Global Current News BBC WORLD NEWS لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Global Current News BBC WORLD NEWS لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ، 2 مئی، 2020

سعودی حکومت نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ (ویک اپ کال ضیاءمغل)

0 comments
مدینہ منورہ(نیوز  دیسک،ویک اپ کال) سعودی حکومت نے حرمین شریفین کو کھولنے کے لیے احتیاطی تدابیر بھی جاری کردی ہیں جس کے تحت حرمین شریفین میں آنے والوں کو جائے نماز ساتھ لانا ہوگا جب کہ مسجد میں رکھے قرآن پاک کے نسخے استعمال کرنے کی ممانعت ہوگی۔
نمازیوں کو فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ واش روم بند رکھے جائیں گے، نماز کے لیے آنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے تاہم ابھی تک عید کی نماز اور نماز تراویح پر پابندی برقرار ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب نے ملک بھر کی مساجد سمیت مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے اندرونی اور بیرونی حصے میں نمازِ پنجگانہ اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کی تھی۔

کپور خاندان کی پشاور میں موجود تاریخی حویلی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

پشاور (جی سی این رپورٹ) کپور حویلی رشی کپور کے پردادا پرتھوی راج کپور نے 1918ء سے 1922ء کے درمیان تعمیر کروائی تھی، پشاور کے پرانے باسیوں کے مطابق 1990ء میں کپور خاندان کے دو بڑے نام ششی کپور اور رشی کپور پاکستان کے دورے پر آئے جہاں وہ اپنے آبا و اجداد کے شہر پشاور بھی آئے، کپور حویلی پہنچنے پر قصہ خوانی میں ایسے مناظر تھے کہ جیسے پورا شہر امڈ آیا ہوا۔

Rashi Kapoor arrived family property in Peshawer Pakistan 2

سیکریٹری ہیریٹیج کونسل خیبرپختونخوا شکیل وحید اللہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ 2009ء میں پہلی بار ان سے بھارت میں ملاقات ہوئی، رشی کپور نے خاص طور پر اپنے خانساماں کو کہا کہ کسی طرح بھی ممکن ہو ان مہمانوں کے لیے پشاوری قہوہ بناؤ۔ شکیل وحید اللہ کے مطابق ان کی دلی خواہش تھی کہ کپور حویلی میں ایک میوزیم بنایا جائے جہاں کپور خاندان کے فلمی کیرئیر کی یادگاریں رکھی جائیں، حویلی کی ایک منزل پر سلائی سینٹر یا کمپیوٹر سینٹر بنایا جائے جس سے مقامی لوگوں کی مدد کی جائے۔

Rashi Kapoor arrived family property in Peshawer Pakistan

شکیل وحید اللہ کے مطابق میوزیم کے لیے اس وقت رشی کپور نے حکومت پاکستان سے بھی رابطہ کیا تھا لیکن اس پر آج تک عملی اقدام نہ اٹھایا جاسکا، کپور خاندان نے پشاور سے گئے وفد کی 2013ء میں بھی بہت عزت افزائی کی، کپور خاندان نے بتایا کہ 1990ء میں وہ فلم کی شوٹنگ کے لیے کراچی آئے تھے بعد ازاں پشاور میں اپنے آبا و اجداد کا مکان دیکھنے کے لیے حکومت پاکستان سے اجازت لی اور کپور حویلی کو دیکھ جو مسرت ہوئی وہ کبھی بھلا نہیں سکتے۔

The post کپور خاندان کی پشاور میں موجود تاریخی حویلی appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2WcPuso
via IFTTT

جمعہ، 1 مئی، 2020

عرفان خان کے موت سے قبل آخری کلمات۔ میری ماں مجھے لینے آئی ہے (ویک اپ کال ضیاء مغل )

0 comments
ممبئی (نیوزڈیسک ویک اپ کال) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان اپنی زندگی کے آخری لمحات میں مرحوم والدہ کو مسلسل دیکھ رہے تھے جن کا انتقال اداکار کے انتقال سے تین روز قبل ہوا تھا اور وہ لاک ڈاؤن کے باعث ان کے جنازے میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔
رپورٹس کے مطابق عرفان خان کے پاس آخری وقت میں ان کی اہلیہ، بیٹا بابیل، سابق مینیجر آصف اور ڈرائیور حشمت موجود تھے۔
دنیا سے رخصت ہونے سے قبل عرفان خان نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ ’دیکھو مجھے اماں لینے آئی ہیں ، وہ میری تکلیف کم کرنے آئی ہیں۔‘
آخری کلمات ادا کرتے ہوئے اداکار نے اپنی اہلیہ سے یہ بھی کہا کہ ’ میں ہار چکا ہوں، اب مجھے یقین ہے کہ میں مرجاؤں گا، اماں کمرے میں موجود ہیں، دیکھو وہ میرے ساتھ بیٹھی ہیں، مجھے لینے آئی ہیں۔‘
میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان کی اہلیہ شوہر کی باتیں سن کر جذبات قابو میں نہ رکھ سکیں اور زارو قطار رونے لگیں، اسی دوران عرفان خان کی طبیعت بگڑی جس کے ایک گھنٹے بعد ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
واضح رہے کہ 53 سالہ عرفان خان کولون (بڑی آنت) کے انفیکشن کے باعث ممبئی کے کوکیلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ گزشتہ روز دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔

ہسپتالوں کے فضلے نے کرونا وائرس کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی (ویک اپ کال ضیاء مغل )

0 comments
اسلام آباد (نیوزڈیسک ویک اپ کال) ملک کے صرف گنتی کے اسپتال ہی استعمال شدہ مختلف چیزوں کے فضلے کو انتہائی درجہ حرارت پر تلف کرنے کی صلاحیت سے لیس ہیں جب کہ بیشتر اسپتال فضلے کو روایتی انداز میں ہی ٹھکانے لگا رہے ہیں۔
کراچی کے جناح اور سول اسپتال کے علاوہ بیشتر اسپتالوں کا فضلہ گٹر باغیچے میں پھینکا جارہا ہے۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد کا فضلہ بھی کھلی فضا میں موجود ہے جس کے 50 فٹ کے فاصلے پر پرائمری اسکول بنا ہوا ہے۔
لاہور کے میو اسپتال میں کچرا تلف کر نے کی مشین ‘انسینریٹر’ موجو ہے جب کہ جناح، گنگا رام، اور لیڈی ویلڈن اسپتال اپنا فضلہ پرائیوٹ کمپنی کو دینے پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب کوئٹہ کے سول اسپتال میں کوئی انسینریٹر نہیں اور بولان اسپتال کا انسینریٹر فعال نہیں ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 361 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ملک بھر میں پہلے ہی طبی سہولیات کی کمی ہے اور کورونا کی وبا کے باعث شعبہ صحت شدید دباؤ کا شکار ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر کے بڑے اسپتالوں میں انسینریٹرز نہ ہونے کی وجہ سے کورونا سمیت دیگر امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی بڑی پیش رفت۔ کرونا وائرس کی ویکسین انسانوں پر آزما دیگی (ویک اپ کال ضیاء مغل)

0 comments
آکسفورڈ یونیورسٹی کے جینر انسٹیٹیوٹ نے گزشتہ ہفتے اپنی تیار کردہ ویکسین کی انسانوں پر آزمائش شروع کی تھی اور اس عمل کے لیے سیکڑوں لوگوں نےرضاکارانہ طور خود کو پیش کیا تھا۔
اس ویکسین کی تیاری کے لیے برطانوی حکومت نے بھی 20 کروڑ پاؤنڈ کی فنڈنگ بھی فراہم کی ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر انسانوں پر کی جانے والی آزمائش کامیاب ہوئی تو اس ویکسین کو وسیع پیمانے پر تیار کیا جائے گا ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی نے برطانیہ بڑی دوا ساز کمپنی ایسٹرازینیکا کے ساتھ ویکسین کی وسیع پیمانے پر تیاری اورڈسٹری بیوشن کے لیے شراکت داری کر لی ہے۔
یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اس شراکت داری کا مقصد تجربات کامیاب ہونے کی صورت میں دنیا بھر میں ویکسین کی فوراً فراہمی ہے۔
‘کچھ نتائج جون کے وسط تک آ جائیں گے’
آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر آف میڈیسن سر جان بیل نے بی بی سی ریڈیو 4 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں پر کی جانے والی آزمائش کے نتائج جون کے وسط میں مل جائیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ویکسین نگران ادار ےسے منظور ہو جاتی ہے تو سب سے بڑا چیلنج اس کی وسیع پیمانے پر تیاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کا یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ دنیا اس ویکسین کو اس پیمانے پر تیار کرنے کے قابل ہو کہ یہ باآسانی ترقی پذیر ممالک میں پہنچ سکے جہاں اس کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔
یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین وبا کے دوران “ناٹ فار پرافٹ” یعنی بغیرفائدہ کی بنیاد پراس ویکسین کو فراہم کرنے پر متفق ہوئے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ صرف اس ویکسین کی تیاری اور فراہمی پر آنے والے اخراجات ہی وصول کیے جائیں گے۔
The post آکسفورڈ یونیورسٹی کی بڑی پیش رفت۔ کرونا وائرس کی ویکسین انسانوں پر آزما دیگی appeared first on Global Current News.


from Global Current News https://ift.tt/2z3PNh5
via IFTTT

عبدالستار ایدھی کون ہے کہاں پیدا ہوئے اور کیسے سفر شروع کیا (ویک اپ کال ضیاء مغل)

0 comments
اسلام آباد (نیوزڈیسک ویک اپ کال) گجرات کے گاؤں بانٹوا کا نوجوان عبدالستار گھریلو حالات خراب ہونے پر کراچی جا کر کپڑے کا کاروبار شروع کرتا ہے کپڑا خریدنے مارکیٹ گیا وہاں کس نے کسی شخص کو چاقو مار دیا زخمی زمین پر گر کر تڑپنے لگا لوگ زخمی کے گرد گھیرا ڈال کر تماشہ دیکھتے رہے وہ شخص تڑپ تڑپ کر مر گیا..
نوجوان عبدالستار کے دل پر داغ پڑ گیا , سوچا معاشرے میں تین قسم کے لوگ ہیں دوسروں کو مارنے والے مرنے والوں کا تماشہ دیکھنے والے اور زخمیوں کی مدد کرنے والے .. نوجوان عبدالستار نے فیصلہ کیا وہ مدد کرنے والوں میں شامل ہو گا اور پھر کپڑے کا کاروبار چهوڑا ایک ایمبولینس خریدی اس پر اپنا نام لکها نیچے ٹیلی فون نمبر لکھا اور کراچی شہر میں زخمیوں اور بیماروں کی مدد شروع کر دی.
وہ اپنے ادارے کے ڈرائیور بهی تهے آفس بوائے بهی ٹیلی فون آپریٹر بهی سویپر بهی اور مالک بهی وہ ٹیلی فون سرہانے رکھ کر سوتے فون کی گھنٹی بجتی یہ ایڈریس لکهتے اور ایمبولینس لے کر چل پڑتے زخمیوں اور مریضوں کو ہسپتال پہنچاتے سلام کرتے اور واپس آ جاتے .. عبدالستار نے سینٹر کے سامنے لوہے کا غلہ رکھ دیا لوگ گزرتے وقت اپنی فالتو ریزگاری اس میں ڈال دیتے تھے یہ سینکڑوں سکے اور چند نوٹ اس ادارے کا کل اثاثہ تهے .. یہ فجر کی نماز پڑھنے مسجد گئے وہاں مسجد کی دہلیز پر کوئی نوزائیدہ بچہ چهوڑ گیا مولوی صاحب نے بچے کو ناجائز قرار دے کر قتل کرنے کا اعلان کیا لوگ بچے کو مارنے کے لیے لے جا رہے تھے یہ پتهر اٹها کر ان کے سامنے کهڑے ہو گئے ان سے بچہ لیا بچے کی پرورش کی اج وہ بچہ بنک میں بڑا افسر ہے ..
یہ نعشیں اٹهانے بهی جاتے تھے پتا چلا گندے نالے میں نعش پڑی ہے یہ وہاں پہنچے دیکھا لواحقین بهی نالے میں اتر کر نعش نکالنے کے لیے تیار نہیں عبدالستار ایدھی نالے میں اتر گیا, نعش نکالی گهر لائے غسل دیا کفن پہنایا جنازہ پڑهایا اور اپنے ہاتھوں سے قبر کهود کر نعش دفن کر دی .. بازاروں میں نکلے تو بے بس بوڑھے دیکهے پاگلوں کو کاغذ چنتے دیکھا آوارہ بچوں کو فٹ پاتهوں پر کتوں کے ساتھ سوتے دیکها تو اولڈ پیپل ہوم بنا دیا پاگل خانے بنا لیے چلڈرن ہوم بنا دیا دستر خوان بنا دیئے عورتوں کو مشکل میں دیکھا تو میٹرنٹی ہوم بنا دیا .. لوگ ان کے جنون کو دیکھتے رہے ان کی مدد کرتے رہے یہ آگے بڑھتے رہے یہاں تک کہ ایدهی فاؤنڈیشن ملک میں ویلفیئر کا سب سے بڑا ادارہ بن گیا یہ ادارہ 2000 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی آ گیا .. ایدھی صاحب نے دنیا کی سب سے بڑی پرائیویٹ ایمبولینس سروس بنا دی .. عبدالستار ایدھی ملک میں بلا خوف پهرتے تهے یہ وہاں بهی جاتے جہاں پولیس مقابلہ ہوتا تھا یا فسادات ہو رہے ہوتے تھے پولیس ڈاکو اور متحارب گروپ انہیں دیکھ کر فائرنگ بند کر دیا کرتے تھے ملک کا بچہ بچہ قائداعظم اور علامہ اقبال کے بعد عبدالستار ایدھی کو جانتا ہے ..
ایدھی صاحب نے 2003 تک گندے نالوں سے 8 ہزار نعشیں نکالی 16 ہزار نوزائیدہ بچے پالے.. انہوں نے ہزاروں بچیوں کی شادیاں کرائی یہ اس وقت تک ویلفیئر کے درجنوں ادارے چلا رہے تھے لوگ ان کے ہاتھ چومتے تهے عورتیں زیورات اتار کر ان کی جهولی میں ڈال دیتی تهیی نوجوان اپنی موٹر سائیکلیں سڑکوں پر انہیں دے کر خود وین میں بیٹھ جاتے تهے .. عبدالستار ایدھی آج اس دنیا میں نہیں ھیں مگر ان کے بنائے ھوئے فلاحی ادارے دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ھیں..
اللہ پاک ایدھی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرماے.. آمین..!
The post عبدالستار ایدھی کون ہے کہاں پیدا ہوئے اور کیسے سفر شروع کیا appeared first on Global Current News.


from Global Current News https://ift.tt/2VQJEhd
via IFTTT

* اصل تبدیلی۔* (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

انڈونیشیا میں حکومتی سطح پر مساجد کا سروے کیا گیا تو معلوم ہوا تقریبا %40 فیصد لوگ مسجد میں نماز پڑھنے نہیں آتے اسکی وجہ یا تو وہ نماز ہی نہیں پڑھتے یا نماز تو پڑھتے ہیں مگر گھروں میں پڑھتے ہیں پھر مزید تحقیق کی گئی تو پتہ چلا اصل وجہ آج کے دور میں سب سے بڑی نحوست انٹرنیٹ ہی ھے جس نے نوجوان نسل کو اس قدر مصروف رکھا ھے کہ دس پندرہ منٹ نکال کر مسجد کا رخ کرنا ہی مشکل ہو چکا ھے اس لئے پوری سوچ و بچار کے بعد انڈونشیا کی حکومت نے اعلان کیا کہ ملک کے تمام شہروں میں مقامی وقت کے مطابق نماز کے اوقات میں تقریبا آدھا گھنٹہ انٹرنیٹ سروسز یعنی 3g 4g کو بند کردیا جائے تاکہ عوام ان فرصت کے لمحات میں مساجد کا رخ کر سکے اور بڑی بات یہ ھے کہ کوئی بھی اس فیصلے کے خلاف نہیں سب نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے حکومت وقت کو اس احسن اقدام پر خوب سراہا ھے ۔
آپ کے خیال سے پاکستان میں بھی ایسا کوئی قانون نافذ کرنا چاہیے ؟

The post * اصل تبدیلی۔* appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2VPuY1X
via IFTTT

جمعرات، 30 اپریل، 2020

حرمین شریفین عام افراد کو جانے کی اجازت (نیوز ڈیسک ویک اپ کال ضیاءمغل )

0 comments
مکہ (نیوز ڈیسک ویک اپ کال ضیاءمغل) حرمین پریذیڈنسی کےسربراہِ اعلٰی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ عمرہ، طواف اور نماز کے لیے حرم شریف جلد کھول دیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ تمام مسلمان جلد روضہ رسولﷺ پر بھی حاضری دے سکیں گے.
شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ نمازیوں کو حرمین شریفین میں داخل ہونے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے گذشتہ ماہ حرمین شریفین میں عام نمازیوں اور معتمرین کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
بیت اللہ شریف کے طواف کے لیے محدود افراد کو داخلے کی اجازت دی جارہی تھی اور نماز میں بھی صرف حرم میں کام کرنے والا عملہ شریک ہوتا تھا جب کہ اس دوران نماز کے دوران سماجی فاصلے کے اصول پر بھی سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب مسجد نبویﷺ میں یہی طریقہ کار اپنایا گیا تھا اور صرف عملے کی محدود تعداد ہی نماز میں شریک ہورہی تھی۔
کورونا وائرس کی وجہ سے خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی باڑ لگائی گئی ہے جب کہ اس سے قبل حفاظتی اقدامات کے تحت مطاف کو بند کردیا گیا تھا۔
وبا کی وجہ سے رمضان کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں افطار دسترخوان پر بھی پابندی ہے، اس کے بجائے مستحق افراد میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد21 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن میں سے 157 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کابل میں خودکش دھماکا۔ ابھی تک ذمہ داری کسی گروپ نے نہیں لئی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کابل (جی سی این) حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد اسپیشل فورسز کے کیمپ میں ایک کنٹریکٹ پر کام کررہے تھے اور حملے کے وقت وہ دروازہ کھلنے کے انتظار میں تھے۔

حکام نے حملے کا الزام طالبان پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ روز ہی افغان وزیر داخلہ اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر نے اس فوجی کیمپ کا دورہ کیا تھا۔

دوسری جانب طالبان یا کسی اور گروپ کی جانب سے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور طالبان میں امن معاہدے اور افغان حکومت اور طالبان میں قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے کا آغاز ہونے کے بعد حملوں میں کمی آئی ہے اور کابل میں کئی ہفتوں کے وقفے کے بعد ہونے والا یہ پہلا دھماکا ہے۔

دو روز قبل ہی امریکا نے کورونا وائرس کے پیش نظر افغانستان میں طالبان سمیت تمام متحارب گروپوں سے جنگ بندی کی اپیل کی تھی۔

The post کابل میں خودکش دھماکا۔ ابھی تک ذمہ داری کسی گروپ نے نہیں لئی appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2xhqAzg
via IFTTT

سب کا کپتان سلیم ملک نے کن دو کھلاڑیوں پر الزام لگا دیا (نیوز ڈیسک ویک اپ کال ضیاءمغل)

0 comments
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ویک اپ کال ضیاءمغل) جیو نیوز کے پروگرام ‘آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں 2008 میں تاحیات پابندی کے خلاف کیس جیت چکا ہوں، جسٹس قیوم کمیشن کی رپورٹ میں دیگر کرکٹرز بھی شامل ہیں اور جن کرکٹرز نے جرمانے دیے، اُن کو بورڈ میں عہدے دیے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے ساتھ سوتیلا سلوک کیوں کیا جار ہا ہے؟ میں 10 سال کورٹ میں کیس لڑنے کے بعد کلیئر ہوا ہوں، پی سی بی کے سوالات مجھے نہیں ملے، میں نے پی سی بی سے وہ سوالات مانگے ہیں جو اُنہوں نے مجھ سے کیے ہیں۔
سلیم ملک کا کہنا تھا کہ جس وقت مجھے کپتان بنایا گیا، اس وقت ٹیم میں سیاست تھی، وسیم اکرم اور وقار یونس کے گروپ بنے ہوئے تھے اور یہ دونوں کپتان بننا چاہتے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ کپتان بننے کے بعد انہوں نے میچز جیتنا شروع کیے تو سب ان کے خلاف اکھٹا ہوگئے۔ْ
انہوں نے مزید کہا کہ جس جس نے مجھ پر الزام لگائے، آج وہ سب کہتے ہیں کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی اور غلط کیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سلیم ملک نے فکسنگ کے حوالے سے سارے راز بتانے کی حامی بھرتے ہوئے 19 سال بعد قوم سے معافی مانگی تھی۔
اس سے قبل انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ محمد عامر اور شرجیل خان کی طرح انھیں بھی کرکٹ میں واپسی کا موقع دیا جائے۔

کورونا کے بدترین شکار یورپی ممالک میں لاک ڈاؤن بتدریج ختم کرنے کے اعلانات (نیوز ڈیسک ویک اپ کال ضیاءمغل )

0 comments
روم (نیوز ڈیسک ویک اپ کال ضیاءمغل) کورونا وائرس کے باعث اسپین میں 24 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جو کہ دنیا میں چوتھی بڑی تعداد ہے۔
اسپین میں حکومت نے 11 مئی سے مرحلہ وار لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے، اس سے قبل حکومت چند شعبوں کو کھولنے کی اجازت دے چکی ہے۔
ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچز نے جون کے آخر تک 4 مرحلوں میں معمولات زندگی بحال کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔
اٹلی کا 4مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان
کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے امریکا کے بعد دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر موجود ملک اٹلی نے 4 مئی سے لاک ڈاؤن کی سخت پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ اٹلی میں کورونا سے 2 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد متاثر جب کہ 27 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اطالوی حکومت نے شہریوں کو ماسک پہن کر اپنے رشتے داروں سے ملنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ پارکس کھولنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے تاہم اسکول نہیں کھولے جائیں گے۔
چند دکانیں کھولنے کی پہلے ہی اجازت دی جاچکی ہے جب کہ 4 مئی سے چند فیکٹریوں اور تعمیراتی صنعت کو کھولنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔
فرانس کا 11 مئی سے معمولاتِ زندگی مرحلہ وار بحال کرنے کا فیصلہ
کورونا سے شدید متاثرہ ممالک فرانس نے بھی 11 مئی سے معمولاتِ زندگی مرحلہ وار بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فرانسیسی وزیر اعظم ایڈورڈ فلپ کا کہنا ہے کہ حکومت نے 6 نکاتی ایجنڈے کے تحت ملک بھر میں 11 مئی سے 70 فیصد سرگرمیاں بحال کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے، جس میں صحت کاشعبہ ، تعلیم کاروبار اور ذرائع نقل و حمل شامل ہیں۔
ایڈورڈ فلپ کے مطابق اس دوران ریسٹورنٹس ، بار اور ساحل پر لاک ڈاؤن کی پابندی برقرار رہے گی جب کہ باہر نکلنے والوں کو لازمی ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی پر عمل کرنا ہوگا۔
‘ویکسین کی تیاری تک کوروناکےساتھ زندگی گزارنی ہوگی’
ان کا کہنا تھا کہ ویکسین اور ادویات کی تیاری تک ہمیں کوروناوائرس کے ساتھ ہی زندگی گزارنا سیکھنا ہوگا۔
خیال رہے کہ فرانس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جب کہ 23 ہزار 660 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اس کے علاوہ جرمنی نے 3 مئی اور نیدر لینڈ نے 11 مئی سے اسکول کھولنے کا اعلان کیا ہے جب کہ ڈنمارک پہلے ہی پرائمری اسکول کھول چکا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو ٹویٹر پہ ان فالو کر دیا (بنیوز ڈیسک ویک اپ کال ضیاءمغل )

0 comments
واشنگٹن (نیوز ڈیسک ویک اپ کال ضیاءمغل) میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے مذکورہ بھارتی اکاؤنٹس کو 3 ہفتے قبل ٹوئٹر پر اُس وقت فالو کیا گیا تھا جب امریکا اور بھارت کے درمیان ملیریا کی دوا کلوروکوئین پر بات چیت جاری تھی۔
وائٹ ہاؤس نے بھارت میں تعینات امریکی سفیر کین جسٹر اور امریکی سفارتخانے کے اکاؤنٹ کو بھی اَن فالو کیا ہے۔
اس حوالے سے بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے وائٹ ہاؤس کے اقدام پر مایوسی کا اظہار کیا اور وزارت خارجہ سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ بھارت نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا کلوروکوئین اور پیراسیٹامول سمیت 14 دواؤں کی برآمد پر پابندی عائد کی تھی جس پر امریکی صدر نے بھارت کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے ملیریا کی دوا نہ دی تو جوابی کارروائی کیلئے تیار رہے۔
بعدازاں امریکی صدر کی دھمکی کام دکھاگئی تھی اور بھارت نے ان دواؤں کی برآمد پر فوری پابندی ہٹالی تھی۔

کرونا وائرس کے لئے دوا کی منظوری کا اعلان آج متوقع (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

واشنگٹن (جی سی این رپورٹ) امکان ہے کہ امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن جلد کرونا وائرس کے علاج کے لیے ریمڈیسیوئیر کے استعمال کی منظوری دے گی۔ اگرچہ اس بارے میں مزید تحقیق کی جائے گی لیکن ابتدائی نتائج حوصلہ افزا ہونے کی وجہ سے صحت عامہ کے ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ اس دوا سے بہت سے مریضوں کی جان بچائی جاسکے گی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیشنل ایجنسی آف الرجی اینڈ انفیکشس ڈیزز کے سربراہ ڈاکٹر فاؤچی نے وائٹ ہاؤس میں نیوز بریفنگ کے دوران اس دوا کے بارے میں اچھی امیدوں کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر فاؤچی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ان کے ادارے نے ابھی اس دوا کا باقاعدہ جائزہ لینا ہے لیکن انھوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ مریضوں کی جلد صحت یابی میں کردار ادا کرسکتی ہے۔

ڈاکٹر فاؤچی نے بتایا کہ وفاقی تجربات سے معلوم ہوا کہ ریمڈیسیوئیر کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے کا عرصہ ایک تہائی کم کرسکتی ہے۔ اسپتال میں داخل مریضوں کو صحت یاب ہونے میں 15 دن لگتے ہیں لیکن جن مریضوں کو ریمڈیسیوئیر دی گئی، وہ 11 دن میں صحت یاب ہوگئے۔

ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا تھا کہ اگرچہ 31 فیصد کا تناسب 100 فیصد کے مقابلے میں خاصا کم ہے لیکن یہ ثابت ہونا بہت زیادہ اہم ہے کہ کوئی دوا اس وائرس کو روک سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک اچھی علامت ہے۔ یقینی طور پر مثبت۔ یہ ایک بہت اچھا واقعہ ہے۔

دوا کے تجرباتی استعمال کا آغاز فروری میں کیا گیا تھا اور پہلے مریض کا تعلق تفریحی بحری جہاز ڈائمنڈ پرنسس سے تھا جس نے جاپان سے وطن واپسی کے بعد اس ٹرائل میں شرکت کی تھی۔ ماہرین نے یہ دوا صرف اسپتال میں داخل مریضوں کو دی ہے اور جو مریض اسپتال میں داخل نہیں، وہ یہ استعمال نہیں کرسکتے۔

ریمڈیسیوئیر بنانے والی کمپنی گلیئیڈ سائنسز نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ڈاکٹر فاؤچی کے انسٹی ٹیوٹ میں اس تحقیق سے سامنے آںے والے مثبت نتائج سے آگاہ ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تجربے نے ابتدائی نتائج حاصل کیے ہیں اور ڈاکٹر فاؤچی کا ادارہ جلد اس بارے میں تفصیل بیان کرے گا۔
کمپنی کے ایک نمائندے نے واشنگٹن پوسٹ کو ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وبا کے آغاز سے ہم انتظامیہ، حکام اور عوام کو شفاف اور بروقت معلومات سے مطلع کررہے ہیں۔ اس کے مطابق ریمڈیسیوئیر ابھی تک امریکہ یا دنیا میں کہیں بھی علاج کے لیے منظور شدہ نہیں اور اس کے کرونا وائرس کے لیے محفوظ یا موثر ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق وہ کوئی قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتے کہ وفاقی حکومت اس بارے میں کیا فیصلہ کرنے والی ہے۔

ایف ڈی اے سے منظوری کی صورت میں دوا کی طلب بڑھنے سے اس کی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ دوا کی پیداوار بڑھارہی ہے اور مئی کے آخر تک 15 لاکھ خوراکیں دستیاب ہوں گی جو ایک لاکھ 40 ہزار مریضوں کے لیے کافی ہوں گی۔

گلیئیڈ سائنسز نے ریمڈیسیوئیر کو ایبولا وائرس کے علاج کے لیے بنایا گیا تھا لیکن افریقہ میں اس کے کلینکل تجربات کے نتائج حوصلہ شکن تھے۔

اس سے پہلے چین میں ہوئی ایک تحقیق لانسیٹ میں شائع ہوئی تھی جس میں شدید بیمار افراد کے لیے اس دوا کے مفید ہونے پر سوال اٹھائے گئے تھے لیکن دیگر مریضوں کے لیے فائدہ مند ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا گیا تھا۔ یہ تحقیق ادھوری تھی کیونکہ اس میں زیادہ مریض شامل نہیں ہوئے تھے۔

نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوئی دو رپورٹس کے مطابق اس دوا کو کرونا وائرس کے چند مریضوں پر آزمایا گیا اور وہ جلد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد اس کے بارے میں امیدیں پیدا ہوئیں۔ لیکن بعد میں ان ڈاکٹروں نے کہا کہ نتائج غیر یقینی رہے تھے۔

The post کرونا وائرس کے لئے دوا کی منظوری کا اعلان آج متوقع appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/35swRVL
via IFTTT

بدھ، 29 اپریل، 2020

عمراکمل کی سزا کے بعد جاوید میانداد بھی میدان میں اتر آئے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور (جی سی این رپورٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان جاوید میانداد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل پر تین سال پابندی کی سزا کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کرکٹرز سے درخواست کروں گا کہ وہ ایسے کاموں میں مت پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق جاوید میانداد نے عمر اکمل کو ملنے والی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ”وہ بہت ہی زبردست کرکٹرز تھا لیکن غیر ضروری تنازعات میں پھنس گیا۔ میں نے اسے بہت مرتبہ کہا کہ خود کو بدلو لیکن اس نے میرے سمیت کسی کی بھی نہیں سنی۔ آج، نتیجہ سب کے سامنے ہے، اس پر تین سال کیلئے پابندی لگا دی گئی ہے۔ میں نوجوان کرکٹرز سے درخواست کرنا چاہوں گا کہ برائے مہربانی اس طرح کے کاموں میں مت کریں کیونکہ ایسا کرنے سے یقینا آپ کے کیرئیر تباہ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کی ہے جس کے باعث وہ ہر طرح کی کرکٹ سے دور رہیں گے۔ پی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ سامنے آنے کے بعد موجودہ اور سابق کرکٹرز کی جانب سے ردعمل آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

The post عمراکمل کی سزا کے بعد جاوید میانداد بھی میدان میں اتر آئے appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/35cyCWG
via IFTTT

آج حکومت وفاقی کابینہ میں کیا کرنے جا رہی ہے۔ کیا غریبوں کی سننے ہو جائے گی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد (جی سی این رپورٹ) وفاقی حکومت نے لاک ڈاﺅن سے متاثر ہونے والے چھوٹے تاجروں کے لیے 50 ارب روپے کے وزیراعظم چھوٹا کاروبار امدادی پیکیج جبکہ بیروزگار ہونے والے افراد اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کے لیے 75 ارب روپے کے بڑے پیکج کا اعلان کردیا۔

ملازمت سے فارغ ہونے والے افرادکو ویب پورٹل پر رجسٹریشن کرانا ہوگی جس کے بعد انہیں فی کس 12ہزار روپے ملیں گے‘ چھوٹاکاروبار امدادی پیکج کے تحت بند ہونے والے چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروباری اداروں کا تین ماہ کا بل وفاقی حکومت اداکریگی جبکہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ صنعت ،کاروبار اور ملازمتوں سے متعلق ای سی سی نے دو پیکیج منظور کیے ہیں جومنگل کو (آج ) وفاقی کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے۔

The post آج حکومت وفاقی کابینہ میں کیا کرنے جا رہی ہے۔ کیا غریبوں کی سننے ہو جائے گی appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/3cRZFZW
via IFTTT

پی سی بی نے بڑے استادوں سے کرکٹرز کو گر سکھانے کا فیصلہ۔ ویڈیو لنک کے ذریعے پہلی کلاس کس نے لی ہے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور (جی سی این رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی کرکٹرز کیلئے ’بڑے استادوں‘ سے کھیل کے گر سیکھنے کا فیصلہ کئے جانے کے بعد ویڈیو لنک کے ذریعے لیکچرز کا آغاز ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان جاوید میانداد نے گزشتہ روز قومی کرکٹرز کو اپنے ماضی کے تجربات سے آگاہ کیا اور کھلاڑیوں کو انگلینڈ سمیت مختلف کنڈیشنز میں ایڈجسٹ ہونے اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اہم مشورے دئیے اور حریف باﺅلرز کو خود پر حاوی نہ ہونے کی ہدایت کی۔ اس سیشن میں ہیڈکوچ مصباح الحق اور باﺅلنگ کوچ وقار یونس بھی شریک ہوئے جبکہ اگلے مرحلے میں سابق کپتان وسیم اکرم لیکچر دیں گے۔

The post پی سی بی نے بڑے استادوں سے کرکٹرز کو گر سکھانے کا فیصلہ۔ ویڈیو لنک کے ذریعے پہلی کلاس کس نے لی ہے appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/3bLZLT3
via IFTTT

پیر، 27 اپریل، 2020

نوازشریف نے لندن جانے سے پہلے 500 ملین ڈالر حکومت کو دیے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ) معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ انتہائی باخبر ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 500 ملین ڈالر ادا کرنے کے بعد بیرون ملک جانے میں کامیاب ہوئے۔ہارون رشید نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ نوازشریف کی جانب سے ادا کی جانے والی رقم میں سے 445 ملین ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کرائے گئے۔
جبکہ باقی 55 ملین ڈالر سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔زرائع مزید کہتے ہیں کہ ہر راز کو فاش کرنے کا ایک وقت ہوتا ہے اور جب نئی حکومت آئے گی اور یہ راز فاش کرے گی تو ثابت ہوجائے گا کہ نواز شریف نے پیسے ادا کیے۔نواز شریف نے اور بھی پیسے ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اب ان کا موڈ نہیں ہے بقایا رقم دینے کا،اور نہ ہی اب نواز شریف وطن واپس آئیں گے۔
ہارون رشید نے مزید کہا کہ نواز شریف کی بیماری کا ڈرامہ بھی ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔میڈیا نے اس معاملے کو بہت اٹھایا۔نواز شریف کی بیماری کو لے کر ایک خوف پھیلا دیا گیا جس سے سے عمران خان بھی بھی گھبرا گئے کہ کہیں کوئی حادثہ نہ ہوجائے،ایسے میں کوئی مصیبت آ جائے گی۔اسی طرح عدالتوں کو بھی کیا پتہ تھا کہ اندرون خانہ کیا چل رہا ہے۔ان تمام حالات کے بعد نواز شریف کی ضمانت ہوگئی اور وہ برطانیہ چلے گئے۔
ہارون رشید نے مزید بتایا ہے کہ اس ملک کے دو باخبر آدمیوں میں سے ایک نے مجھے بتایا ہے کہ شریف خاندان کی برطانیہ میں 300 جائیدادیں ہیں۔ واضح رہے کہ نوازشریف کے باہر جاتے وقت کچھ حلقوں کی جانب ڈیل کا شور ہوا تھا تاہم سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے بارے حکومتی قیاس آرائیوں کی نفی کرتے ہوئے بتایا کہ انکی بیماری کے متعلق ڈاکٹرز کا بورڈ حکومت نے خود بنایا تھا جس میں شوکت خانم کے سربراہ نے میاں نواز شریف کی بیماری کو تشویشناک قرار دیا تھا کیونکہ انکی تلی میں کچھ مسئلہ تھا یہاں اس کی تشخیص اور علاج ممکن نہیں تھا اب ان کے انگلینڈ میں ٹیسٹ ہو رہے شوگر اور دل کے امراض ہیں اور دل میں سات اسٹنٹ موجود ہیں ن لیگ کا موقف تھا کہ ریکارڈ سب کے سامنے ہے کیونکہ پہلے بھی اپنی مرحوم اہلیہ کو زندگی اور موت کی کشمکش میں چھوڑ کر اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر آئے تھے اور جیل میں ناکافی صورتحال کے باوجود مستحکم رہے۔

The post نوازشریف نے لندن جانے سے پہلے 500 ملین ڈالر حکومت کو دیے appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2xQwhER
via IFTTT

رات کے تک موبائل فون اور ٹی وی دیکھنے کی وجہ سے آنکھوں میں کیا تبدیلی آتی ہے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لندن(جی سی این رپورٹ) موبائل فون کی لت نوجوان نسل کو کسی نشے کی طرح لگ چکی ہے جو دن رات فون پر جھکے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نوجوان نسل میں آنکھوں کا ایک مسئلہ بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ اس مسئلے سے نجات کے لیے سرجری کی طرف جا رہے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فون، کمپیوٹر اور ٹی وی کثرت سے دیکھنے کی وجہ سے لوگوں کی آنکھوں کے نیچے حلقے پڑنے اور جسم پھولنے کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اسی تناسب سے لوگ آنکھوں کے نیچے بننے والے ان ’ایئربیگز‘ کو ختم کرانے کے لیے بلیفاروپلاسٹی کروا رہے ہیں۔
بلیفاروپلاسٹی ایسا طریقہ کار ہے جس میں سرجری کے ذریعے آنکھوں کے نیچے بننے والے ابھاروں کو ختم کیا جاتا ہے یا ان کی جگہ تبدیل کی جاتی ہے۔ اس پروسیجر پر 3ہزار سے 6ہزار پاﺅنڈ خرچ آتا ہے۔ پرفیکٹ آئی سے منسلک سرجن سبرینا شاہ ڈیسائی کا کہنا ہے کہ ”حالیہ ایک سال میں یہ پروسیجر کروانے والوں کی تعداد میں 30فیصد اضافہ ہوا ہے اور ان میں اکثریت نوجوان لڑکے لڑکیوں کی ہوتی ہے جن کو موبائل فون اور دیگر ایسی ڈیوائسز زیادہ استعمال کرنے کی وجہ سے یہ مسئلہ درپیش آتا ہے۔ روایتی طور پر 40سال سے زائد عمر میں جا کر آنکھوں کے نیچے ابھار بنتے تھے لیکن اب یہ نوجوان لڑکے لڑکیوں میں بھی بہت زیادہ دیکھے جا رہے ہیں۔“

The post رات کے تک موبائل فون اور ٹی وی دیکھنے کی وجہ سے آنکھوں میں کیا تبدیلی آتی ہے appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/3cOdtoh
via IFTTT

نومولود بچوں کو رات کو رونے دیں، سائنسدانوں نے والدین کو حیران کن مشورہ دے دیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

نیویارک(جی سی این رپورٹ) بچہ رونے لگے تو ماں تڑپ اٹھتی ہے اور اسے پرسکون کرنے کے جتن شروع کر دیتی ہے لیکن اب سائنسدانوں نے بچے کو روتا چھوڑ دینے کا ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ مائیں نہ چاہتے ہوئے بھی اپنے روتے بچوں کو چپ نہیں کروائیں گی۔ میل آن لائن کے مطابق نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ بچوں کو روتا رہنے دینا ان کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے۔ جن بچوں کو روتا رہنے دیا جائے وہ زیادہ پرسکون ہوتے ہیں اور ان کے دماغ میں افراتفری کم ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسے بچے زیادہ چپکو بھی نہیں ہوتے اور انہیں خود سے کھیلنے کی عادت دوسرے بچوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔

The post نومولود بچوں کو رات کو رونے دیں، سائنسدانوں نے والدین کو حیران کن مشورہ دے دیا appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2xc9Ppl
via IFTTT

بیٹوں کے بعد باپ کو بھی اشتہاری کرار دینے کا فیصلہ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد (جی سی این رپورٹ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دلوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کو اراضی کیس میں اشتہاری دلوانے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ سابق وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرانے کے قانونی تقاضے پورے کرلیے گئے ہیں۔

نیب ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ نواز شریف متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے اور انہوں نے سوالنامے کا جواب بھی نہیں دیا جس کی وجہ سے انہیں احتساب عدالت سے اشتہاری قرار دلوایا جائے گا۔

The post بیٹوں کے بعد باپ کو بھی اشتہاری کرار دینے کا فیصلہ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/3aCs4Sx
via IFTTT