اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)خیبر پختونخوا اسمبلی میں قبائلی اضلاع سے نو منتخب 3 ارکان صوبائی اسمبلی نے حیران کن طور پر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔بلوچستان ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے نیوز کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر کے پی کے اسمبلی میں قبائلی اضلاع سے نومنتخب 3 ارکان صوبائی اسمبلی بلاول، شفیق اور عباس الرحمان نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ خفیہ رائے شماری کا مقصد ہی اپنی مرضی کا ووٹ ڈالنا ہوتا ہے، ایسا کیوں سمجھا جاتا ہے کہ جیتنے والے نے ہی ہارس ٹریڈنگ کی ہوگی۔انہوں ںے کہا کہ یہ کیوں نہیں سوچتے کہ اپوزیشن ارکان اپنی پارٹی پالیسیوں سے نالاں ہیں، ان کی اپنی پارٹی سے حاصل بزنجو کے نام پر یا کسی اور وجہ سے ناراضگی بھی ہو سکتی ہے۔
The post خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع سے جیتنے والے تین آزاد امیدوار ایسی پارٹی میں شامل آپ حیران رہ جائینگے appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2OB2mIj
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔