بدھ، 13 مارچ، 2019

ایتھوپیا جہاز حادثے کے بعد کن کن ممالک نے بوئنگ میکس طیاروں کا استعمال بند کردیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

واشنگٹن(جی سی این رپورٹ)ایتھوپیا حادثے میں 157 مسافروں کی ہلاکت کے بعد امریکہ کے سوا تمام ممالک نے بو ئنگ میکس طیاروں کا استعمال بند کر دیا۔چین ، ایتھوپیااور انڈونیشیا کے بعد برطانیہ ،جرمنی،فرانس،سنگا پور، برازیل،ترکی، بھارت،آئرلینڈ،ناروے،آسٹریلیا، ملائشیا،اومان اور ارجنٹائن نے بھی بوئنگ 737طیاروں پر پابندی لگا دی ۔دوسری طرف 5ماہ میں دوسرے بڑے فضائی حادثے کے بعد کمپنی کی گرتی ہوئی ساکھ بچانے کیلئے بوئنگ کمپنی کے سی ای او ملن برگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلیفون پر یقین دہانی کرائی کہ بوئنگ جہاز محفوظ اور قابل اعتماد ہیں جس کے بعد امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے بوئنگ 737میکس 8کی تجارتی پروازیں جاری رکھنے کی اجازت دیدی ۔ عدیس ابابا حادثے کے بعد دنیا بھر کے فضائی مسافر اس طیارے میں سفر کرنے سے ہچکچاہٹ محسوس کررہے ہیں ۔امریکی مسافر سیٹ کی کنفرمیشن سے پہلے یہ معلوم کرتے ہیں کہ کیا مطلوبہ پرواز بوئنگ 737کی تو نہیں ۔ان حالات کے پیش نظر طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے گزشتہ روز نئی ایئربس 777 ایکس کی نقاب کشائی ملتوی کر دی ۔



from Global Current News https://ift.tt/2EWBiet
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔