Global Current NewsBBC NEWS لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Global Current NewsBBC NEWS لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ، 13 مارچ، 2019

ثانیہ کی ٹینس کورٹ میں واپسی کب؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

ممبئی (جی سی این رپورٹ)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے رواں سال اگست میں ٹینس کورٹ میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا نے رواں سال اگست میں واپسی کا اعلان کردیاہے، وہ یوایس اوپن ٹینس سے دو ہفتے قبل مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ایک انٹرویو میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ بیٹے کی پیدائش کے بعداُن کا وزن کافی بڑھ گیا تھا،تاہم ایک برس پہلے والی فٹنس حاصل کرنے کےلیے وہ روزانہ چار سے پانچ گھنٹے ٹریننگ کررہی ہیں۔32 سالہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بتایا کہ وہ اگست میں یوایس اوپن سے دو ہفتے قبل ٹینس کورٹ میں واپس آئیں گی جبکہ انہوں نے تین ماہ میں 22 کلو وزن بھی کم کرلیا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2T43aSO
via IFTTT

وارنٹ گرفتاری،ایان نے بڑا قدم اٹھا لیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ)کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ایان علی نے آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔عدالت عالیہ میں دائر کی گئی درخواست میں ایان علی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الزامات کا سامنا کرنے کے لیے وہ ٹرائل عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہیں۔ماڈل ایان نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ انہیں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے موقع دیا جائے۔ایان علی نے یہ استدعا بھی کی ہے کہ کسٹمز عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری واپس لیے جائیں۔واضح رہے کہ کسٹمز عدالت نے پیش نہ ہونے پر ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں اور انہیں اشتہاری بھی قرار دیا گیا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2F6POBu
via IFTTT

یوم پاکستان کے نغمے کا پرومو جاری،ویڈیو دیکھیں (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

راولپنڈی(جی سی این رپورٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم پاکستان کی مناسبت سے بنائے گئے خصوصی ملی نغمے ’پاکستان زندہ باد‘ کا پرومو جاری کردیا۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے یوم پاکستان کے لیے تیار کیے گئے خصوصی ملی نغمے ‘پاکستان زندہ باد‘ کا پرومو ٹوئٹر پر شیئر کیا اور یوم پاکستان کی تقریب ’پاک ڈے پریڈ‘ کے حوالے سے آگاہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ پریڈ میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد مہمان خصوصی ہوں گے۔جب کہ آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکر حسن اوف، بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں شریک ہوں گے۔میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ ’ پریڈ میں آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے بھی شریک ہوں گے جب کہ آذربائیجان، بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کے پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے۔اس کے علاوہ پریڈ میں ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے شاندار فضائی کرتب دکھائیں گے۔



from Global Current News https://ift.tt/2Uyf9JV
via IFTTT

ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کے بارے میں بری خبر (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم کیو ایم پاکستان سے پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے پر کراچی کے ڈپٹی میئر ارشد وہرہ کو نااہل قرار دے دیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نااہلی کیس کے فیصلے کی سماعت کی جہاں گزشتہ سماعت پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔الیکشن کمیشن نے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) چھوڑنے پر ارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر کراچی کے عہدے سے نااہل قرار دے دیا۔خیال رہے کہ ایم کیو ایم سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے سکیش 36 کے، کے تحت ارشد وہرہ کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ارشد وہرہ ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر ڈپٹی میئر کراچی منتخب ہوئے تھے اور اب انہوں نے اپنی وفاداری تبدیل کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) میں شمولیت اختیار کر لی تاہم انہیں ڈپٹی میئر کے عہدے سے برطرف کیا جائے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر میاں عتیق نے الیکشن کمیشن کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایم کیو ایم پاکستان کو ایک اور فتح نصیب ہوئی، یہ فتح حق وسچ کی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ دیا ہے اور ارشد وہرہ کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت پارٹی سے منحرف ہونے پر نااہل کیا گیا، فلو کراسنگ کرنا اب آسان نہیں ہو گا۔میاں عتیق الرحمٰن نے مزید کہا کہ اس کیس میں حق و سچ کی فتح پر اپنی جماعت کے ساتھیوں کو مبارک باد دیتا ہوں اور اب ڈپٹی میئر کراچی اور ایم کیو ایم پاکستان سے ہو گا۔ارشد وہرہ کے وکیل سید حفیظ الدین نے الیکشن کمیشن کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور ارشد وہرہ کو منحرف ہونے پر نااہل کیا گیا۔انہوں نے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ارشد وہرہ کا نام ایم کیو ایم لندن نے دیا تھا اور ارشد وہرہ نے ایم کیو ایم لندن کی غداری کے باعث پارٹی تبدیل کی۔ارشد وہرہ ایم کیو ایم پاکستان کے ٹکٹ پر ضلع سینٹرل کراچی کی یونین کونسل 49 سے چیئرمین منتخب ہوئے تھے اور انہیں بعدازاں ڈپٹی میئر بنا دیا گیا تھا۔تاہم بعدازاں 2017 میں انہوں نے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کی جماعت پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی جس پر ایم کیو ایم پاکستان نے ان کی جانب سے عہدہ برقرار رکھنے پر اعتراض کیا تھا۔گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جہاں ارشد وہرہ کے وکیل نے دلائل پیش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور ایم کیو ایم میں فرق ہے۔انہوں نے کمیشن کو بتایا تھا کہ ارشد وہرہ نے ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کی جبکہ ارشد وہرہ کی نااہلی کی درخواست ایم کیو ایم پاکستان نے دائر کی، اس لیے ایم کیو ایم پاکستان میرے موکل کے خلاف درخواست نہیں لا سکتی۔ارشد وہرہ کے وکیل نے دعویٰ کیا تھا کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی ملک دشمنی کی وجہ سے میرے موکل نے ایم کیو ایم چھوڑی اور ساتھ ہی الزام لگایا کہ فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی الیکشن کمیشن کو گمراہ کررہے ہیں۔تاہم بعد ازاں ایم کیو ایم پاکستان کے وکیل نے ارشد وہرہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے جواباً الزام لگایا تھا کہ ارشد وہرہ کے وکیل الیکشن کمیشن کو گمراہ کررہے ہیں۔انہوں نے کمیشن کو بتایا تھا کہ ایم کیو ایم اور ایم کیو ایم پاکستان ایک ہی جماعت تھی اور کنوینر کے لیے ندیم نصرت کے کاغذات جمع ہوئے تھے لیکن دوہری شہریت کی وجہ سے نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تھا لہٰذا پہلے فاروق ستار اور اب خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2CcjYBF
via IFTTT

ایتھوپیا جہاز حادثے کے بعد کن کن ممالک نے بوئنگ میکس طیاروں کا استعمال بند کردیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

واشنگٹن(جی سی این رپورٹ)ایتھوپیا حادثے میں 157 مسافروں کی ہلاکت کے بعد امریکہ کے سوا تمام ممالک نے بو ئنگ میکس طیاروں کا استعمال بند کر دیا۔چین ، ایتھوپیااور انڈونیشیا کے بعد برطانیہ ،جرمنی،فرانس،سنگا پور، برازیل،ترکی، بھارت،آئرلینڈ،ناروے،آسٹریلیا، ملائشیا،اومان اور ارجنٹائن نے بھی بوئنگ 737طیاروں پر پابندی لگا دی ۔دوسری طرف 5ماہ میں دوسرے بڑے فضائی حادثے کے بعد کمپنی کی گرتی ہوئی ساکھ بچانے کیلئے بوئنگ کمپنی کے سی ای او ملن برگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلیفون پر یقین دہانی کرائی کہ بوئنگ جہاز محفوظ اور قابل اعتماد ہیں جس کے بعد امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے بوئنگ 737میکس 8کی تجارتی پروازیں جاری رکھنے کی اجازت دیدی ۔ عدیس ابابا حادثے کے بعد دنیا بھر کے فضائی مسافر اس طیارے میں سفر کرنے سے ہچکچاہٹ محسوس کررہے ہیں ۔امریکی مسافر سیٹ کی کنفرمیشن سے پہلے یہ معلوم کرتے ہیں کہ کیا مطلوبہ پرواز بوئنگ 737کی تو نہیں ۔ان حالات کے پیش نظر طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے گزشتہ روز نئی ایئربس 777 ایکس کی نقاب کشائی ملتوی کر دی ۔



from Global Current News https://ift.tt/2EWBiet
via IFTTT

دنیائے فٹبال کا ایک اور بڑا نام 16مارچ کو پاکستان پہنچے گا۔ویڈیو رپورٹ دیکھیں (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)اسپین کی قومی ٹیم اور مشہور کلب ایف سی بارسلونا کے لیجنڈری فٹ بالر کارلوس پیول پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لیے 16 مارچ کو کراچی پہنچیں گے اور ورلڈ سوکر اسٹارز 2019 کے ٹکٹوں کی فروخت کا افتتاح کریں گے۔منتظمین کی جانب سے جاری اعلامیے میں کارلوس پیول کا حوالہ دیا گیا ہے جس کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ‘کراچی، میں آپ سب کو دیکھنے کے لیے پرعزم ہوں اور میں پاکستان میں اپنے مداحوں سے ملنے کے لیے واقعی پرجوش ہوں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ورلڈ سوکر اسٹارز، فٹ بال کی آمد کا جشن منانے کا شاندار موقع فراہم کر رہے ہیں اور میری معلومات کے مطابق فٹ بال پاکستان میں ابھرتا ہوا دوسرا کھیل ہے’۔خیال رہے کہ ٹچ اسکائی گروپ کے ایک منصوبے کے تحت پاکستان میں ورلڈ سوکر اسٹارز 2019 کے دو میچ ہوں گے جو 27 اپریل کو کراچی اور 28 اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے، جس میں دنیا کے چند بڑے نام شریک ہوں گے۔پاکستان میں ان میچوں کے دوران امریکا کے مشہور سینیگالی گلوکار ایکون کا کنسرٹ بھی ہوگا۔ٹچ اسکائی گروپ کے سی ای او احمر کنور کا کہنا تھا کہ ‘ایف سی بارسلونا کے عظیم دفاعی کھلاڑی پاکستان آئیں گے جو ایک عزت کی بات ہے اور ہمیں فخر ہے کہ وہ عہدیدار کے طور پر ورلڈ سوکر اسٹارز ٹور کا افتتاح کریں گے’۔

کارلوس پیول کراچی میں ڈولمن مال میں اپنے مداحوں سے ملیں گے جہاں وہ متوقع طور پر وی آر ہیڈسیٹس کے خصوصی ایڈیشن کا بھی افتتاح کریں گے، جس میں ان کے دستخط بھی ہوں گے۔خیال رہے کہ کارلوس پیول فٹ بال سے عملی طور پر ریٹائر ہوچکے ہیں جبکہ وہ اپنے پورے کریئر میں بارسلونا سے جڑے رہے اور انہیں اپنے دور میں دنیا کے بہترین دفاعی کھلاڑیوں میں سے ایک مانا جاتا تھا۔کارلوس پیول کو ساتھی کھلاڑی ان کے شاندار کھیل اور عزم کے باعث ‘چٹان’ کہتے تھے اور انہوں نے بارسلونا کے علاوہ اسپین کی قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کی۔وہ 2010 میں فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے والی ہسپانوی ٹیم کا بھی حصہ تھے جبکہ 2004 سے 2014 میں ریٹائرمنٹ تک بارسلونا کے کپتان رہے اور کلب کی جانب سے 593 میچ کھیلے۔بارسلونا نے کارلوس پیول کی قیادت میں 6 لالیگا، 3 چمپیئنز ٹرافی سمیت 20 بڑے ٹائٹل جیت لیے تھے۔یاد رہے کہ ٹچ اسکائی گروپ اس سے قبل برازیل کے ریکارڈو کاکا ارو پرتگال کے لوئس فیگوس اور فرانس کے نیکولس اینلکا کو بھی پاکستان لایا تھا، جنہوں نے پاکستانی شائقین سے ملاقاتیں کی تھیں۔اسپین کے مشہور فٹ بال کلب ریال میڈرڈ اور انگلش کلب چیلسی کے سابق فرانسیسی اسٹار کھلاڑی نیکولس انیلکا 5 مارچ کو اسلام آباد آئے تھے جہاں انہوں نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید اشفاق شاہ سےملاقات کی تھی اور پاکستان میں فٹ بال کی بہتری کے حوالے سے 20 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔اسلام آباد میں پی ایف ایف کے صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں فیڈریشن سے بات کرنی ہے تاہم اگر وہ ہمیں دوبارہ پاکستان آنے کے لیے کہیں گے تو ہم ضرور یہاں آئیں گے، ہم بغیر کسی رکاوٹ کے بار بار یہاں آتے رہیں گے۔اس سے قبل رواں سال جنوری میں سابق عظیم فٹ بالر لوئس فیگو اور ریکارڈو کاکا بھی پاکستان آئے تھے اور کراچی میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔دونوں کھلاڑیوں نے شاندار استقبال پر پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کے دوران کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ بچوں کو آٹو گراف دیے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائی تھیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2Tz1ZQp
via IFTTT

الہ دین کا مکمل ٹریلر جاری فلم کب نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ویڈیو رپورٹ دیکھیں (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

امریکہ طالبان مذاکرات،دونوں جانب سے بڑے دعوے سامنے آگئے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

دوحہ (جی سی این رپورٹ)افغانستان میں 17 سالہ طویل جنگ کے خاتمے کے لیے افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے تازہ دور میں دونوں فریقین نے ‘بڑی کامیابیوں’ کا دعویٰ کیا ہے جبکہ کہا گیا کہ فوجیوں کے انخلا اور انسداد دہشت گردی کو یقینی بنانے کے مسودے پر متفق ہیں۔قطر میں جاری مذاکرات کے خاتمے کے بعد امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ امریکا اور طالبان کے مذاکرات کاروں کے درمیان تازہ دور ‘حقیقی کامیابیوں’ کے ساتھ ختم ہوا، لیکن فوجیوں کے انخلا کے حوالے سے طریقہ کار پر کوئی معاہدہ طے نہ پاسکا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ٹویٹر’ پر اپنے بیان میں زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ ‘طالبان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ دوحہ میں ابھی ختم ہوا ہے، امن کی صورت حال بہتر ہوچکی ہے اور یہ واضح ہے کہ تمام فریقین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اونچ نیچ کے باوجود ہم نے چیزوں کو پٹڑی میں رکھا اور حقیقی کامیابی حاصل کی’۔مذاکرات کی تفصیلات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘امن کے لیے چار مسائل پر معاہدے کی ضرورت ہے جن میں انسداد دہشت گردی کو یقینی بنانا، فوجیوں کا انخلا، افغانستان کے اندر مذاکرات اور جامع جنگ بندی شامل ہے’۔امریکی نمائندے نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘جنوری میں مذاکرات میں ہم نے ان چار پہلوؤں پر اصولی طور پر اتفاق کیا تھا اور اب ابتدائی دو معاملات پر مسودے پر اتفاق ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘جب فوجیوں کے انخلا کے وقت اور موثر انسداد دہشت گردی اقدامات پر مسودہ حتمی شکل اختیار کرے گا تو طالبان اور حکومت سمیت افغانستان کے دیگر حلقوں میں سیاسی اتفاق رائے اور مکمل جنگ بندی پر افغانستان کے اندر مذاکرات شروع ہوں گے’۔طالبان کے ساتھ مذاکرات کے اگلے مرحلے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ‘میرا اگلا قدم واشنگٹن میں بات چیت اور دیگر شراکت داروں سے مشاورت ہے، ہم جلد دوبارہ ملیں گے اور تمام چیزوں پر اتفاق تک کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوگا’۔غیر ملکی خبر ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق مذاکرات میں امریکی فوجیوں کے انخلا اور مستقبل میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی پر توجہ مرکوز تھی۔افغانستان میں اس وقت امریکا کی فوجیوں کی تعداد 14 ہزار پر مشتمل ہے۔طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘ان دونوں مسائل کے حوالے سے بہتری آئی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اب دونوں فریقین حاصل کی گئی بہتری پر توجہ دیں گے اور اپنی اپنی قیادت کو اس سے آگاہ کریں گے اور اگلے اجلاس کی تیاری کریں گے’۔امریکا اور طالبان کے درمیان اگلے مذاکرات کب ہوں گے اس حوالے سے ابھی کچھ واضح نہیں ہے۔خیال رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا یہ مرحلہ 16 دنوں پر مشتمل تھا جو دونوں فریقین کے درمیان طویل ترین مذاکرات سمجھا جارہا ہے۔زلمے خلیل زاد نے 29 جنوری کو اپنے ایک بیان میں طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اور طالبان حکام افغانستان سے دہشت گردوں کو باہر نکالنے، تمام امریکی فوجیوں کے انخلا، جنگ بندی اور کابل-طالبان مذاکرات جیسے تمام اہم معاملات پر راضی ہوگئے ہیں۔امریکی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ ’ہمارے پاس فریم ورک کا ایک مسودہ ہے جو معاہدے سے قبل وضع کیا جائے گا‘۔انہوں نے کہا تھا کہ ’ہمارے اطمینان کے لیے طالبان نے وعدہ کیا ہے کہ افغانستان کو کبھی بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں یا افراد کے لیے پلیٹ فارم بننے سے روکنے کے لیے جو ضروری ہے وہ کیا جائے‘۔



from Global Current News https://ift.tt/2TxsXrI
via IFTTT

موبائل فون پر میسج آنے کی سزا، یہ رپورٹ آپ کے اوسان خطا کردیگی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

خانیوال(جی سی این رپورٹ )موبائل فون پر میسیج آنے کی سزا ،ایک اور حوا کی بیٹی کو مبینہ طور پر پنچایت میں کالی قرار دینے پر بھائی نے گلہ دبا کر قتل کردیا تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں نانک پور میں 20سالہ اقصیٰ اقبال کے موبائل فون پر میسیج آ نے پر بھائی جلادبن گیا ،گھر میں اپنے خاندان کی پنچایت بلالی ، پنچایت نے مبینہ طور پر اقصیٰ کو کالی قرار دے دیا، بھائی نے گزشتہ رات گھر والوں کی موجودگی میں بہن کا گلہ دبا دیا ،بہن خدا کے واسطے دیکر زندگی کی بھیک مانگتی رہی ،لیکن بھائی اور اسکے خاندان کو ترس نہ آ یا اور اس نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی ، پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی ، ملزم نے تھانہ کہنہ میں خود گرفتار ی دیدی۔



from Global Current News https://ift.tt/2EWniS4
via IFTTT

مرغی پال سکیم موخر،یہ فیصلہ کیوں کیا گیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب میں محکمہ لائیو سٹاک کی مرغی پال سکیم آئندہ مالی سال کے آغاز تک موخر کر دی گئی ۔محکمہ لائیو سٹاک ذرائع کا مزید کہنا تھا 1200 روپے میں ایک مرغا اور 5مرغیوں پر مشتمل سیٹ ملتا تھا،تاہم مرغیاں اور مرغے کم اور درخواست گزار زیادہ ہو گئے تھے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایک مرغا اور پانچ مرغیوں کا سیٹ اب نئے مالی سال سے دیں گے، نیز جولائی سے مرغی پال سکیم کا سیٹ 1200 کے بجائے 850روپے میں دیں گے۔ٹی وی کے مطابق محکمہ لائیوسٹاک نے سکیم کے آغاز پر دعویٰ کیا تھا ان کے پاس 15 لاکھ مرغیاں ہیں تاہم اب محکمے نے یہ سکیم یہ کہتےہوئے موخر کر دی ہے کہ ان کے پاس مرغیاں کم پڑ گئی ہیں۔وزیراعظم کے‘‘مرغی پال پروگرام’’ کیلئے محکمہ پولٹری ریسرچ کو 3 سال میں 25 لاکھ مرغیاں تیار کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا۔



from Global Current News https://ift.tt/2TwIx6Z
via IFTTT

جسمانی سستی کو دور کرنا چاہتے ہیں یہ کام کریں۔۔ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد (جی سی این رپورٹ)صبح اٹھتے ہی اکثر افراد کا دل نہیں کرتا کہ وہ بستر سے اٹھیں یا آسان الفاظ میں سستی طاری ہوتی ہے جو کافی دیر تک دور نہیں ہوتی۔یہ قدرتی عمل ہوتا ہے مگر اکثر افراد کو دن بھر سستی کا احساس ہوتا ہے جو کہ مختلف طبی عارضوں کی علامت بھی ہوسکتی ہے، جیسے فلو، جسم میں پانی کی کمی، بخار، گردوں کے مسائل، ناقص غذا کا استعمال، خراٹے ، ڈپریشن یا ذہنی بے چین یوغیرہ۔یہ چند مخصوص ادویات کے استعمال کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے جبکہ یہ قدرتی عمل بھی ہوسکتا ہے مگر اچھی بات یہ ہے کہ اس سستی کو دور بھگانا بھی بہت آسان ہے۔
پانی پینا
اپنے جسم میں پانی کی مقدار کو مناسب سطح پر رکھنا جسمانی سستی کی روک تھام کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے، پانی کی کمی سے جسم تھکاوٹ اور سستی کا شکار ہوتا ہے اور مناسب مقدار میں پانی پینا اس اثر کو دور رکھتا ہے۔
پودینے کا تیل
پودینے کے تیل کی مہک تھکاوٹ اور سستی کی دیگر علامات کو دور کرنے میں کردار ادا کرتی ہے، اس تیل کے 2 سے تیل قطرے پانی میں ملاکر اسے سونگھیں اور بس۔
کافی
کافی میں موجود جز کیفین ذہنی طور پر چوکنا بنانے کے ساتھ جسمانی توانائی بڑھاتا ہے، تو دن بھر میں ایک سے 2 کپ کافی پینا سستی دور بھگانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
شہد
شہد میں موجود کاربوہائیڈریٹس جسمانی توانائی بڑھانے میں مدد دیتے ہیں اور سستی سے لڑتے ہیں، ایک یا 2 چمچ خالص شہد کا استعمال کرنا جسمانی سستی کو دور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
لیموں
یہ ترش پھل جسم میں ہونے والے تکسیدی تناؤ کے خلاف لڑتا ہے جبکہ وٹامن سی آئرن کے جذب ہونے کا عمل بہتر کرتا ہے جس سے تھکاوٹ اور سستی سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔ لیموں کو پانی میں ملا کر ہر صبح نہارمنہ پی لینا دن بھر سستی کو دور رکھ سکتا ہے۔
سبز چائے
سبز چائے اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور مشروب ہے جو مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب کرنے کے ساتھ اس تناؤ کو کم کرتا ہے جو جسمانی سستی کا باعث بنتا ہے، دن میں ایک سے 2 کپ اس چائے کا استعمال اس مسئلے کو دور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2F1KPRh
via IFTTT

قائمہ کمیٹی برائے قانون میں شراب پر پابندی کا آئینی بل مسترد، یہ بل کس نے پیش کیا اور کس کس نے اس کی مخالفت کر ڈالی؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون نے غیرمسلم رکن کا شراب پر پابندی کا آئینی ترمیمی بل کثرت رائے سے مستردکردیا،عالیہ کامران نے بل کی حمایت کی جبکہ سعدرفیق نے بل کواسلامی نظریاتی کونسل کوبھیجنے کی تجویزدی جس کو مسترد کردیاگیا۔ راناثنا اللہ ،محمودبشیرورک،عطااللہ،لال چند،فاروق اعظم ملک، شنیلہ روتھ ،عثمان ابراہیم،سعدوسیم نے ہاتھ کھڑاکرکے بل کی مخالفت کی ،اپوزیشن کی بڑی جماعت پیپلزپارٹی کے ارکان میں اکثر غیر حاضر تھے۔ بل کے محرک رمیش کمار نے کہا اگر کسی نے شراب پینی ہے تو اپنے نام سے پئے، ہمارے مذہب کوبدنام نہ کیاجائے کسی مذہب میں شراب عام دنوں وتہواروں میں پینے کی اجازت نہیں ۔اسلام آبادکیلئے قومی اسمبلی میں خواتین کی نشست کا بل منظور کر لیا گیا،اب اسلام آباد میں 3جنرل اورایک خواتین کی نشست ہوگی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد6سے دس کرنے کا ترمیمی بل 2019مستردکردیاگیا۔وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی قائمہ کمیٹی میں عدم شرکت پر ارکان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا وہ اجلاس میں آئیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کااجلاس چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔مسیحی رکن شنیلہ روتھ نے بل کی مخالفت کے باوجود کہا ہمارے مذہب میں بھی شراب حرام ہے، ہمارے خاندان تباہ ہورہے ہیں۔قائمہ کمیٹی ارکان نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا آئین میں پہلے سے شراب پر تمام مذاہب میں پابندی موجود ہے۔ملک فاروق اعظم نے بل کو شرارت قرار دیتے ہوئے کہا نیا پنڈورا باکس نہ کھولیں، آپ صرف ٹی وی پر آنے اور شہرت کے لئے شرارت کررہے ہیں۔ بشیر ورک نے کہا اگر شراب پر مکمل پابندی کا یہ بل منظور کیا تو عالمی سطح پر بدنامی ہوگی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا یہ فورم منافقانہ عمل کی مذمت کرتا ہے،انہوں نے سوال کیا اچھا یہ بتائیں کہ کس کے نام پر اجازت دی جائے جس پر ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک کی طرح جو کرنا ہے اپنے نام پر کرو ہمارے نام پر کیوں لیتے ہیں ۔مسیحی رکن لال چند نے کہا جب بھی شراب کی دکانیں بند ہوئیں کچی شراب پینے سے لوگ مرے ۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہاشراب کی اجازت اقلیتوں کے مخصوص مذہبی ایام اور ادویات کے لئے ہے ۔عطااللہ نے کہا شراب پر یکدم پابندی نہیں لگاسکتے ، رمیش کمار تمام اقلیتوں کی نمائندگی نہیں کرتے۔راناثنا اللہ نے کہا شراب کوصرف اقلیتوں کے تہوارپر فروخت کیاجاسکتاہے ۔عالیہ کامران نےکہا ایک طرف ریاست مدینہ کی بات کی جاتی ہے توپابندی کیوں نہیں لگائی جارہی ، کیاکمیٹی بھی شراب پر پابندی لگانے سے ڈررہی ہے ۔اسلام آباد کیلئے قومی اسمبلی میں خاتون کی نشست بڑھانے سے متعلق بل کے مطابق جس پارٹی کے پاس اسلام آباد سے دو ارکان قومی اسمبلی ہوں گے خاتون کی نشست اسے ملے گی، اگر اسلام آباد کی تین سیٹیں الگ الگ جماعتوں کے پاس ہوں گی تو فیصلہ الیکشن کمیشن قرعہ اندازی کے ذریعے کرے گا۔قائمہ کمیٹی نے ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل کرنے سے متعلق تمام بار کونسلز سے سفارشات مانگ لیں،چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا ججز کی تعیناتی کیلئے تحریری اور نفسیاتی ٹیسٹ ہونا چاہیے،سعد رفیق نے کہا چیئرمین صاحب میں آپ کا پرانا خیر خواہ ہوں، ایسی باتیں نہ کریں جس پرچیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا میں نے موجودہ ججز کی نہیں آئندہ ججز کی بات کی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2019 عالیہ کامران نے پیش کیا جس میں انہوں نے کہا صوبوں کا کوٹہ ہونا چاہیے اور ججوں کی تعداد 6 سےبڑھا کر 10 کی جائے،وزارت قانون نے بل کی مخالفت کردی۔رانا ثنا اللہ نے کہا طریقہ کار تبدیل ہونا چاہیے،تعیناتی میں عدلیہ حاوی ہے،قائمہ کمیٹی ارکان نے کہا ججز تعیناتی کی پارلیمانی کمیٹی کا کام صرف انگوٹھا لگانا ہے ،طریقہ کار پر باضابطہ بحث ہونی چاہیے،چیئرمین ریاض فتیانہ نے کہا اس پر عوامی سماعت ہونی چاہیے،حکام وزارت قانون نے کہا ججزتعیناتی طریقہ کار پر کنفیوژن اٹھارھویں ترمیم میں آئی،کمیٹی رکن فاروق اعظم ملک نے کہا کیسز کو جلد نمٹانے کے لیے ججز کی تعداد بڑھانے کے چیف جسٹس کے بیان کی حمایت کرتے ہیں۔اجلاس میں اقلیتوں کا براہ راست الیکشن اور دہرے ووٹ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو رائے کے لئے بھیج دیا گیاجبکہ چیئرمین نے تمام ارکان کواس حوالے سے اپنی جماعت سے رائے لینے کی ہدایت کی۔



from Global Current News https://ift.tt/2TDR7B7
via IFTTT

پاکستان کے کس پائلٹ کو سب سے زیادہ اسرائیلی طیارے مار گرانے کا اعزاز حاصل ہے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)سب سے ذیادہ اسرائیلی طیارے گرانے کا ریکارڈ پاکستانی فائٹر “سیف الاعظم” کے پاس ہے۔جنہوں نے 1967 کی عرب اسرائیل جنگ میں اسرائیل کے 4 طیارے گرائے ۔انہیں حکومت پاکستان نے “ستارہ جرائت” سے بھی نوازا۔جس کے بعد اسرائیل کہوٹہ میں پاکستانی تنصیبات کو بھارت کے زریعے نشانہ بنانا چاہتا تھا، تب بھی پاکستان کے سخت جوابی کارروائی کی تنبیہ پر دشمن کے ارمان پورے نہ ہو سکے تھے۔اب بھی وہ زخم اسرائیل کو تنگ کرتا ہے اور بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف عزائم رکھتا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2F8kmBZ
via IFTTT

بریگزٹ معاہدہ،برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کو پھر بڑا جھٹکا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لندن (جی سی این رپورٹ)برطانیہ نے پارلیمنٹ میں وزیر اعظم تھریسا مے کے بریگزٹ معاہدے کو ایک بار پھر کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق برطانوی دارالعوام میں نظر ثانی شدہ بریگزٹ معاہدے کے حق میں 242 ووٹ، جبکہ مخالفت میں 391 ووٹ ڈالے گئے۔یوں حکومت کی جانب سے پیش کردی بریگزٹ معاہدے کو 149 ووٹوں سے شکست ہوئی۔معاہدے کے مسترد ہونے کے بعد ملک میں معاشی افراتفری کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں کیونکہ برطانیہ کو 29 مارچ کو 46 سال بعد اپنے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار سے ہر حال میں علیحدگی اختیار کرنی ہے۔تھریسا مے نے ارکان پارلیمنٹ سے درخواست کی تھی کہ وہ معاہدے کے بغیر یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد ‘معاشی جھٹکے’ سے بچیں۔قبل ازیں ووٹنگ سے چند گھنٹے قبل برطانوی وزیر اعظم نے یورپی یونین سے آخری لمحات میں مذاکرات کر کے معاہدے کے مسودے میں چند قانونی تبدیلیاں کی تھیں۔اس طرح معاملے پر اہم پیشرفت کرتے ہوئے یورپی یونین سے معاہدے میـں نمایاں تبدیلی کرتے ہوئے بریگزٹ کی راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ کو دور کردیا گیا تھا۔تھریسامے نے ووٹنگ سے قبل فرانس کا سفر کیا اور یورپی کمیشن کے صدر جین کلاڈ جنکر سے ملاقات کر کے معاہدے میں اہم تبدیلیاں کیں اور بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنی کامیابی کا اعلان کیا۔585 صفحات کا بریگزٹ معاہدہ اپنی جگہ موجود ہے لیکن آئرلینڈ سے سرحد کے حوالے سے معاہدے میں کچھ اہم تبدیلیاں کی گئی تھیں، جس کے بعد تھریسامے کو امید تھی کہ اب تک جنوری میں سامنے آنے والے نتائج کے برعکس وہ پارلیمنٹ میں اراکین کو قائل کر سکیں گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ تبدیلیوں کا مقصد یہ ہے کہ آئرش backstop یعنی آئرلینڈ کے ساتھ ایک سخت سرحد نہ بنانے کی پالیسی بنائی جائے، مگر یہ طے ہے کہ یہ پالیسی مستقل نہیں ہو سکے گی۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے وہی کیا جو پارلیمنٹ نے مجھ سے کہا تھا اور اب وقت ہے کہ ہم سب مل کر اس نئے معاہدے کی حمایت کریں۔یورپی یونین کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ سیاست میں کبھی کبھار ہمیں دوسرا موقع ملتا ہے، یہ بھی ایک دوسرا موقع ہے لیکن ساتھ ساتھ اراکین پارلیمنٹ کو خبردار کیا کہ تیسرا موقع نہیں ملے گا۔یاد رہے کہ جب آخری مرتبہ جنوری میں تھریسامے کے دستبرداری کے معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا تو اسے 230 ووٹ کے تاریخی مارجن سے مسترد کردیا گیا تھا۔ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر تھریسامے اپنی اس شکست کو کامیابی میں تبدیل کرلیتی ہیں تو یہ ان کی بڑی کامیابی ہو گی۔تھریسا مے یورپی یونین سے کئی ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد ہونے والے معاہدے پر قائم ہیں، جو یورپی یونین سے علیحدگی کا واحد حل تصور کیا جاتا ہے، جس کے لیے انہوں نے اپنے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔اس کے ساتھ ہی یہ خیال بھی ظاہر کیا گیا تھا کہ یورپی یونین سے کیے گئے معاہدے کو مسترد کیے جانے کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے، جن کے تحت برطانیہ یورپی یونین سے ’کسی معاہدے کے بغیر‘ علیحدہ ہوگا یا پھر بریگزٹ ہی نہیں ہوگا۔ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر برطانوی حکومت رواں ماہ بریگزٹ میں ناکام رہتی ہے تو وہ شاید اقتدار میں نہ رہ سکے کیونکہ اب اس معاملے کو مزید طول دینا آسان نہیں۔واضح رہے کہ 2016 میں برطانیہ میں ہونے والے حیرت انگیز ریفرنڈم میں برطانوی عوام نے یورپی یونین سے اخراج کے حق میں ووٹ دیا تھا جس پر عملدرآمد اب سے چند ہفتوں بعد ہو گا۔جولائی 2016 میں وزیر اعظم بننے والی تھریسامے نے بریگزٹ معاہدے پر عوامی فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن شدید مخالفت کے بعد سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے اور وہ اراکین پارلیمنٹ کو منانے کی کوشش کررہی ہیں کہ وہ اخراج کے معاہدے کو قبول کرلیں۔اس معاہدے پر ووٹنگ گزشتہ سال دسمبر میں ہونا تھی لیکن بعد ازاں اسے جنوری تک کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔مارچ 2017 میں برسلز میں شروع ہونے والے سخت مذاکرات کے نتیجے میں معاہدے کے مسودے پر اتفاق کیا گیا تھا جبکہ یورپی رہنماؤں نے دوبارہ مذاکرات کے امکان کو مسترد کردیا تھا اور اس غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے برطانوی معیشت میں مستقل اضطراب پایا جاتا ہے۔چند دن قبل ہی بریگزٹ کے حوالے سے تازہ ووٹنگ میں تھریسامے کے خلاف 308 ووٹ سے ترمیم پاس کی گئی جس میں حکمراں جماعت کے درجنوں اراکین بھی شامل تھے جبکہ 297 اراکین نے وزیراعظم کے حق میں ووٹ دیا تھا۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی اپنی جماعت کنزرویٹو پارٹی کے اراکین نے بھی لیبرپارٹی کا ساتھ دیا جس کے بعد 29 مارچ کو یورپی یونین سے مکمل علیحدگی کے حوالے سے خدشات پیدا ہوگئے تھے۔تاہم تھریسامے کو سب سے بڑی ناکامی کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب 16 جنوری کو برطانوی پارلیمنٹ نے یورپی یونین سے علیحدگی کے وزیر اعظم تھریسامے کے بل کو واضح اکثریت سے مسترد کردیا اور انہیں 202 کے مقابلے میں 432 ووٹ سے شکست ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔یاد رہے کہ برطانیہ نے 1973 میں یورپین اکنامک کمیونٹی میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم برطانیہ میں بعض حلقے مسلسل اس بات کی شکایات کرتے رہے ہیں کہ آزادانہ تجارت کے لیے قائم ہونے والی کمیونٹی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے رکن ممالک کی ملکی خودمختاری کو نقصان پہنچتا ہے۔بریگزٹ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد ابتداء میں معاشی مشکلات ضرور پیدا ہوں گی تاہم مستقبل میں اس کا فائدہ حاصل ہوگا کیوں کہ برطانیہ یورپی یونین کی قید سے آزاد ہوچکا ہوگا اور یورپی یونین کے بجٹ میں دیا جانے والا حصہ ملک میں خرچ ہوسکے گا۔



from Global Current News https://ift.tt/2TBY7OP
via IFTTT

منگل، 12 مارچ، 2019

ایمانداری کی اعلیٰ مثال،یہ رپورٹ پڑھ کر آپ دنگ رہ جائینگے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ)لاہور ایئرپورٹ پر سی اے اے کی ملازمہ نے دیانت داری کی مثال قائم کرتے ہوئے 40 لاکھ روپے مالیت کے زیورات سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کو واپس لوٹا دیا۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایک ملازمہ نے 40 لاکھ روپے مالیت کا زیورات سے بھرا بیگ مسافر کو واپس لوٹا دیا۔ زیورات سے بھرا بیگ پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز پی کے 757 کے مسافر مشتاق انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج میں بھول گئے تھے۔بیگ کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی شمع نامی خاتون ملازم نے اپنے قبضے میں لیا اور لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مینیجر کو آگاہ کردیا۔مینجر نے مشتاق کی فیملی کو فون کے ذریعے ٹریس کیا اور 40 لاکھ روپے مالیت سے بھرا زیورات کا بیگ واپس کردیا مشتاق کی فیملی نے بیگ ملنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور خاتون ملازم کا شکریہ ادا کیا۔



from Global Current News https://ift.tt/2HpupVU
via IFTTT

کھٹمل مار دوا سے 5 بچوں اور ان کی پھوپھی کی ہلاکت،جانتے ہیں کس کس کو گرفتار کرلیا گیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ)ساؤتھ زون انویسٹی گیشن پولیس نے قصر ناز میں کھٹمل مار دوا کے باعث 5 بچوں اور ان کی پھوپھی کی ہلاکت کے مقدمے میں 6 ملازمین کو گرفتار کرلیا۔ایکسپریس کے مطابق چند روز قبل کوئٹہ کے رہائشی فیصل زمان اپنے خاندان کے ہمراہ اہلیہ کے علاج کی غرض سے کراچی پہنچے اور انھوں نے قصر ناز میں رہائش اختیار کی۔ اس دوران انھوں نے پریڈی کے علاقے میں قائم ایک ریسٹورنٹ سے بریانی کھائی جس کے چند گھنٹے بعد ہی 5 بچوں، ان کی ماں اور پھوپھی کی حالت خراب ہوگئی، تمام افراد کو اسپتال لے جایا گیا لیکن 5 بچے اور ان کی پھوپھی انتقال کرگئے جبکہ ماں کو علاج کے بعد اسپتال سے روانہ کر دیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں ڈیڑھ سالہ علی، 4 سالہ عزیز فیصل، 6 سالہ علینہ، 7 سالہ توحید اور 9 سالہ سلویٰ کے علاوہ ان کی پھوپھی بینا شامل ہیں۔ بچوں کی ہلاکت 22 فروری کو ہوئی تھی جبکہ بچوں کی پھوپھو اگلے روز دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئی تھیں۔واقعے کی جب اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کی گئی تو اس میں ثابت ہوا کہ قصر ناز میں کھٹمل مار دوا استعمال کی گئی تھی جس کے اثر کے باعث تمام افراد کی موت واقع ہوئی۔ گزشتہ روز اعلیٰ پولیس حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ قصر ناز کے 6 ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں ایک افسر بھی شامل ہے۔ان افراد نے کھٹمل مار دوا کمروں میں ڈالی تھی جبکہ اس دوا کو استعمال کرنے کے بعد 24 سے 36 گھنٹے بعد کمرے کھولے جاتے ہیں تاہم مقررہ وقت سے قبل ہی نہ صرف کمرے کھول دیے گئے بلکہ انھیں رہائش کے لیے بھی دے دیے جہاں کوئٹہ کے بدنصیب خاندان نے قیام کیا اور وہ اپنی جان سے چلے گئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے گئے افراد سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2Hf7GN6
via IFTTT

بھارت میں تجاوزات کے نام پر ظلم کی انتہا،مسجد کو بھی نہیں بخشا،افسوسناک ویڈیو بھی دیکھیں (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

میرٹھ (جی سی این رپورٹ)بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں مبینہ تجازوات کے خلاف کارروائی کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم سے 10 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک مسجد سمیت مسلمانوں کے کئی گھروں کو نذر آتش کردیا گیا۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق میرٹھ کے علاقے قیصر گنج میں پولیس اور شہریوں کے درمیان تصادم میں کم ازکم 10 افراد زخمی ہوئے اورکئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا, جبکہ پولیس کی بھاری نفری وہاں موجود تھی اور اسی دوران کئی جگھیوں پر آگ لگی جس میں ایک مسجد بھی شامل تھی۔رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے پولیس کی خلاف شدید احتجاج کیا جس کے بعد مزید سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کو شہر کے مرکزی علاقوں قیصر گنج اور بھوسمنڈی میں تعینات کردیا گیا جس میں کنٹونمنٹ بورڈ اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں شامل تھیں۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مقامی افراد فوج کی زمین پر 150 سے زائد گھر بنا کر ٹھہرے ہوئے ہیں جبکہ مقامی افراد نے پولیس کو واقعy کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے گھروں اور مسجد کو آگ لگا دی۔مقامی شہری محسن احمد کا کہنا تھا کہ ‘سب سے پہلے کنٹونمنٹ بورڈ کے عہدیداروں کے ساتھ صدر تھانے سے پولیس کی دو گاڑیاں پہنچیں, انہوں نے کچی آبادی کے رہائشیوں سے پیسوں کا مطالبہ کیا جنہوں نے ایک مکان کی تعمیر شروع کی تھی’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘جب ہم نے احتجاج کیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور ایک لمحہ ضائع کیے بغیر مزید فورس کو طلب کیا اور جھگیوں اور مسجد کو آگ لگانا شروع کردیا جس کے بعد تصادم ہوگیا’۔انتظامی عہدیدار انیل ڈھینگرا کا کہنا تھا کہ ‘ہماری پہلی ترجیح آگ بجھانا تھی اور وہاں پھنسے افراد کو بچانا تھا اور تصادم کے حوالے سے ہم انکوائری کریں گے اور اس میں ملوث ہر کسی کے خلاف مقدمہ درج کریں گے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اس وقت صورت حال کنٹرول میں ہے اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کو علاقے میں امن بحال رکھنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے’۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مسلمانوں کے 200 گھروں کو نذر آتش کیا گیا ہے جس کا الزام مقامی مسلمان سیکیورٹی فورسز پر عائد کررہے ہیں۔پولیس کی کارروائی کے بعد علاقے میں کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا اور بس سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ایک بس ڈرائیور محمد اسد کا کہنا تھا کہ ‘میں آنند وہاڑ سے آرہا تھا اور بس اسٹینڈ میں پہنچنے والا ہی تھا کہ مشتعل افراد نے بس کو نشانہ بنایا جس سے بس کو نقصان پہنچا’۔



from Global Current News https://ift.tt/2Htk3o3
via IFTTT

پاکستان بھارت کشیدگی،شاہ محمود قریشی کا جان بولٹن سے ٹیلی فونک رابطہ،ممکنہ خدشات سے آگاہ کردیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں پلوامہ واقعے کے بعد خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و امان کا خواہاں ہے، وزیراعظم نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو واپس بھجوایا، بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کا جواب حفاظتِ خود اختیاری کے تحت دفاع میں تھا۔شاہ محمود قریشی نے بھارت کے جارحانہ عزائم کے ممکنہ خدشات سے بھی آگاہ کیا جبکہ امریکی مشیر جان بولٹن نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مؤثر کردار کی تعریف کی، خطے میں امن و امان کیلئے پاکستان کی طرف سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل میں مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے حالیہ پاک بھارت بحران کے دوران کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے زور دیا ہے کہ فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بولٹن کو بتایا کہ بھارت کی طرف سے 26 فروری کو کی جانے والی دراندازی نہ صرف پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی تھی بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے بھی منافی تھی، اس جارحیت کے خلاف پاکستان کا جواب حق حفاظت خود اختیاری کے تحت اپنے دفاع میں تھا، پاکستان خطے میں امن و امان کا خواہاں ہے، اس لیے وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت انڈین پائلٹ کو بھارت واپس بھجوایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود مشاورت مکمل کرنے کے بعد بھارت واپس پہنچ چکے ہیں، ہم 14 مارچ کو کرتارپور راہداری معاہدہ پر گفت و شنید کیلئے ایک سرکاری وفد بھارت بھجوا رہے ہیں۔امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا کہ میں اور وزیر خارجہ پومپیو شمالی کوریا کی قیادت کے ساتھ انتہائی اہم مذاکرات میں مصروفیت کے باوجود پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدہ صورتحال کے سبب دونوں ممالک کی قیادت کے ساتھ رابطہ میں رہے تاکہ کشیدگی میں اضافہ نہ ہو۔انہوں نے خطے میں امن و امان کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھارت میں حالیہ الیکشن کے باعث بھارت کی طرف سے جارحانہ عزائم کے ممکنہ خدشات سے بھی آگاہ کیا جن سے انہوں نے اتفاق کیا۔



from Global Current News https://ift.tt/2HevzEo
via IFTTT

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ، پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

دبئی (جی سی این رپورٹ)پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی طرز میں بہترین کارکردگی کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ درجہ بندی میں اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے جبکہ انگلینڈ نے آسٹریلیا سے تیسری پوزیشن چھین لی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی کی تازہ درجہ بندی کے مطابق پاکستانی ٹیم 135 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے اور بھارت کا دوسرا نمبر ہے۔انگلینڈ کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ کرنے کے بعد ایک درجہ ترقی پا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے جس کے بعد آسٹریلیا ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چوتھے نمبر ہے۔جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کوئی بہترین نہ کر پائی اور پانچویں نمبر پر موجود ہے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم چھٹی نمبر پر موجود ہے۔ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چمپیئن ویسٹ انڈیز بدترین کارکردگی کے ساتھ ساتویں جبکہ افغانستان نے اپنے شان دار کھیل سے نہ فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا بلکہ درجہ بندی میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آٹھواں نمبر حاصل کرلیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی میں تجربہ کار سری لنکا کی ٹیم اور بنگلہ دیش کی ٹیم مسلسل ناقص کارکردگی کے باعث بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ اسٹیٹس رکھنے والی زمبابوے کی ٹیم اسکاٹ لینڈ کے بعد بارھویں نمبر پر جبکہ نیدرلینڈز کی 13 پوزیشن ہے، ایک روزہ کرکٹ میں بڑی ٹیموں کو شکستوں سے دوچار کرنے والی آئرلینڈ کی باصلاحیت ٹیم تاحال ٹی ٹوئنٹی میں اپنی کارکردگی سے متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے اور درجہ بندی میں عمان جیسی غیر معروف ٹیم سے محض ایک درجہ آگے 17 ویں نمبر پر موجود ہے۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں بابراعظم سرفہرست اور فخر زمان نویں نمبر بہترین بلےباز ہیں، اسی طرح ٹی ٹوئنٹی کے بہترین باؤلرز کی فہرست میں شاداب خان کا دوسرا، عماد وسیم کا تیسرا اور فہیم اشرف کا نواں نمبر ہے۔ٹی ٹوئنٹی کے بہترین آل راؤنڈرز کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی پہلے دس نمبر پر موجود نہیں، سابق کپتان محمد حفیظ اور شعیب ملک بالترتیب 13ویں اور 15 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2HpupFo
via IFTTT

معروف ادویہ ساز کمپنی سرل کی کن کن ادویات کی فروخت پر پابندی کردی گئی؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ) محکمہ صحت نے ملک کی معروف ادویہ ساز کمپنی سرل کی ادویات جعلی ہونے پر فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے اور جو غیر معیاری ،مضر صحت قرار دی جانیوالی کمپنی کی تمام ادویات کو فوری طور پر مارکیٹ سے اٹھانے کیلئے رات گئے میڈیسن ری کال نوٹس کے نام سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ،صوبائی ڈرگ اتھارٹی یونٹ کی طرف سے جاری کر دہ نوٹس کے مطابق سرل فارما سیوٹیکل کی ادویات جن میں بیسکارڈ ایم جی.5 2 کے چاربیج 0357 .0358,0359 اور 0360 جو ہای بلڈ پریشر کی دوائی ہے کے سیمپل فیل ہو گئے ہیں انہیں فو ری طور پر مارکیٹ سے اٹھا لیا جائے ،اسی طرح میٹو ڈائن ڈی ایف کے تین بیج گراوینیٹ کے 2 بیج بننے والی ادویات نمو نہ جات دورانِ ِ ٹیسٹنگ فیل ہو گئے ہیں اور سرل searl کی یہ ادویات انسانی صحت کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں کوئی میڈیکل سٹور فارمیسی انہیں فرو خت نہ کرے اور کمپنی ان ادویات کو فوری طور پر مارکیٹ سے اٹھا نے کو یقینی بنائے۔



from Global Current News https://ift.tt/2HfIB4A
via IFTTT