پیر، 25 فروری، 2019

یہ غذائیں کھائیں موٹاپے سے نجات پائیں (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)جب توند کی چربی گھلانے اور جسمانی وزن سے نجات کی بات ہوتی ہے تو اکثر افراد سب سے پہلے کاربوہائیڈریٹس (نشاستہ دار غذائیں) کو چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔مگر یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ہر طرح کے کاربوہائیڈریٹ موٹاپے کا باعث نہیں بنتے، درحقیقت کچھ اقسام توند سے نجات دلانے میں بھی مدد دیتی ہیں۔جسمانی وزن میں کمی کے لیے فائدہ مند کاربوہائیڈریٹس عام دستیاب غذاؤں میں مل جاتے ہیں۔درج ذیل میں ایسی ہی کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذاؤں کا ذکر ہے جو موٹاپے سے نجات کی رفتار تیز کرسکتی ہیں۔
جو
جو فائبر سے بھرپور غذا ہے اور کسی سپرفوڈ سے کم نہیں، جو کے آٹے کی روٹی یا برڈ معدے کے ہارمونز کو حرکت میں لاتے ہیں، جس سے میٹابولزم اور کھانے کی اشتہا کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے، اس میں موجود فائبر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
دالیں
چنے، بیج اور دالیں بسیار خوری سے روکنے میں مدد دے سکتے ہیں، جس سے جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنا آسان ہوجاتا ہے۔
ناشپاتی
روزانہ 30 گرام فائبر کھانا ایک سال میں 2 کلو وزن کم کرسکتا ہے، ناشپاتی میں 6 گرام فائبر موجود ہوتی ہے اور یہ مقدار بیشتر پھلوں کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے تو اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ پھل توند سے نجات کے لیے کتنا فائدہ مند ہے۔
شکرقندی
ایک درمیانی شکرقندی میں 27 گرام کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں، یہ مزیدار سوغات جسم میں ایک ہارمون adiponectin کی مقدار بڑھاتی ہے جو کہ بلڈشوگر لیول کو ریگولیٹ کرنے کے ساتھ میٹابولزم کو متحرک کرتا ہے۔ شکرقندی چربی سے پاک ہوتی ہے اور کیلوریز نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں۔
مٹر
آدھا کپ مٹر کے دانوں میں 4 گرام پروٹین اور فائبر ہوتی ہے جبکہ کاربوہائیڈریٹس کی مقدار 12.5 گرام ہوتی ہے، اتنے مٹر کھانے سے جسم کو روزانہ درکار زنک کی 12 فیصد مقدار بھی ملتی ہے۔
سادہ چاول
ایک امریکی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سادہ چاول میں موجود کاربوہائیڈریٹس دیر سے ہضم ہوتے ہیں اور معدے میں فیٹی ایسڈز میں تبدیل ہوجاتے ہیں، جن کو ہمارا جسم توانائی کے لیے استعمال کرتا ہے، یہ کاربوہائیڈریٹس سفید ڈبل روٹی یا میٹھی اشیاءمیں پائے جانے والے کاربوہائیڈریٹس سے مختلف ہوتے ہیں جو فوری طور پر جسم میں جذب ہوکر جلنے کی بجائے چربی کا ذخیرہ کرتے ہیں اور موٹاپے کا باعث بنتے ہیں۔اس تحقیق میں پہلی بار یہ بات سامنے آئی ہے کہ سفید چاول اور پاستا میں موٹاپے سے تحفظ دینے والے کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں اور سادہ چاول کا اکثر استعمال موٹاپے سے تحفظ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
کیلے
کیلے فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں اور انہیں کھانے کے بعد آپ کے اندر مزید کچھ کھانے کی خواہش کافی دیر تک پیدا نہیں ہوتی، کیلوں میں نشاستہ کی بھی ایک قسم ہے جو کھانے کی اشتہا کم کرتی ہے اور وزن میں اضافے کی روک تھام کرتی ہے۔ اسی طرح یہ خون میں شوگر کی سطح کم کرکے جسم میں انسولین کی حساسیت بڑھاتی ہے، اگر جسمانی خلیات انسولین کے حوالے سے حساس نہ ہو تو وہ گلوکوز جذب نہیں کرپاتے اور لبلبلہ ان کی بڑی مقدار ذخیرہ کرلیتا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2SXGIzF
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔