بدھ، 13 مارچ، 2019

یوم پاکستان کے نغمے کا پرومو جاری،ویڈیو دیکھیں (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

راولپنڈی(جی سی این رپورٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم پاکستان کی مناسبت سے بنائے گئے خصوصی ملی نغمے ’پاکستان زندہ باد‘ کا پرومو جاری کردیا۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے یوم پاکستان کے لیے تیار کیے گئے خصوصی ملی نغمے ‘پاکستان زندہ باد‘ کا پرومو ٹوئٹر پر شیئر کیا اور یوم پاکستان کی تقریب ’پاک ڈے پریڈ‘ کے حوالے سے آگاہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ پریڈ میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد مہمان خصوصی ہوں گے۔جب کہ آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکر حسن اوف، بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں شریک ہوں گے۔میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ ’ پریڈ میں آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے بھی شریک ہوں گے جب کہ آذربائیجان، بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کے پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے۔اس کے علاوہ پریڈ میں ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے شاندار فضائی کرتب دکھائیں گے۔



from Global Current News https://ift.tt/2Uyf9JV
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔