نکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کا دنیا کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے جسے یہ موذی وائرس ایک لاش سے منتقل ہوا۔ ویب سائٹ buzzfeednews.com کے مطابق یہ مریض میڈیکل ایگزامینر ہے جس کی ڈیوٹی مردہ خانے میں ہے جہاں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی لاشیں رکھی جا رہی ہیں۔ جرنل آف فرانزک اینڈ لیگل میڈیسن کے مطابق یہ دنیا کا پہلا کیس ہے جس میں مریض کو لاش سے وائرس منتقل ہوا ہے۔بنکاک میں واقع آر وی ٹی میڈیکل سنٹر کے ماہر وون شری ویجیتالئی کا کہنا تھا کہ ”ڈس انفیکشن کا جو طریقہ کار آپریشن رومز میں اختیار کیا جا رہا ہے، فرانزک یونٹس اور مردہ خانوں میں بھی اس پر عمل کیا جانا چاہیے۔ ہمیں ان لوگوں کو بھی کورونا وائرس سے بچانے کی سعی کرنی ہو گی جو کورونا وائرس سے مرنے والوں کی لاشوں کو سنبھال رہے ہیں۔“واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں اب تک کورونا وائرس کے 2ہزار 579مریض سامنے آ چکے ہیں۔
The post تھائی لینڈ میں کورونا کا پہلا کیس، یہ متاثرہ شخص میں کیسے منتقل ہوا؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2XAa5cl
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔