اتوار، 19 اپریل، 2020

عمران خان اور عبدالعلیم خان کی قربتوں نے وزیراعلی کو پریشان کردیا (ویک اپ کال ضیاءمغل )

0 comments
لاہور (ویک اپ کال ضیاءمغل، رپورٹ) عبدالعلیم کی کابینہ میں واپسی سے عثمان بزدار پریشان ہو گئے ہیں۔ کچھ دن قبل وزیراعظم عمران خان نے عبدالعلیم خان کو سینئر وزیر بنایا ہے ،تب سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگ گئے ہیں۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار عمران یعقوب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر خوف کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں، وہ پریشان ہو گئے ہیں اور ان کی پریشانی صاف نظر آ رہی ہے۔
تجزیہ نگار کا مزید کہنا تھا کہ عبد العلیم بلدیات اور داخلہ کی وزارت لینا چاہتے تھے لیکن انہیں خوراک کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

عمران خان اور علیم خان میں بڑھتی قربتیں۔۔۔ عثمان بزدار کی کرسی کو خطرہ۔۔ واقفان حال کی بڑی خب تاہم عثمان بزدار کا کہناہے کہ وزارت بلدیا ت کے پاس تمام ترقیاتی فنڈز ہوتے ہیں اس لیے علیم خان کو یہ وزارت نہیں ملنی چاہیے ۔
علیم خان کو وزارت سے ہٹانے پر جو لوگ کنارہ کشی کر چکے تھے ، عثمان بزدار نے ان سے بھی رابطے برڑھا دئیے ہیں اور ان سے قربتیں بڑھنے لگی ہیں۔
یاد رہے کہ عبدالعلیم خان کی کابینہ میں واپسی کے بعد سے ان پر تنقید کی جا رہی ہے۔ ان کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن ابھی تک حکومتی ارکان کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی بیان سامنےنہیں آیا نہ ہی ابھی تک کسی کی جانب سے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ تا ہم اس مشکل وقت میں جب پاکستان کورونا وائرس جیسی وبا میں پھنسا ہوا ہے، کسی نے اس طرف زیادہ دھیان بھی نہیں دیا۔
لیکن اب تجزیہ نگار عمران یعقو ب خان نے ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دن قبل وزیراعظم عمران خان نے عبدالعلیم خان کو سینئر وزیر بنایا ہے ،تب سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگ گئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر خوف کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں، وہ پریشان ہو گئے ہیں اور ان کی پریشانی صاف نظر آ رہی ہے۔
The post عمران خان اور عبدالعلیم خان کی قربتوں نے وزیراعلی کو پریشان کردیا appeared first on Global Current News.


from Global Current News https://ift.tt/2KlW9L7
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔