بدھ، 15 اپریل، 2020

دو معروف باکسرز عامر خان اور حسین شاہ کی رنگ سے باہر ایک دوسرے پر مکے بازی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)پاکستان کی جانب سے اولمپک میڈل جیتے والے واحد باکسر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عامر خان نے جب جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ جیتی تو اُس وقت کے انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن (آئبا) کے صدر پروفیسر انور چوہدری مرحوم نے عامر اور ان کے والد کو پاکستان کی جانب سے اولمپکس کھیلنے کی پیشکش کی تھی لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب ہی نہیں دیا گیا۔حسین شاہ نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر جذباتی انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عامر خان پوچھتے ہیں کہ میں نے پاکستان کے لیے کیا کیا؟ میرا عامر سے سوال ہے کہ انہوں نے پاکستان کی لیے ایسا کیا کردیا اور کس حق سے یہاں باتیں کررہے ہیں؟ خیال رہے کہ عامر خان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ حسین شاہ کو پاکستان نے عزت دی لیکن انہوں نے پاکستان کے لیے کچھ نہیں کیابلکہ عامر نے ساتھ یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں ایک لاکھ ڈالرز لگائے ہیں۔اس حوالے سے حسین شاہ نے کہا ہے کہ عامر خان پاکستان میں بزنس کررہے ہیں، ان کے اقدامات سے ملک میں امیچر باکسنگ تباہ ہوجائے گی۔پانچ مرتبہ کے ساؤتھ ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ اور 80 کی دہائی کے کامیاب ترین پاکستانی باکسر نے مزید کہا کہ وہ پاکستانی ہیں اور ہمیشہ پاکستانی رہیں گے، پہلے خود پاکستان کے لیے میڈل جیتے اور اب ان کا بیٹا پاکستان کے لیے میڈلز جیت رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان سے محبت نہیں ہوتی تو وہ جاپان کا پاسپورٹ حاصل کرلیتے۔حسین شاہ کا کہنا تھا کہ عامر خان نے جب جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ جیتی تھی تو اس وقت کے آئبا کے صدر پروفیسر انور چوہدری مرحوم نے عامر اور ان کے والد کو پاکستان کی جانب سے اولمپکس کھیلنے کی پیشکش کی تھی لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب ہی نہیں دیا گیا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ عامر نے اپنے بھائی ہارون کو پاکستان کی طرف سے صرف اس لیے کھلوایا کیوں کہ انگلینڈ میں وہ ٹیم میں بھی جگہ نہیں بنا پارہے تھے۔پاکستانی لیجنڈ باکسر نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں جمنازیم ان کے نام سے تھا جو ان کا حق تھا لیکن عامر خان نے اثرورسوخ استمال کرکے وہ اپنے نام کرلیا، اس پر عامر خان کا کوئی حق نہیں بنتا تھا۔

The post دو معروف باکسرز عامر خان اور حسین شاہ کی رنگ سے باہر ایک دوسرے پر مکے بازی appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2RD5BOq
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔