Global Current News لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Global Current News لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعہ، 1 مارچ، 2019

پاکستان سپر لیگ فور آج کن کن ٹیموں کے درمیان جوڑ پڑے گا؟ (فوکس نیوز )

0 comments

کس کس شہر کیلئے فضائی آپریشن بحال کردیا گیا،فلائٹس کس وقت ٹیک آف کرینگی؟ (فوکس نیوز )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ) پاکستان میں ہوابازی کے نگران ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی،اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹ فضائی آپریشن کے لیے کھول دیے ہیں۔یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد دو روز قبل سی اے اے نے پاکستان کی فضائی حدود اور ہوائی اڈے کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے تھے اور گزشتہ روز اس میں آج دوپہر ایک بجے تک توسیع کی گئی تھی۔اب ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق چاروں ائیرپورٹس کمرشل پروازوں کے لیے شام 6بجے سے آپریشنل ہوں گے۔تاہم ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور،سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان سمیت دیگر ایئرپورٹ کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔اس حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے بھی اپنی پروازوں کا شیڈول شام 6 بجے سے بحال کرنے کر دیا ہے اور مسافروں کو ٹیلی فون کرکے اس بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔سعودی ائیرلائن نے بھی تصدیق کی ہے کہ ان کی پاکستان کے لیے پہلی پرواز شام 6 بجے کراچی پہنچے گی۔



from Global Current News https://ift.tt/2Vw95lw
via IFTTT

خود کش بمبار تیار کرنے والے صوفی بابا کو 52بار سزائے موت ہوئی؟اب سپریم کورٹ نے باعزت بری کردیا،ایسا کیوں ہوا؟ (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) سپریم کورٹ نے خودکش بمبار تیار کرنے کے الزام میں 52 مرتبہ سزائے موت پانے والے ملزم بہرام عرف صوفی بابا کو بری کردیا۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران ایڈیشنل پراسیکیوٹر پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے سخی سرور دربار پر حملے کے لیے اور خودکش حملہ آور تیار کیے تھے جس کا ملزم نے اعترافی بیان دیا ہے۔چیف جسٹس نے ملزم کے بیان پر پولیس کا کوئی ثبوت عدالت میں پیش نہ کرنے پرحیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عجیب بات ہے کہ بچوں کو تیار کرنے والے کے خلاف ثبوت نہیں۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا کہ صوفی بابا لوگوں کو جنت میں بھیجتا ہے؟ خود کیوں نہیں جاتا؟ خود کش حملہ کرنے والا بچہ تو درحقیقت خود نشانہ بنتا ہے۔بعدازاں عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزم خودکش حملے کے موقع پر موجود نہیں تھا، ملزم کے خلاف پراسیکیوشن نے کوئی ثبوت نہیں دیے لہٰذا ملزم کو شک کا فائد ہ دیتے ہوئے بری کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ 3 اپریل 2011 میں ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور کے مزار پر خودکش حملہ ہوا جس میں 50 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ٹرائل کورٹ نے ملزم کو اس الزام میں 52 مرتبہ سزائے موت اور73 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی تھی جب کہ ہائیکورٹ نے بھی ملزم کی سزا برقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کردی تھی۔



from Global Current News https://ift.tt/2GT1pGD
via IFTTT

انتہا پسند مودی کے برے دن شروع،جانتے ہیں بھارت میں کیا ٹاپ ٹرینڈ چل رہا ہے؟ (فوکس نیوز )

0 comments

فروری کے 28دنوں میں جانتے ہیں بھارتی ظالم فوج نے کتنے کشمیری شہید کئے؟ (فوکس نیوز )

0 comments

سری نگر(جی سی این رپورٹ) قابض بھارتی فوج نےگزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں 27 کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس میں پیلٹ گن، فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں 184 کشمیری زخمی بھی ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے ایک کشمیری کو دوران حراست تشدد کرکے شہید کیا جب کہ گزشتہ ماہ حریت رہنماؤں سمیت 681 شہریوں کو گرفتار کیا گیا، بھارتی فوج نے 42 گھروں کو نقصان بھی پہنچایا۔



from Global Current News https://ift.tt/2BYllnk
via IFTTT

سزا معطلی کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نواز شریف اب کیا کرنے والے ہیں؟ (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو عدالتِ عظمیٰ میں چیلنج کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں وفاق، نیب، جج احتساب عدالت اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔خواجہ حارث نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے ضمانت کے اصولوں کو مدنظر نہیں رکھا اور خود ہی فرض کرلیا کہ نوازشریف کو اسپتال میں علاج کی سہولیات میسر ہیں جب کہ درحقیقت نواز شریف کو درکار علاج بھی شروع نہیں ہوا۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ نوازشریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، ان کے میڈیکل بورڈ کے ذریعے کئی ٹیسٹ کروائے گئے، انہیں انجائنا، دل، شوگر، ہائپرٹینشن اور گردوں کے امراض لاحق ہیں جب کہ ان کی انجیوگرافی بھی ہونا لازمی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نوازشریف کو فوری علاج کی ضرورت ہے، اگر علاج نہ کیا گیا تو ان کی صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے لہٰذا ہائیکورٹ کا 25 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ 25 فروری کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی اور ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔



from Global Current News https://ift.tt/2Ucpf2V
via IFTTT

پاکستان کی امن کوششیں، انتہا پسند مودی کے دماغ میں اب بھی فتور (فوکس نیوز )

0 comments

نئی دہلی (جی سی این رپورٹ)پاکستانی وزیر اعظم کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کرنے کے اعلان کے جواب میں وزیراعظم نریندر مودی نے ایسے الفاظ استعمال کیے جنہیں جارحانہ اور مبہم الفاظ میں دھمکانا کہا جاسکتا ہے۔سائنسدانوں کے لیے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ ’آپ تو لیبارٹریز میں زندگی گزارنے والے لوگ ہیں آپ میں پہلے پائلٹ پروجیکٹ کرنے کی روایت ہوتی ہے، پائلٹ پروجیکٹ کرنے کے بعد اسکیل ایبِلٹی ہوتی ہے، ابھی ابھی ایک پائلٹ پروجیکٹ پورا ہوگیا، اب ریئل کرنا باقی ہے، پہلے تو پریکٹس تھی‘۔بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے یہ بیان وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان کے فوراً بعد سامنے آیا کہ بھارتی پائلٹ کو رہا کردیا جائے گا۔جس کے بعد بھارت کی تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے غیر روایتی طور پر میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ مزید کسی کارروائی کی صورت میں وہ جواب دینے کے لیے تیار ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے ایف-16 کا استعمال کیا۔بھارت کے مسلح افواج کے سربراہان سے ایسا ظاہر ہوا کہ وہ یہ دعویٰ کرنا چاہ رہے ہیں کہ پاکستانی طیاروں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا جس کے ’مبینہ ثبوت‘ کے طور پر انہوں نے راکٹ کا ایک ٹکڑا دکھایا جو بھارتی میڈیا کے مطابق صرف ایف 16 میں استعمال ہوسکتا ہے۔پریس بریفنگ میں بھارتی آرمی، نیوی اور فضائیہ کے نمائندوں نے لکھا ہوا مؤقف پڑھ کر سنایا اور جب ان کے موقف پر صحافیوں نے سوالات کیے تو بھارتی مسلح افواج کے نمائندے کوئی ٹھوس جوابات نہ دے پائے اور ٹال مٹول سے کام لیتے رہے۔پریس بریفنگ میں ایئر وائس مارشل آر جی کے کپور نے بھارتی جہاز گرنے سے قبل کی صورتحال کی وضاحت کی اور دعویٰ کیا کہ ’پاک فضائیہ کے طیاروں اور بھارتی طیارے کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہوئی جس کے بعد انڈین ایئرفورس نے ایف 16 طیارہ مار گرایا۔لیکن مضحکہ خیز بات یہ کہ انہوں نے اپنے اس دعوے کا نہ تو کوئی ثبوت پیش کیا نہ ہی کسی نے ثبوت کے بارے میں سوال کیا۔بھارتی افواج کے سربراہان سے جب پوچھا گیا کہ پاکستان کی جانب سے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تو فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے اشتعال انگیزی کی گئی، ’ہم تیار ہیں‘، انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ ہمیں حاصل کرنا تھا ہم کرچکے‘۔اس کے علاوہ جب ان سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا جواب تھا کہ ’جینیوا کنونش کے تحت ایسا ہونا ہی تھا‘ اور مزید بات کرنے سے گریز کیا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سیاسی قیدات پر منحصر ہے کہ وہ ’بالاکوٹ حملے کی کامیابی کے شواہد‘ کب فراہم کرنے کا فیصلہ کرتی ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2BYqSdv
via IFTTT

ملٹری بیس پر حملہ۔۔ (فوکس نیوز )

0 comments

کابل(جی سی این رپورٹ)طالبان نے افغان فوج کے ملٹری بیس پر حملہ کردیا جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے جنوبی صوبہ ہلمند میں فوجی بیس کو نشانہ بنایا جس کی تصدیق گورنر آفس نے بھی کردی۔گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور ہلمند میں 215 میوند کورپس کے سہراب کیمپ کے اندر داخل ہوئے اور دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 خودکش بمبار اور 6 دیگر حملہ آور مارے گئے۔گورنر آفس نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ فوج نے حملہ پسپا کردیا جس کے بعد کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ افغان میڈیا کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ 27 حملہ آوروں نے صبح 4 بجے فوجی بیس کو نشانہ بنایا جب کہ حملہ آوروں میں 7 خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2UdSa6T
via IFTTT

او آئی سی اجلاس میں سشما سوراج کی شرکت،پاکستان شریک نہیں ہوگا،جانتے ہیں زرداری نے اسمبلی میں کیا کہہ دیا؟ (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔پاک بھارت کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت اجلاس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ‘بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج او آئی سی اجلاس میں شرکت کر رہی ہیں اس لیے میں اجلاس میں نہیں جاؤں گا’۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت او آئی سی کا نہ ہی رکن ہے اور نہ ہی اُسے مبصر کا درجہ حاصل ہے، اگر بھارت کو او آئی سی میں مبصر کا درجہ دینے کی کوشش کی گئی تو پاکستان اس کی مخالفت کرے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو درخواست کی تھی کہ بھارتی وزیر خارجہ کو بلانے کے فیصلے پر نظرثانی کریں جس پر یو اے ای کے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو دعوت ناملہ پلوامہ واقعے سے پہلے بھیجا تھا تاہم یو اے ای کو کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کو بلانے کے فیصلے پر نظرثانی کریں یا اجلاس کو ملتوی کردیں۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ گزشتہ رات او آئی سی کو ایک اور خط لکھا جس میں ایوان کے جذبات سے یو اے ای کو آگاہ کیا اور کہا کہ بھارت کو دی گئی دعوت واپس لیں، بصورت دیگر پاکستان کے پاس شرکت نا کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں رہے گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کے لیے روس نے بھی کردار ادا کرنے کی بھی پیش کش کی ہے، روس کو بتانا چاہتے ہیں پاکستان میز پر بیٹھ کر بھارت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں دو نئی پیشرفت ہوئی ہیں، سعودی عرب سے رابطے میں تھا، انہوں نے پاکستان کے مؤقف کو اہمیت دی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان قابل غور ہے، انہوں نے کہا امریکا خطے میں عدم استحکام نہیں چاہےگا، ٹینشن ختم کرنے کیلئے کردار ادا کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ٹرمپ کے جذبے کی قدر اور شکریہ ادا کرتا ہوں، نریندر مودی الیکشن میں کامیابی کے لیے اپنے فوجیوں اور ان کی ہلاکتوں کو استعمال کرنا چاہ رہے ہیں اور ششی تھرور نے بھی کہا کہ بی جے پی کا وژن بانی رہنماؤں کے برعکس ہے۔ادھر پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری نے وزیر خارجہ کی او آئی سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی۔قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے پاکستانی پائلٹ حسن صدیقی کو بھارتی طیارہ گرانے پر خراج تحسین پیش کیا۔آصف زرداری نے کہا کہ مودی کا ایڈونچر بھارتی الیکشن کے لیے تھا، وہ بیک فائر کرگیا، جنگ صرف افواج نہیں بلکہ قومیں لڑتی ہیں، بھارت ہمیشہ دھمکیاں دیتا رہتا ہے، ہمیں اپنی معیشت اور طاقت کو مزید مضبوط کرنا ہے۔سابق صدر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے یواے ای کے ساتھ مذہبی اور تاریخی تعلقات ہیں، میں نے تجویز بھیجی تھی کہ او آئی سی میں شرکت سے انکار نہ کیا جائے، وزیر خارجہ کو او آئی سی اجلاس میں جانا چاہیے تھا، وزیر خارجہ او آئی سی اجلاس میں جاتے اور وہاں پاکستان کے دوستوں سے ملاقاتیں کرتے، یہ ممالک ہمارے دوست ہیں، اگر ایوان کی منشاء ہے کہ حکومت نہ جائے تو میں کچھ زیادہ نہیں کہوں گا، پاکستان کی حکومت کو دوست ممالک کو انگیج کرنا چاہیے۔پیپلزپارٹی کے صدر کا کہنا تھا کہ اجلاس میں نہ جانا مسئلےکا حل نہیں، ہمیں دوستوں کو نہیں بھلانا چاہیے، وہاں جاکر بات کریں، دنیا بدل گئی ہے، چاہے وزیرخارجہ بعد میں جائیں، ابھی سیکریٹری خارجہ کو بھیج دیں، موجودہ صورت حال میں پاکستان کواپنے دوستوں کونہیں بھلانا چاہیے۔آصف زرداری نے مزید کہا کہ موجودہ صورت حال میں روس، چین اور ترکی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ہمسایہ ممالک کےساتھ تعلقات کو مزید بہتر کرنا چاہیے تاکہ وہ مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوں۔



from Global Current News https://ift.tt/2C0iWII
via IFTTT

جمعہ کے روز درود پاک پڑھنے کی فضیلت (فوکس نیوز )

0 comments

رافیعہ گلزار سروری قادری
ویسے تو ہفتے کے ساتوں دن اور سال کے تین سو پینسٹھ دن ہر روز آقا پاک علیہ الصلوٰۃ والسلام پر درود و سلام پڑھنا افضل ہے لیکن جمعتہ المبارک کے دن درود و سلام پڑھنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اسی سلسلے میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی چند احادیث پیش کی جا رہی ہیں:
* جمعہ کی چمکتی دمکتی رات ( یعنی شبِ جمعہ) اور جمعہ کے روشن دن میں مجھ پر کثرت سے درود پڑھو کیونکہ تمہارا درود پاک مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔ (براہِ راست حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے)۔ (جامع الصغیر)
* جمعہ کے روز مجھ پر درود کی کثرت کروکیونکہ یہ یومِ مشہود ہے۔ اس روز فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور بے شک تم میں سے کوئی جب درود پڑھتا ہے تو ا سکے درود پڑھنے سے فارغ ہونے سے پہلے ہی اس کا درود پاک میرے دربار میں پہنچ جاتا ہے۔ (جامع الصغیر)
* روزِ جمعہ اور شبِ جمعہ (یعنی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب) مجھ پر درود کی کثرت کرو کیونکہ جو ایسا کرے گا میں قیامت کے روز اس کا شفیع اور گواہ ہونگا۔ ( جامع الصغیر)
* جب جمعرات کا دن آتا ہے اللہ پاک فرشتوں کو بھیجتا ہے جن کے پاس چاندی کے کاغذ اور سونے کے قلم ہوتے ہیں۔ وہ لکھتے ہیں کہ کون جمعرات اور جمعہ کی شب سرورِ کونین حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام پر کثرت سے درود پڑھتا ہے۔ (سعادت الدارین)
* جو شخص روزِ جمعہ سو (100 ) بار مجھ پر درود پاک پڑھے جب وہ قیامت کے روز آئے گا تو اس کے ساتھ ایک ایسا نور ہوگا کہ اگر وہ ساری مخلوق میں تقسیم کر دیا جائے تو سب کو کفایت کرے۔ (دلائل الخیرات)
* مجھ پر شبِ جمعہ اور روزِ جمعہ درود پاک کی کثرت کر لیا کرو کیونکہ باقی دنوں میں فرشتے تمہارا درود پاک پہنچاتے رہتے ہیں مگر جمعہ کے دن اور رات جو مجھ پر درود پڑھتے ہیں اس کو میں خود سنتا ہوں۔ (نزہتہ المجالس)
سیّدنا عبداللہ بن مسعودؓ نے حضرت زید بن وہب سے فرمایا ’’جب جمعہ کا دن آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پر ہزار مرتبہ درود پاک پڑھنا ترک نہ کرو۔‘‘
حضرت امام جعفر صادقؓ فرماتے ہیں کہ جب جمعرات کا دن آتا ہے تو عصر کے وقت اللہ تعالیٰ آسمان سے فرشتے زمین پر اتارتا ہے۔ ان کے پاس چاندی کے ورق اور سونے کے قلم ہوتے ہیں جو جمعرات کے دن عصر کے وقت سے لے کر جمعہ کے دن غروبِ آفتاب تک زمین پر رہتے ہیں اوروہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پر درود پاک پڑھنے والوں کا درود پاک لکھتے ہیں۔
اسی طرح حضرت عمر بن عبدالعزیزؓ نے اپنی ریاست میں فرمان جاری کر دیا کہ جمعہ کے دن علم کی اشاعت کرو اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پر درود پاک کی کثرت کرو۔ یہی وجہ تھی کہ درود پاک کی برکت سے آپؓ کا نظامِ حکومت اس وقت کے تمام نظامِ حکومت سے بہترین اور کامیاب تھا۔
عشق و محبتِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم میں کثرت سے درود و سلام پڑھنے والوں کا مقام و مرتبہ ناقابلِ بیان ہے۔ ایک مرتبہ حضرت ابوذرؓ مسجد نبویؐ میں آئے اس وقت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے پاس حضرت جبرائیل ؑ آئے ہوئے تھے۔ حضرت جبرائیل ؑ نے حضرت ابو ذرغفاری رضی اللہ عنہٗ کو دیکھ کر فرمایا ’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم! ابوذرؓ آئے ہیں‘‘ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے دریافت فرمایا ’’اے جبرائیل ؑ کیا تم ابو ذرؓ کو پہچانتے ہو؟‘‘ تو روح الامین ؑ نے فرمایا ’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم! ابوذرؓ آسمانوں میں زمین کی نسبت زیادہ مقبول ہیں۔ ان کے تین اعمال اللہ ربّ العزت کو بے حد پسند ہیں پہلا تواضع و انکساری، دوسرا سورۃ اخلاص کی کثرت سے تلاوت اور تیسرا آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی ذاتِ اقدس پر بے حد درود و سلام پڑھنا۔‘‘
حضرت حذیفہؓ کا فرمان ہے ’’درود پاک پڑھنا درود پاک پڑھنے والے کو اور اس کی اولاد کو اور اولاد کی اولاد کو رنگ دیتا ہے۔‘‘ یعنی آقا پاک علیہ الصلوٰۃ والسلام پر کثرت سے درود پاک پڑھنے والے کو اور اس کی نسل کو اللہ بے حد نوازتا ہے۔
ایک مرتبہ ابو جہل اور چند کافرایک جگہ پر بیٹھے ہوئے تھے۔ ایک سائل نے آکر سوال کیا تو اس نے تمسخر کے طور پر کہا کہ تم حرم میں چلے جاؤ وہاں (حضرت) علیؓ بیٹھے ہیں وہ تم کو بہت سا مال دیں گے کیونکہ وہ بہت سخی ہیں۔ سائل یہ سن کر حضرت علیؓ کے پاس چلا گیا اور کہا’’مجھے کچھ مرحمت فرمائیں میں تنگدست ہوں۔‘‘ اس وقت بظاہر آپؓ کے پاس کچھ نہ تھا جو آپؓ اس سائل کو دیتے لیکن آپؓ اپنی باطنی فراست سے جان گئے تھے کہ کفار نے تمسخر کے لیے بھیجا ہے۔ آپ رضی اللہ عنہٗ نے درود پاک پڑھ کر اس سائل کی ہتھیلی پر پھونک ماری اور فرمایا ’’ہتھیلی کو بند کرلے اور کافروں کے سامنے جا کر ہاتھ کھولنا‘‘۔ سائل نے ایسا ہی کیا۔ جب سائل نے کفار کے سامنے مٹھی کھولی تو وہ سونے کے دیناروں سے بھری ہوئی تھی۔یہ دیکھ کر کئی کافر مسلمان ہو گے۔ (فضائل درود و سلام)
حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ میں ایک دن حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہٗ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپؓ کو بہت خوش پایا۔میں نے اس مسرت کی وجہ پوچھی تو آپؓ نے فرمایا ’’میں آج رات خواب میں رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی زیارت سے مشرف ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے مجھے ٹھنڈا پانی عطا فرمایا۔ میں نے سیراب ہو کر پیا جس کی سیرابی اور خنکی ابھی تک محسوس ہورہی ہے۔‘‘ میں نے عرض کی ’’یہ کرم کس وجہ سے ہوا‘‘ تو آپؓ نے فرمایا’’ درودشریف کی وجہ سے‘‘۔ (تحفۃ الصلوٰۃ)
درود پاک نہ پڑھنے پر وعید

جہاں درود پاک پڑھنے کے بے شمار فوائد و فضائل ہیں وہیں نہ پڑھنے پر سخت وعید بھی سنائی گئی ہے۔ حدیثِ مبارکہ ہے:
* جو شخص مجھ پر درود پاک پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔ (القول البدیع) (ابنِ ماجہ)
* جس کے پاس میرا ذکر ہو ا اور اس نے مجھ پر درود پاک نہ پڑھا وہ دوزخ میں جائے گا۔ (القول البدیع)
* جو شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پر درود و سلام نہیں پڑھتا وہ قیامت کے دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے دیدار سے محروم رہے گا جیسا کہ حدیث شریف میں ہے ’’تین شخص میری زیارت سے محروم رہیں گے:اوّل والدین کا نافرمان، دوم میری سنت کا تارک اور سوم جس کے سامنے میرا ذکر ہو اور وہ درود پاک نہ پڑھے۔‘‘ (القول البدیع)
* حضرت ابو ہریرہؓ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا ’’جب چند لوگ کسی مجلس میں جمع ہوتے ہیں پھر اللہ کا ذکر اور مجھ پر درود و سلام پڑھے بغیر ایک دوسرے سے جدا ہوتے ہیں تو ان کی یہ مجلس قیامت کے دن ان کے لیے باعثِ حسرت و ملال ہو گی۔‘‘ ( ابنِ حبان)
* حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا ’’جس مجلس میں لوگ نہ اللہ کا ذکر کریں اور نہ ہی درودو سلام پڑھیں وہ مجلس قیامت کے دن ان لوگوں کے لیے باعثِ حسرت ہو گی خواہ وہ نیک اعمال کے بدلے جنت میں ہی کیوں نہ چلے جائیں۔‘‘ (احمد،ابنِ حبان، حاکم)
* ہر نیک اور اہم کام جو اللہ کی حمدو ثناء اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پر درودو سلام بھیجے بغیر شروع کیا جائے وہ ہر طرح کی برکت سے خالی ہو جاتا ہے جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا ’’ہر بامقصد کام جو بغیر ذکرو درود شروع کیا جائے وہ بے برکت اور خیر سے منقطع ہے۔‘‘ (مطالع المسرات بجلا دلائل الخیرات)
* حضرت انسؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا کہ جب تک مجھ پر درود شریف نہ پڑھا جائے کوئی دعا قبول نہیں ہوتی۔ (رواہ الدیلمی)
* حضرت عمرؓ بن خطا ب فرماتے ہیں کہ جب تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پر درود شریف نہ پڑھا جائے آدمی کی دعا آسمان و زمین کے درمیان لٹکتی رہتی ہے۔ (ترمذی)
* رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے درود و سلام نہ پڑھنے والے کو بخیل قرار دیا۔ حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا ’’جس کے سامنے میرا نام لیا جائے اور وہ درود شریف نہ پڑھے وہ بخیل ہے۔‘‘(مشکوٰۃ۔ ترمذی)
* حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا ’’رسوا ہو وہ شخص جس کے سامنے میرا نام لیا جائے اور وہ درود شریف نہ پڑھے۔‘‘ (ترمذی)
اللہ ربّ العزت سے دعا ہے کہ ہمیں آقائے دو جہان سرورِ کائنات حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام پر خلوصِ نیت سے درود و سلام پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے دیدا رسے مشرف ہو سکیں۔ (آمین



from Global Current News https://ift.tt/2UluIo4
via IFTTT

جمعتہ المبارک کے فضائل و برکات (فوکس نیوز )

0 comments

جمعتہ المبارک کی فضیلت و اہمیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ اللہ رب العزت نے جس طرح تمام نبیوں میں آقائے نامدار فخر موجودات محمد مصطفی رضی اللہ عنہ کو آخری نبی منتخب فرمایا فرشتوں میں حضرت جبریل کو بزرگی عطا فرمائی۔ تمام کتب سماوی میں قرآن کریم کو فضیلت بخشی، مہینوں میں شعبان کو بزرگی عطا فرمائی، راتوں میں سب سے افضل رات شب قدر کو فرمایا چنانچہ اسی طرح تمام دنوں سے بہتر جمعہ کا دن فرمایا۔
قرآن حکیم میں رب کائنات کا فرمان ہے اے ایمان والو! جب جمعہ کی نماز کے لئے پکارا جائے تو نماز کے لئے فورا دوڑو اور خریدو فروخت چھوڑ دو۔ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم سمجھو اور جب نماز ادا کرچکو تو زمین میں پھیل جاؤ اور خدا کا فضل روزی تلاش کرو اور اللہ تعالی کو بہت یاد کرو تاکہ تم کامیابی پاؤ۔
احادیث مبارکہ میں جمعتہ المبارک کے بے شمار فضائل بیان کئے گئے ہیں۔
۔ رحمت دو عالم رضی اللہ عنہ کا ارشاد گرامی ہے کہ دلوں کا سرور، نیکیوں کا سردار، نیکیوں کا خزینہ اور تمام دنوں سے بہتر جمعتہ المبارک کا دن ہے جس نے اس دن کو پا لیا اس کیلئے سو شہیدوں کا ثواب ہے۔
۔ معلم اخلاق رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ خدائے تعالی کے نزدیک نماز جمعہ تمام دنیا و مافیا سے بہتر ہے اللہ تعالی کے نزدیک جمعتہ المبارک کی بہت اہمیت ہے. اللہ تعالٰی نے جمعتہ المبارک کے دن حضرت آدم کو پیدا کیا، اس دن جنت میں داخل کیا گیا اور زمین پر اتارا گیا۔ جمعہ کے دن ہی قیامت ہو گی۔ مسلم شریف
۔ محبوب خدا رضی اللہ عنہ کا ارشاد گرامی ہے جمعتہ المبارک کی عظمت عیدالفطر اور عیدالاضحی سے بھی زیادہ ہے۔
ابن ماجہ
۔ سلطان الانبیاء رضی اللہ عنہ کا فرمان عالیشان ہے جمعتہ المبارک کے دن ایک ایسی گھڑی ہوتی ہے کہ اگر اس گھڑی میں کوئی بھی دعا مانگی جائے اللہ تعالی پوری فرماتا ہے۔ بخاری مسلم شریف
۔ خاتم المرسلین رضی اللہ عنہ نے فرمایا جمعتہ المبارک کا دن چمکتا دن ہے اور جمعہ کی رات روشن رات ہے۔
۔ شفیع المذنبین رضی اللہ عنہ نے فرمایا جو شخص جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات کو فوت ہوجاتا ہے تو اللہ تعالی اس کو قبر کے عذاب سے محفوظ رکھتا ہے۔
جمعتہ المبارک کی نماز چھوڑنے کا عذاب۔
مبشر صادق رضی اللہ عنہ کافرمان مبارک ہے کہ جو شخص تین جمعہ سستی سے چھوڑ دے تو اللہ تعالی اس کے دل پر مہر لگا دیتا ہے پھر فرمایا جو شخص بلا عذر ایک جمعہ چھوڑے گا وہ سات ہزار سال دوزخ میں رہے گا۔
جمعتہ المبارک کا اہتمام
جمعتہ المبارک کیلئے خاص اہتمام کرنیوالے پر خصوصی رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے چنانچہ ختم الرسل مولائے کل صلٰی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے جمعتہ المبارک کے دن غسل کرنا واجب ہے۔ جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے گا اللہ تعالی اس کا درجہ بلند فرماتا ہے اور جس نے ایک جمعہ نہایت اہتمام کے ساتھ پڑھا تو اس شخص کے اس جمعہ سے دوسرے جمعہ تک کے تمام گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔ آپ صلٰی اللہ علیہ وسلم نے جمعتہ المبارک کے خطبہ کے دوران خاموش رہنے کی تاکید فرمائی ہے.
جمعتہ المبارک کے دن کی خصوصی عبادات
جمعتہ المبارک کا دن عبادت و ریاضت اور ذکر و اذکار میں گزارنا چاہئے اس دن کثرت کے ساتھ حضرت محمد مصطفی صلٰی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھنا چاہئے۔ غم خوارِ امت نے فرمایا کہ جو شخص جمعہ کے دن سو بار مجھ پر درود شریف پڑھے گا تو اللہ تعالی اس کے80 سال کے گناہ بخش دے گا اور اس پر میری شفاعت واجب ہو گی۔
آقائے مکی مدنی صلٰی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص سورہ کہف پارہ 15 کو جمعہ کے دن یا رات میں پڑھے گا اس کو ایک نور اس کی جگہ سے مکہ تک حاصل ہوگا۔ ستر ہزار فرشتے اس کی مغفرت کیلئے دعا کریں گے اور وہ بہت سی بیماریوں اور دجال کے فتنوں سے محفوظ رہیگا۔
حضور رضی اللہ عنہ نے فرمایا جو شخص جمعہ کے دن عصر کی نماز سے مغرب تک ایک جگہ بیٹھا رہے اور “یااللہ یا رحمن” پڑھتا رہے جو حاجت چاہے گا پوری ہو گی۔
نبی الحرمین رضی اللہ عنہ کا فرمان عالیشان ہے کہ جو نماز جمعہ کے بعد سورہ اخلاص، سورہ فلق اور سورہ الناس سات دفعہ پڑھتا ہے تو وہ دوسرے جمعہ تک برائی سے پناہ میں رہتا ہے۔
خاتم النبین صلٰی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص جمعہ کے دن صدقہ دے گا چاہے روٹی کا ایک ٹکڑا ہی کیوں نہ ہو تو اللہ تعالی اس کے پچھلے گناہ معاف فرما دیتا ہے۔ جو شخص جمعہ کے دن اپنے گھر میں کھانے کی فراخی کریگا حق تعالی اس کی قبر فراخ کرے گا۔
معزز قارئین جمعتہ المبارک کے مزید بے شمار فضائل و برکات اور عبادات ہیں لہذا ہمیں یہ مبارک دن بے ہودہ کاموں میں نہیں گزارناچاہئے بلکہ اس دن کی فیوض و برکات سے فیض یاب ہونے کیلئے تمام دن عبادت و ریاضت میں گزارنا چاہئے خصوصاَ درود شریف کی کثرت کرنی چاہئے۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیںکہ رسول اللہ صلٰی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو
کیونکہ جبرئیل علیہ السلام اپنے رب کی جانب سے
میرے پاس ابھی یہ پیغام لے کر آئے تھے
کہ روئے زمین پر جو کوئی مسلمان آپ صلٰی اللہ علیہ وسلم پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا
تو میں اس پر دس رحمتیں نازل کروں گا اور میرے فرشتے اس کے لئے دس مرتبہ دعائے مغفرت کریں گے۔
“طبرانی، ترغیب”
اسی سے ملتی جلتی روایت سنن ابو داؤد میں کچھ یوں ہے
حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا!
تمھارے بہتر دنوں میں سے ایک جمعہ کا دن ہے
اسی دن آدم علیہ السلام پیدا ہوئے اسی دن ان کا انتقال ہوا اسی دن صور پھونکا جائے گا
اور اس دن سب لوگ بیہوش ہوں گے
اس لیے اس دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو کیونکہ تمھارا دردو میرے سامنے پیش کیا جاتا ہے
نیز سنن ابو داؤد میں ہے
حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
تمہارے بہتر دنوں میں ایک دن جمعہ کا دن ہے
لہذا اس دن میں مجھ پر کثرت سے درود پڑھا کرو
کیونکہ تمہارا درود میرے سامنے پیش کیا جاتا ہے
اور سنن نسائی میں اسحق بن منصور، حسین جعفی، عبدالرحمن بن یزید بن جابر، ابواشعث صنعانی، اوس بن اوس سے ایک روایت ان الفاظ کے ساتھ ہے کہ
حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا
تمام دنوں میں تم لوگوں کے واسطے جمعہ کا دن ہے
اس روز حضرت آدم کی ولادت مبارکہ ہوئی اور اس روز ان کی روح قبض ہوئی
اور اس روز صور پھونکا جائے گا اور وہ لوگ بے ہوش ہو جائیں گے
تو اس روز تم لوگ بہت زیادہ درود شریف بھیجو اس لئے کہ تم لوگ جو درود بھیجو گے وہ میرے سامنے پیش ہوگا.
آخر میں دلی دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں اس دن کی رحمتوں اور برکتوں سے سرفراز ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
”آمین، ثم آمین”



from Global Current News https://ift.tt/2BYpfg5
via IFTTT

پٹرول بم کے بعد عوام کیلئے بجلی کا جھٹکا،فی یونٹ کتنا اضافہ کردیا گیا؟ (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔حکومت کی طرف سے بجلی کے فی یونٹ میں ایک روپے 80پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نیپرا کے نوٹیفیکشن کے مطابق بجلی جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی۔نوٹیفیکشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں مارچ کے بلوں میں اضافہ صارفین سے وصول کریں ماہانہ 50یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا،فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافےکا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔



from Global Current News https://ift.tt/2UdS9Qn
via IFTTT

پاکستان سپر لیگ فور،کراچی کنگز اور لاہور قلندرزسنسنی خیز ٹکرائو،فتح کس کا مقدر بنی؟ (فوکس نیوز )

0 comments

دبئی (جی سی این رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 20ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔دبئی اسپورٹ سٹی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔یہ فیصلہ عماد وسیم کا ایک دانشمندانہ فیصلہ ثابت ہوا جنہوں نے اپنی نپی تلی باؤلنگ سے لاہور قلندرز کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے پہلے ہی اوور میں وکٹ کیپر بیٹسمین گوہر علی کو 5 کے مجموعے پر 4 رنز بنانے کے بعد آؤٹ کردیا۔لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان وکٹ پر مشکلات میں گھرے ہوئے دکھائی دیے، تاہم حارث سہیل کے ہمراہ 37 رنز کی پارٹنر شپ بنائی اور 7ویں اوور میں افتخار احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔حارث سہیل 47 کے مجموعے پر 20 رنز بنانے کے بعد افتخار احمد کی گیند پر بولڈ ہوگئے، جس کے بعد کوری اینڈرسن نے اے بی ڈی ویلیئرز کے ہمراہ ٹیم کے اسکور میں 30 رنز کا اضافہ کیا۔کوری اینڈرسن کو نوجوان عمر خان نے اسٹمپ آؤٹ کیا تو ٹیم کا اسکور محض 77 رنز تھا، جس کے بعد اے بی ڈی ویلیئرز نے سہیل اختر کے ہمراہ ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کے ذمہ اٹھایا۔ان دونوں کے درمیان بھی لمبی شراکت قائم نہیں ہوسکی اور اے بی ڈی ویلیئرز 32 گیندوں پر 31 رنز بنانے کے بعد محمد عامر کا شکار بنے۔

سہیل اختر نے 29 رنز بنا کر ٹیم کے کے اسکور کو 5 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز تک پہنچا دیا۔کراچی کنگز کی جانب سے افتخار احمد 2 وکٹیں لے کر نمایاں گیند باز رہے جبکہ ان کے علاوہ عماد وسیم، عمر خان اور محمد عامر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں کراچی کنگز کے کولن منرو اس مرتبہ اپنا بلا چلانے میں کامیاب تو ہوئے لیکن صرف ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 15 رنز بنانے کے بعد سندیپ لمی چنے کی گیند پر حارث سہیل کو کیچ دے بیٹھے۔بابر اعظم بھی 11 رنز بنانے کے بعد 28 کے مجموعے پر لمی چنے کی گیند پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد کراچی کنگز اپنے دو اہم کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی۔لیام لیونگسٹن اور کولن انگرام نے 50 رنز کی شاندار شراکت قائم کرکے ٹیم کو دباؤ سے نکال کر جیت کی جانب گامزن کیا۔انگرام 12 رنز بنا کے بعد حارث سہیل کی گیند پر 78 کے مجموعے پر بولڈ ہوئے تو 84 کے اسکور پر یاسر شاہ نے 38 رنز بنانے والے لیونگسٹن کو بھی پویلین کی راہ دکھادی۔باؤلنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی افتخار احمد نے ٹیم کو سہارا دیا اور بڑے ناموں کے پویلین میں لوٹنے کے باوجود اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔افتخار احمد نے 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے اور ٹیم کو فتح کے ساتھ 2 اہم پوائنٹس دلوادیے اور انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان گروپ اسٹیج کے دوران ہونے والے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔



from Global Current News https://ift.tt/2BX3Unk
via IFTTT

پاکستان بھارت کشیدگی فضائی آپریشن کی معطلی پر سعودی عرب کی پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری (فوکس نیوز )

0 comments

ہونڈا کی نئی 125ایس موٹر سائیکل پاکستان میں فروخت کیلئے پیش،اس میں کیا کیا خوبیاں ہیں؟ (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)اٹلس ہونڈا نے اپنی نئی سی جی 125 ایس موٹرسائیکل پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردی ہے۔کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق پہلی بار ہونڈا 125 میں سیلف اسٹارٹ سسٹم دیا گیا ہے۔درحقیقت کمپنی نے سیلف پاور بائیک کے الفاظ کو ہی نمایاں کیا ہے۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ اس میں کک کے ساتھ سیلف اسٹارٹ کا آپشن بھی موجود ہے جبکہ فائیو گیئر ٹرانسمیشن دی گئی ہے۔اس میں فور اسٹروک 125 سی سی او ایچ وی ائیر کول انجن دیا گیا ہے جبکہ فیول ٹینک میں 12.3 لیٹر ایندھن بھروانے کی گنجائش دی گئی ہے۔کمپنی کے مطابق اسپیڈومیٹر کو بھی ری ڈیزائن کیا گیا ہے ۔یہ موٹرسائیکل 2 رنگوں بلیک اور ریڈ میں دستیاب ہوگی اور اس کی قیمت ایک لاکھ 34 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔واضح رہے کہ ہونڈا موٹر سائیکل کے دو ماڈل سی ڈی 70 سی سی اور سی جی 125 کی طلب زیادہ ہے اور دونوں پریمیم رقم میں تاحال فروخت ہو رہی ہیں۔جس وجہ سے کمپنی کو دونوں ماڈلز کی موٹر سائیکلوں کی فراہمی یقینی بنانے میں مشکلات درپیش ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے ڈیٹا کے مطابق اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے جولئی سے نومبر 2017 کے دوران 4 لاکھ 54 ہزار 195 موٹر سائیکلیں فروخت کیں جو گزشتہ سال ان ہی مہینوں کے دوران 3 لاکھ 74 ہزار 558 تھی۔2016-17 میں کمپنی نے 9 لاکھ 60 ہزار 105 یونٹس فروخت کرنے کا ریکارڈ بنایا جو گزشتہ سال 2015-16 کے درمیان 8 لاکھ 11 ہزار 34 تھا۔



from Global Current News https://ift.tt/2BXPeEr
via IFTTT

جمعرات، 28 فروری، 2019

پاکستانی ناظرین ڈراموں میں عورت کو کس کردار میں دیکھنا چاہتے ہیں،صحیفہ جبار نے سب بتا دیا (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)’سیٹ پر کچن میں کام کرنے کے پیسے ملتے ہیں جبکہ گھر میں کچن میں کام کرنے سے پیار ملتا ہے۔‘یہ کہنا ہے پاکستانی ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کا جو ڈرامہ سیریل ’بیٹی‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔بی بی سی کی فیفی ہارون سے بات کرتے ہوئے صحیفہ نے بتایا کہ ان کے والد کو ہمیشہ ایسا لگتا تھا کہ وہ شادی کے بعد اپنا گھر صحیح سے نہیں چلا پائیں گی کیونکہ وہ بہت باغی طبیعت کی مالک ہیں۔لیکن صحیفہ کا کہنا ہے کہ ذاتی زندگی ہو یا پروفیشنل لائف عورت بہت اچھے سے بیلنس کرنا جانتی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ورکنگ خواتین کو اپنے کام کے ساتھ ساتھ اپنے گھر، کچن اور فیملی میں توازن برقرار رکھنا آنا چاہیے۔صحیفہ خود کو ایک انتہائی ’میچور‘ عورت سمجھتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایک عورت اور لڑکی ہونے میں صرف میچیورٹی کا فرق ہے اور وہ ان خواتین میں سے نہیں جو یہ کہیں کہ میں ابھی بہت چھوٹی ہوں اور مجھے کچھ پتہ نہیں۔ان کا کہنا ہے بہت کم عمری میں انھوں نے بہت کچھ دیکھ بھی لیا ہے اور حاصل بھی کر لیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ زندگی کے سفر میں سب سے اہم چیز جو انہوں نے سیکھی ہے وہ صبر کرنا ہے کیونکہ اس کے ذریعے بہت کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔صحیفہ کہتی ہیں کہ بچپن سے لے کر 21 برس کی عمر تک وہ انتہائی بے صبری بچی تھی لیکن جب زندگی نے صبر سیکھایا تو انھوں نے سب کچھ حاصل کر لیا۔صحیفہ کے مطابق ہمارے معاشرے میں مرد کا غصہ جائز جبکہ عورت کا غصہ ناجائز سمجھا جاتا ہے۔ ’اگر مرد تھپڑ مار دے تو خیر ہے لیکن اگر عورت تھپڑ مار دے تو اسے کہا جاتا ہے کہ تم نے گھر بسانا ہے تم چپ رہو۔‘انھوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ انھوں ںے یہ سیکھا ہے کہ صرف عورت ہی نہیں بلکہ مرد کے لیے بھی غصہ صحیح نہیں ہے لیکن وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ کسی غلط چیز کے خلاف اپنا دفاع کرنا اور صحیح جگہ پر صحیح بات پر غصہ کرنا ٹھیک ہے۔پاکستانی ڈراموں میں عورت کے کردار پر بات کرتے ہوئے صحیفہ نے کہا کہ ہمارے ناظرین آج بھی یہ دیکھنے کے لیے تیار نہیں کہ عورت اپنے شوہر کا گھر چھوڑ کر جا سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’لوگ یہ چاہتے ہیں کہ ڈرامے کی ’ہیپی اینڈنگ‘ ہو جس میں عورت مرد کو تمام غلطیوں کے باوجود بھی معاف کر دے۔ان کا ماننا ہے کہ ناظرین عورت کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتے جس کی وجہ سے زیادہ تر ڈراموں میں عورت کو کمزور پیش کیا جاتا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2H5yfDu
via IFTTT

1965کی جنگ میں نواز شریف کہاں پہنچ گئے تھے؟بڑا انکشاف کر ڈالا (فوکس نیوز )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مضبوط اور ایٹمی قوت بنانا اُن کا فرض تھا، کوئی احسان نہیں کیا۔کوٹ لکھپت جیل لاہور میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی،اُن سے ملاقات کرنے والوں میں سینیٹر آصف کرمانی، طلال چودھری اور امیر مقام شامل تھے۔نواز شریف نے ملاقات کےدوران پارٹی رہنماؤں سے مختلف امور پر اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بناکر کوئی احسان نہیں کیابلکہ پاکستان کو مضبوط اور ایٹمی قوت بنانا میرا فرض تھا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں موٹروے بنانا بھی میرا فرض تھا۔نواز شریف نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، جنگ کسی بھی طرح مسئلے کا حل نہیں ہوتی۔سابق وزیر اعظم نے کہا پاکستان نور ہے اور نور کو زوال نہیں ہے۔نواز شریف نے اس موقع پر لاہور میں صفائی ستھرائی کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کچرے کا ڈھیر بن گیا ہے اور لوگ شہباز شریف کی حکمرانی کو یاد کررہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ 1965 کی جنگ میں طالبعلم تھے مگر اس کے باوجود کھیم کرن پہنچ گئے تھے۔



from Global Current News https://ift.tt/2tFHWAv
via IFTTT

یہ غذائیں کھائیں ،،نظام ہاضمہ کو مضبوط بنائیں (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)غذا کو کھانا ہر انسان کی روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہوتا ہے اور اسے پرمسرت حصہ بھی سمجھا جاسکتا ہے۔مگر غذا سے اسی وقت لطف اندوز ہوسکتے ہیں جب نظام ہاضمہ کے مسائل کا سامنا نہ ہو، دوسری صورت میں پیٹ پھولنے اور دیگر تکالیف اس تجربے کو تکلیف دہ بنا دیتے ہیں۔زیادہ کھانا ہوسکتا ہے کہ نظام ہاضمہ پر بوجھ بڑھا دے اور کمزور نظام ہاضمہ ہونے پر یہ بھیانک خواب ثابت ہوسکتا ہے۔تاہم چند غذاؤں کو اپنا کر آپ اپنے کمزور ہاضمے کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔بس کھانے سے پہلے ان عادات کو اپنالیں، جو نظام ہاضمہ کو ڈرامائی حد تک بہتر بناسکتی ہیں۔
پانی پینا
صحت مند نظام ہاضمہ کے لیے جسم میں پانی کی مناسب مقدار کنجی ہے، پانی نہ صرف ٹھوس غذا کو ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے بلکہ ضروری اجزاءکو مناسب طریقے سے جذب بھی کرتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے پانی پینا نظام ہاضمہ کو بیدار کرکے میٹابولزم کی رفتار بڑھا دیتا ہے، جبکہ کھانے کے درمیان میں پانی پینا معدے کی تیزابیت پر منفی انداز سے اثرانداز ہوتا ہے۔
سبز چائے کا استعمال
سبز چائے اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور مشروب ہے جو نہ صرف جسم میں ورم کو کم کرتا ہے بلکہ میٹابولزم کو بھی فوری حرکت میں لاتا ہے۔ تو کھانے سے آدھے گھنٹے پہلے اس مشروب کو پینا ہر غذا کو ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے۔
دہی
دہی نظام ہاضمہ کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ یہ معدے کو صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا فراہم کرتا ہے جو کہ غذا ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ دہی کھانے کی عادت ہیضے اور معدے کے دیگر امراض سے تحفظ فراہم کرتی ہے، دوپہر یا رات کے کھانے کے بعد کچھ مقدار میں دہی کھانا غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
پپیتا
پپیتا انزائمے اور دیگر اجزا سے بھرپور پھل ہے جو کہ نظام ہاضمہ کو غذا کے ٹکڑے کرنے میں مدد دیتے ہیں، اس پھل سے جسم کو وٹامن اے، بی اور سی بھی ملتا ہے جو کہ جسم سے زہریلے مواد کے اخراج کو یقینی بناتے ہیں۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ پپیتا کھانے سے پیٹ پھولنے، قبض اور سینے میں جلن کے مسائل میں کمی آتی ہے، دوپہر کے کھانے کے ایک گھنٹے بعد اس پھل کو کھانا نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔
کیلے
کیلے فائبر سے بھرپور پھل ہے جبکہ اس میں موجود دیگر اجزا بھی آنتوں کے افعال بہتر بنانے کے ساتھ کاربوہائیڈریٹ ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں، روزانہ ایک کیلا کھانا نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کے لیے کافی ہے۔
مچھلی
ٹھنڈے پانی کی مچھلی اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو کہ معدے میں ورم کو کم کرتے ہیں، جس سے نظام ہاضمہ بہتر اور آنتوں کے افعال تیز ہوتے ہیں۔
ادرک
ادرک کا کھانوں میں عام استعمال ہوتا ہے اور یہ نظام ہاضمہ کے لیے بھی بہترین ہے، یہ مانا جاتا ہے کہ ادرک چربی اور پروٹین کو ہضم ہونے میں مدد دیتی ہے، اس کا چھوٹا سا ٹکڑا چبالینا نظام ہاضمہ کو تیز کرسکتا ہے۔
زیرہ
زیرہ اینٹی آکسائیڈنٹ، جراثیم کش مسالحہ ہے اور یہ ہاضمے کے مختلف امراض پر قبو پانے میں بھی مدد دیتا ہے، اسے غذا کا حصہ بناکر استعمال کرنا نظام ہاضمہ کو تیز کرتا ہے۔
سونف
سونف کا پانی جسم میں موجود زہریلے مواد کی صفائی کے لیے بہترین ہوتا ہے اور نظام ہاضمہ کے مسائل دور کرتا ہے، نظام ہاضمہ ٹحیک ہو تو جسمانی وزن میں کمی لانا آسان ہوجاتا ہے۔ یہ بیج غذائی نالی کو سکون پہنچاتے ہیں، جس سے گیس خارج ہوتی ہے اور پیٹ پھولنے کا عارضہ کم ہوتا ہے۔ اسے پھانک لیں یا چائے کی شکل میں کھانے کے بعد پی لیں۔
شکرقندی
شکرقندی قبض کی شکایت کو ختم کرنے کے لیے بہترین ہے جو کہ پانی، فائبر، میگنیشم اور وٹامن بی سکس سے بھرپور ہوتی ہے، میگنیشم آنتوں کو ریلیف پہنچا کر ان کی قدرتی حرکت کو بحال کرتی ہے، جبکہ پانی اور فائبر جسمانی نمی کو برقرار رکھتے ہیں جبکہ فضلے کو جسم سے باہر نکال دیتے ہیں۔
سیب
سیب وٹامنز، منرلز اور غذائی فائبر سے بھرپور پھل ہے جبکہ اس میں اینٹی آکسائیڈنٹ نظام ہاضمہ میں ورم کو کم کرتے ہیں، سیب سے معدے میں صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا کی افزائش ہوتی ہے جس سے بھی نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔
کھیرے
کھیرے بھی وٹامنز، منرلز، اینٹی آکسائیڈنٹس اور ورم کش خصوصیات رکھتے ہیں، اس میں موجود فائبر اور پانی کی مقدار سے قبض کی روک تھام ہوتی ہے، اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اس زہریلے مواد کی روک تھام کرتی ہے جو کہ بدہضمی اور معدے کے انفیکشن کا باعث بنتا ہے۔
سیب کا سرکہ
کچھ تلخ کھانا نظام ہاضمہ کو بھرپور طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے، ایک چمچ سیب کا سرکہ کچھ اونس پانی میں کھانے سے پہلے ملاکر پی لیں، کسی غذا کو ہضم کرنے کے دوران معدے کی تیزابیت کی ضرورت ہوتی ہے جو غذا کو چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کرسکے اور تلخ غذائیں اس کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں کیونکہ یہ معدے کی تیزابیت کو زیادہ غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2T3SJDI
via IFTTT

لیموں کے فوائد (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)موتیوں سے سفید دانتوں کی اوپری سطح عمر بڑھنے اور سخت اشیا چبانے یا ان کے استعمال کی وجہ سے اترنے لگتی ہے اور اس لیے یہ بہت اہم ہے کہ دانتوں کی خصوصی نگہداشت کی جائے۔اس کا ایک بنیادی اصول تو یہ ہے کہ اپنے دانتوں کی صفائی کے لیے دن بھر میں کم از کم دو بار برش کریں اور ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جو دانتوں کی سفیدی اور مضبوطی میں مدد دیں۔ویسے تو اکثر افراد کمرشل ٹوتھ پیسٹ کو اس مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں مگر کچھ گھریلو ٹوٹکوں کو بھی آزما کر دانتوں کی صفائی کو یقینی بناتے ہیں۔ان میں سے ہی ایک پرانا ٹوٹکا لیموں کے عرق اور نمک کے امتزاج کا استعمال ہے۔ان دونوں کا مکسچر دانتوں کی صفائی میں مدد دیتا ہے۔ویسے انہیں استعمال کرنے کا طریقہ جاننے سے پہلے یہ ضرور معلوم ہونا چاہئے کہ دانتوں کی صفائی کے لیے کن احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔میٹھے مشروبات اور جنک فوڈ، دانتوں کی صفائی کا خیال نہ رکھنا، دانتوں کی صفائی اور چیک اپ کو نظرانداز کرنا، کسی بھی شکل میں تمباکو کا زیادہ استعمال وغیرہ دانتوں کے مسائل کا باعث بننے والی چند وجوہات ہیں۔لیموں کے عرق اور نمک کا مکسچر مسوڑوں کی صفائی کے ساتھ دانتوں پر جمی گندگی کو ہٹاتا ہے۔لیموں کا عرق زرد داغوں کو ہٹاتا ہے جبکہ نمک پلاک کو دور کرتا ہے۔ان دونوں کو استعمال کرنے کے لیے ایک چائے کا چمچ سمندر نمک اور 2 چائے کے چمچ لیموں کا عرق لیں اور ان دونوں کو مکس کرکے ٹوتھ پیسٹ کے طور پر استعمال کریں اور اس کے بعد معمول کے مطابق برش کرلیں۔یہ عمل ہفتے میں دوبار دہرائیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2EmJN2b
via IFTTT

پاکستان میں گرفتار بھارتی پائلٹ کے والدکا بیان سامننے آگیا۔۔ (فوکس نیوز )

0 comments

نئی دہلی (جی سی این رپورٹ)پاکستان کی زیرِ حراست بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھے نندن کے والدایس ورتھمان نے پاکستان سے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا بیٹا باحفاظت اور جلد وطن لوٹے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ابھے نندن کے والدنے کہا کہ مجھے پاکستان پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ ابھے نندن پر کسی قسم کا تشدد نہیں کریں گے اور صحیح سلامت وطن واپس بھیج دیں گے۔بھارتی عوام پاکستان کی زیرِحراست پائلٹ کی حفاظت کے لیے پریشان ہے کہ پاک فوج اُس کے ساتھ کیسا سلوک کرے گی، لیکن بھارتی پائلٹ کے ساتھ فوجی اقدار کے مطابق سلوک کیا جارہا ہے۔بھارتی پائلٹ نے بھی اپنے بیان میںپاکستانی فوج کے رویے کو متاثر کن قرار دیا اور کہا ہے کہ پاک فوج کا رویہ پیشہ وارانہ اور انتہائی متاثر کن ہے ،ہماری افواج کو بھی یہی رویہ اپنا نا چاہیے۔ اُس کا مزید کہنا تھا کہ اگر وہ اپنے ملک واپس گیا تو اپنا بیان نہیں بدلے گا۔گرفتار بھارتی پائلٹ کی جاری کردہ ایک ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ چائے کا کپ ہاتھ میں پکڑے انتہائی مطمئن نظر آرہا ہے۔وزیر خارجہ نے بھی کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بھارتی وزیر اعظم مودی سے ٹیلی فون پر ابھے کی رہائی پر بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔پاکستان امن چاہتا ہے اس کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2EjaHYB
via IFTTT