منگل، 26 فروری، 2019

بھارت کی جانب سے فضائی دراندازی کی کو شش میں ناکامی،جانتے ہیں بھارتی میڈیا نے کیا ڈرامہ کیا؟ (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)لائن کنٹرول کی خلاف ورزی کے بعد بھارتی میڈیا پر دکھائی گئی نام نہاد حملے کی ویڈیو 3 سال پرانی نکلی۔یاد رہے بھارتی ایئر فورس کی جانب سے گزشتہ رات دراندازی کی کوشش کی گئی جس کے بعد پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے اپنا بوجھ گرا کر فرار ہوگئے۔لیکن جنگ کے جنون میں مبتلا بھارتی میڈیا نے اسے سرجیکل اسٹرائیک کا نام دے کر اپنے ہی لوگوں کو بے وقوف بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور یوٹیوب سے 3 سال پرانی ویڈیو نکال کر اسے مذکورہ واقعے سے جوڑنے کی کوشش کی۔بھارتی چینلز پر صبح سے دکھائی جانے والی ویڈیو دراصل 2016 سے یو ٹیوب پر موجود ہے۔ یہ ویڈیو اپ لوڈ ہونے کی تاریخ 23ستمبر 2016 درج ہے اور یہ بھارتی نہیں بلکہ پاکستان ائیرفورس کی نائٹ فلائنگ کی ویڈیو ہے۔پلوامہ حملے میں 40 سے زائد بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بھارتی حکومت اور میڈیا بدحواس ہوچکا ہے اور پڑوسی ملک سے مسلسل پاکستان کو سبق سکھانے، سفارتی سطح پر تنہا کرنے اور جنگ کرنے جیسی آوازیں آرہی ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2tFCIEO
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔