پیر، 25 فروری، 2019

تحریک انصاف کے علیم خان کے بارے میں بھی بری خبر آگئی (فوکس نیوز )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ) احتساب عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 مارچ تک توسیع کردی۔نیب حکام جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر سخت سیکیورٹی میں علیم خان کو لے کر لاہور کی احتساب عدالت پہنچے جہاں عدالت کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، اس دوران کارکنان اور پولیس کے درمیان دھکم پیل ہوئی اور پولیس نے کارکنان کو زبردستی عدالت کے دروازے سے ہٹایا۔احتساب عدالت میں سابق سینئر وزیر علیم خان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی تو نیب پراسیکیوٹر نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی جب کہ علیم خان کے وکلاء کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی مخالفت کی گئی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جس کے بعد نیب حکام علیم خان کو عدالت سے لےکر واپس روانہ ہوگئے۔عدالت نے کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے نیب کی استدعا منظور کرلی اور علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 مارچ تک توسیع کردی۔واضح رہے کہ نیب نے تحریک انصاف کے اہم رہنما اور پنجاب حکومت میں سابق سینئر وزیر علیم خان کو آف شور کمپنیوں کے اسکینڈل میں 6 فروری کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہوں نے سینئر وزیر برائے بلدیات کی وزارت سے استعفیٰ دیا۔



from Global Current News https://ift.tt/2tzKa4x
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔