بدھ، 13 مارچ، 2019

مرغی پال سکیم موخر،یہ فیصلہ کیوں کیا گیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب میں محکمہ لائیو سٹاک کی مرغی پال سکیم آئندہ مالی سال کے آغاز تک موخر کر دی گئی ۔محکمہ لائیو سٹاک ذرائع کا مزید کہنا تھا 1200 روپے میں ایک مرغا اور 5مرغیوں پر مشتمل سیٹ ملتا تھا،تاہم مرغیاں اور مرغے کم اور درخواست گزار زیادہ ہو گئے تھے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایک مرغا اور پانچ مرغیوں کا سیٹ اب نئے مالی سال سے دیں گے، نیز جولائی سے مرغی پال سکیم کا سیٹ 1200 کے بجائے 850روپے میں دیں گے۔ٹی وی کے مطابق محکمہ لائیوسٹاک نے سکیم کے آغاز پر دعویٰ کیا تھا ان کے پاس 15 لاکھ مرغیاں ہیں تاہم اب محکمے نے یہ سکیم یہ کہتےہوئے موخر کر دی ہے کہ ان کے پاس مرغیاں کم پڑ گئی ہیں۔وزیراعظم کے‘‘مرغی پال پروگرام’’ کیلئے محکمہ پولٹری ریسرچ کو 3 سال میں 25 لاکھ مرغیاں تیار کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا۔



from Global Current News https://ift.tt/2TwIx6Z
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔