ہفتہ، 13 جولائی، 2019

نئے پاکستان میں روٹی کی نئی قیمت (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ ) آٹا ، میدہ اور چوکر پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد لاہور میں تنور مالکان نے نان اور روٹی کی قیمت میں از خوداضافہ کر دیا، صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز سادہ روٹی 10 جبکہ خمیری روٹی اور سادہ نان 15 روپے کا فروخت ہو تا رہا، نانبائیوں نے سرکاری نرخنامے کے بجائے لوگوں سے سادہ روٹی پر 4 روپے ، نان اور خمیری روٹی پر 3 روپے اضافی وصول کئے، جبکہ تنور مالکان نے آئندہ چند روز میں سادہ روٹی کی قیمت 15 روپے ، نان اور خمیری روٹی 20 روپے کرنے کا بھی عندیہ دیدیا ۔روزنامہ ’’دنیا‘‘ کی جانب سے مختلف علاقوں میں تنوروں کا سروے کیا گیا ، جہاں تنور مالکان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا نان ، روٹی اب سرکاری نرخوں پر فروخت کرنا ممکن نہیں رہا،کیونکہ آٹے اور میدے کی فی بوری کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن ضلع لاہور کے مرکزی صدر آفتاب اسلم گل نے بتایاکہ رمضان المبارک میں آٹے کی 79 کلو کی بوری کا ریٹ 2800 جبکہ میدےکی 84 کلو کی بوری 3500 روپے کی تھی تاہم اوپن مارکیٹ میں نئی گندم کی قیمت 1450 روپے فی من تک پہنچنے کے باعث عید الفطر پر آٹے کی بوری 400 روپے اضافے کے بعد 3200 روپے جبکہ فائن (میدہ)3500 سے بڑھاکر 4000 روپے کر دیا گیا، لیکن اس کے باوجود نان روٹی کے نرخ وہی رکھے ، تاہم تازہ صورتحال میں مہنگی گندم سے بنی ان مصنوعات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لاگو کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں آٹے کی 79 کلوکی بوری 3800 روپے جبکہ فائن (میدے)کی 84 کلو کی بوری 5000 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائیگی ۔ دوسری جانب سوئی ناردرن نے تنوروں کیلئے گیس کا یونٹ 700 روپے سے بڑھا کر 1283 روپے کر دیا ہے، لہٰذا پیداواری لاگت میں بے پناہ اضافے کے بعد نان روٹی ضلعی انتظامیہ کے مقررہ نرخوں پر فروخت کرنا ممکن نہیں رہے گا۔ آفتاب اسلم گل نے مزید بتایاکہ سوموار کے روز ڈپٹی کمشنر سے اسی سلسلے میں نان روٹی ایسوسی ایشن کی ملاقات ہے جس میں نئی قیمتوں کا جائزہ لیا جائیگا، ہمارا مطالبہ ہے اگر حکومت پرانے نرخوں پر نان روٹی کی فروخت چاہتی ہے تو آٹے اور فائن کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، اگر اضافی قیمت پر نان ، روٹی فروخت کرنیوالے تنور مالکان کی پکڑ دھکڑ یا جرمانے کئے گئے تو پشاور کی طرح23 جولائی سے لاہور کے 12 ہزار تنور بند کر کے مکمل ہڑتال کی جائیگی۔انہوں نے مزید کہاکہ روٹی نان کی 2013 سے قیمتیں نہیں بڑھائیں،ہم کوئی ظلم نہیں کر رہے بلکہ ظلم ہمارے ساتھ ہورہا ہے، دو ماہ بعد گیس کی لوڈ شیڈنگ ہو جائے گی اور ہم لکڑی اور گیس سلنڈر استعمال کریں گے،ستم ظریفی یہ ہے کہ گیس نہیں آئے گی بل پھر بھی دینا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا ہمارا بل چالیس سے 70ہزار تک چلا گیا ہے ۔دوسری جانب پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن (پنجاب) نے بھی آج (جمعۃ المبارک)لاہور میں آٹا ملز مالکان کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں مطالبات کی منظوری نہ ہونے کی صورت میں آٹا ملیں بندکرنے، آٹے کی سپلائی معطل کرنے یا دیگر بڑے اعلانات کئے جا سکتے ہیں۔اکنامک رپورٹر سے کے مطابق تنور مالکان نےحکومت کو تین روز میں ٹیکس واپس لینے کی مہلت دیتے ہوئے کہا فیصلہ واپس نہ ہوا توروٹی15 اور نان 20روپے میں فروخت کرینگے۔دوسری طرف کے پی کے میں نانبائیوں کی جزوی ہڑتال کیوجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔پشاورمیں بعض مقامات پر کھلے تنوروں پر روٹی 20سے30روپے میں فروخت کی گئی ۔پختونخوا حکومت نے نانبائیوں کے عہدیداروں کی ممکنہ گرفتار ی کیلئے ان کی فہرستیں متعلقہ تھانوں کو بھی ارسال کر دیں۔

The post نئے پاکستان میں روٹی کی نئی قیمت appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2jICfQP
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔