پیر، 8 جولائی، 2019

مریم کا دبنگ خطاب،عمران خان سے بڑا مطالبہ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

منڈی بہاؤالدین ، لاہور( جی سی این رپورٹ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے نئی شہادتوں کے بعد نوازشریف کو جیل میں نہیں رکھا جا سکتا، ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے سابق وزیراعظم کی عزت بڑھی،مہنگائی پر عمران خان استعفیٰ دیں اور گھر جائیں،یہ نالائق اعظم پتلی گلی سے نہ نکلے، عوام اسے بھاگنے نہ دیں۔اتوار کو رات گئے12 بجکر 32 منٹ پرمنڈی بہائوالدین میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، آج نوازشریف 22 کروڑ عوام کی عدالت میں سرخرو ہوگئے، یہ جانتے ہوئے کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے کے باوجود سابق وزیر اعظم قانون کے آگے سر جھکا کر جیل چلے گئے، وہ بہادر انسان ہیں۔ نواز شریف بے قصور تھا، انصاف دینے والا جج بول اٹھا، جج کی ویڈیو دیکھی تھی، وہ کہتا ہے بلیک میل کرکے خودکشی پر مجبور کیا اور فیصلہ خلاف دینے کیلئے مجبور کیا گیا،سابق وزیر اعظم کو آپ کی آواز اٹھانے کی سزا ملی، ووٹ کو عزت دینے کی سزا ملی۔

نوازشریف چھوٹے گا انشااللہ، وزیراعظم بنے گا اورپہلے سے زیادہ طاقتور وزیراعظم بنے گا۔ نوازشریف کو چاروں طرف سے دشمنوں نے گھیرا ہوا ہے، سابق وزیر اعظم کو ووٹ دینے والوں کا سر آج فخر سے بلند ہے۔انہوں نے کہاعمران خان جلسے کی اجازت نہیں دیتا، جلسے کی اجازت نہ دینے والے دیکھ لیں کہ لاہورسے منڈی بہاؤالدین تک ہرجگہ جلسہ ہوا۔لاہور سے منڈی بہاؤالدین کا سفر ڈھائی گھنٹے کا ہے میں دس گھنٹے میں پہنچی ، میں 7 تاریخ کو لاہور سے نکلی اور آج 8 تاریخ ہوگئی ہے ، مہنگائی بڑھی، بجلی ، آٹا ،دال اورسبزی مہنگی ہوگئی،یہ نالائق اعظم پتلی گلی سے نہ نکلے بھاگنے نہ دینا ،عوام پر مہنگائی کی قیامت توڑنے والے کو کہو عمران خان استعفیٰ دو گھر جائو،گو سلیکٹڈ گو کے نعرے لگائو، قومی اسمبلی میں سلیکٹڈ پر پابندی لگائی، کیا عوام پر پابندی لگا سکتا ہے۔قبل ازیں مریم نواز جلسے سے خطاب کیلئے منڈی بہاؤالدین پہنچ گئیں جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ وہ سہ پہر چار بجے کے قریب لاہور سے قافلے کے ساتھ روانہ ہوئی تھیں۔ادھر ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہاجبر و بلیک میلنگ کا شکار ہو کر اپنے ضمیر کیخلاف فیصلہ دینے والے جج صاحب! میں سمجھ سکتی ہوں کہ فیصلے کی طرح تیار شدہ پریس ریلیز پر بھی آپ نے مجبوری میں دستخط کیے ہوں گے، بہت شکریہ، آپ نے ویڈیو کا انکار نہ کر کے تصدیق کر دی۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے شاعرانہ انداز میں حکومت پر شدید تنقید کی۔انہوں نے کہامانگے تانگے کی کرسی پر مرتے کیوں ہو؟ عمل نہیں تو جھوٹی باتیں کرتے کیوں ہو؟ کہتے تھے آئو میں کنٹینر دوں گا، میں جو نکلی ہوں تو ڈرتے کیوں ہو ؟اس سے قبل قافلے کے ہمراہ جاتی امرا سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا دھمکیوں سے نہیں ڈرتی،یہ جلسہ کی اجازت دیں یا نہ دیں،جہاں عوام چاہیں گے وہاں ان سے ملوں گی۔روانگی کے وقت ان کی گاڑی شوہرکیپٹن (ر)صفدر چلا رہے تھے۔

The post مریم کا دبنگ خطاب،عمران خان سے بڑا مطالبہ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/32dQRt3
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔