۔ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق مراد علی شاہ نے مزید ڈاکٹروں کے تقرر کی بھی منظوری دی، نئے ڈاکٹرز کی نئی بھرتی مخصوص اسپتالوں میں ہوگی جہاں سے ٹرانسفر نہیں ہوسکے گا۔واضح رہےکہ گزشتہ دنوں سندھ بھر کے ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے لیے احتجاجاً کام چھوڑ ہڑتال کی تھی جس کے بعد صوبائی حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان مذاکرات میں معاملات طے پائے تھے۔
from Global Current News https://ift.tt/2H1um2n
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔