کابل(جی سی این رپورٹ)طالبان نے افغان فوج کے ملٹری بیس پر حملہ کردیا جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے جنوبی صوبہ ہلمند میں فوجی بیس کو نشانہ بنایا جس کی تصدیق گورنر آفس نے بھی کردی۔گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور ہلمند میں 215 میوند کورپس کے سہراب کیمپ کے اندر داخل ہوئے اور دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 خودکش بمبار اور 6 دیگر حملہ آور مارے گئے۔گورنر آفس نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ فوج نے حملہ پسپا کردیا جس کے بعد کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ افغان میڈیا کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ 27 حملہ آوروں نے صبح 4 بجے فوجی بیس کو نشانہ بنایا جب کہ حملہ آوروں میں 7 خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔
from Global Current News https://ift.tt/2UdSa6T
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔