منگل، 19 فروری، 2019

ماسکو میں امریکہ سے بغاوت... ترکی نے امریکا کے خلاف بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے ایران کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا چوہدری عاطف تنویر

0 comments


انقرہ (فوکس نیوز اردو) ترکی نے امریکا کے خلاف اعلان بغاوت کردیا۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے امریکا کی جانب سے ایران پر لگائی گئی تمام معاشی پابندیاں نظرانداز کردیں، ان کا کہنا ہے کہ ترکی ایران کا ساتھ دیتے ہوئے اس سے تجارت کرنے کے لئے تیار ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس کے شہر سوچی میں روس، ترکی اور ایران کے صدور کی ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں ترک صدر رجب طیب اردگان نے ایران کے ساتھ تعلقات مزید بہتر بنانے اور اس کے ساتھ تجارت کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔ ترک صدر کا کہنا ہے کہ ترکی بات چیت اور تجارت کے ذریعے ایران کے ساتھ تعلقات مزید بہتر بنانا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کی جانب سے ایران کے ساتھ تعلقات مزید بہتر بنانے کا اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پولینڈ میں امریکا کی سربراہی میں مختلف یورپی ممالک کے درمیان ایران کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کے متعلق اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کا مقصد ایران پر دباؤ ڈالنا اور اس کے اثر و رسوخ کو کم کرنا ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔