ممبئی (جی سی این رپورٹ)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے رواں سال اگست میں ٹینس کورٹ میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا نے رواں سال اگست میں واپسی کا اعلان کردیاہے، وہ یوایس اوپن ٹینس سے دو ہفتے قبل مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ایک انٹرویو میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ بیٹے کی پیدائش کے بعداُن کا وزن کافی بڑھ گیا تھا،تاہم ایک برس پہلے والی فٹنس حاصل کرنے کےلیے وہ روزانہ چار سے پانچ گھنٹے ٹریننگ کررہی ہیں۔32 سالہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بتایا کہ وہ اگست میں یوایس اوپن سے دو ہفتے قبل ٹینس کورٹ میں واپس آئیں گی جبکہ انہوں نے تین ماہ میں 22 کلو وزن بھی کم کرلیا ہے۔
from Global Current News https://ift.tt/2T43aSO
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔