لاہور(نیوز ڈیسک,ویک اپ کال ضیاءمغل) وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنے خلاف من گھڑ ت الزامات اور تبصرہ
کرنے پر سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کو قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت ٹی وی پروگرام میں صحافی حامد میر کی
وزیراعلی عثمان بزدار پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں، اور وزیر اعلی پنجاب نے اس حوالے سے اپنی قانونی ٹیم کو کارروائی شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ایک دوسری ٹویٹ میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت حامد میر کے شر انگیز الزامات کی سختی سے تردید کرتی ہے ، حامد میر اور ہم ٹی وی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے، حامد میر نے پروگرام میں بغیر ثبوت وزیراعلی عثمان بزدار پر الزامات لگا کر صحافتی اقدار کو پامال کیا۔ یاد رہے کہ حامد میر نے ہم ٹی وی کے پروگرام میں اینکر محمد مالک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عثمان بزدار نے انکشاف کیا ہے کہ شوگر بحران میں جو سبسڈی دی گئی وہ مجھ سے عمران خان نے دلوائی میرے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں۔ عمران خان میرے سامنے بول بھی نہیں سکتا میں نے اپنے والد کے نام پر ہسپتال بنایا ہے عمران خان میرے سامنے پر بھی نہیں ما ر سکتے۔کرنے پر سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کو قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت ٹی وی پروگرام میں صحافی حامد میر کی
حامد میر نے ایک ادھورا محاورہ بولتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو آئندہ آنے والے دنوں میں پتا چلے گا کہ یہ عثمان بزدار انہوں نے آستین میں ۔۔۔۔۔وہ پالا ہے۔
جانب سے
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔