سورج کو پھر گرہن لگ گیا، زمین اور سورج کے بیچ چاند آنے کا یہ منظر صرف جنوبی امریکا میں دیکھا گیا۔چلی میں بھی سورج گرہن دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوئے، گرہن کا یہ منظر 2 منٹ تک دیکھا گیا، اس موقع پر چلی میں مکمل طور پر اندھیرا چھا گیا۔سائنسدانوں کے مطابق یہ اس دہائی کا آخری سورج گرہن تھا۔ماہرین کے مطابق سورج کو گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان حائل ہو جاتا ہے اور اس کی روشنی زمین تک پہنچنے سے روک دیتا ہے لیکن چونکہ سورج کا فاصلہ زمین سے چاند کے مقابلے میں 400 گنا زیادہ ہے، اس لیے سورج چاند کے پیچھے مکمل یا جزوی طور پر چھپ جاتا ہے۔واضح رہے کہ مکمل سورج گرہن ایک علاقے میں تقریباً 370 سال بعد دوبارہ آسکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ 7 منٹ 40 سیکنڈ تک برقرار رہتا ہے، البتہ جزوی سورج گرہن سال میں کئی دفعہ دیکھا جا سکتا ہے۔
The post صدی کا آخری سورج گرہن،کہاں کہاں دیکھا گیا؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2J8cinY
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔