کراچی (جی سی این رپورٹ)سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں آج سے ہڑتال شروع کر دی ہے۔سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد آصف سعید کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج سے ہڑتال شروع کر دی ہے، ملک بھر کی سیمنٹ فیکٹریوں سے روزانہ ایک لاکھ ٹن سیمنٹ اٹھائی جاتی ہے جو آج نہیں اٹھائی گئی۔ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ناجائز ٹیکسوں کی بھرمار کر دی ہے، حکومت اور ایف بی آر کے ٹیکس واپس لینے تک ہڑتال جاری رہے گی، سیمنٹ ڈیلرز نے فیکٹریوں سے آج سے سیمنٹ اٹھانے سے انکار کر دیا ہے۔آصف سعید کا کہنا ہے کہ سیمنٹ ڈیلرز کی یہ ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات میں کوئی ڈیلر فیکٹریوں سے نہ ہی سیمنٹ اٹھائے گا اور نہ ہی فروخت کرے گا، بار بار یاد دہانی کے باوجود حکومت نے ہماری بات نہیں سنی۔آصف سعید نے کہا کہ حکومت کاروبار دوست فیصلے نہیں کر رہی، جب تک ایف بی آر ٹیکس واپس نہیں لیتا، سیمنٹ ڈیلر اپنا کاروبار بند رکھیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیمنٹ پر ٹیکسوں کا بوجھ مزید بڑھنے سے پاکستان میں کنسٹرکشن انڈسٹری بیٹھ جائے گی۔آصف سعید نے یہ بھی کہا کہ ایف بی آر نے سیمنٹ کے خریداروں سے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی کاپی رکھنے کی شرط لگا دی جبکہ فائنل ٹیکس ریٹرن سے ڈسٹری بیوٹرز کو نکال دیا ہے اس لیے اب سیمنٹ کا کاروبار کرنا ممکن نہیں رہا۔اس سے قبل سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے یکم جولائی 2019ء سے فیکٹریوں سے سیمنٹ نہیں اٹھانے کا اعلان کیا تھا، تاہم سیمنٹ ڈیلرز نے آج سے ہڑتال کا آغاز کیا ہے۔
The post ملک میں تعمیراتی بحران کا خدشہ۔۔۔ appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2XjIhFr
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔