خانیوال(جی سی این رپورٹ )موبائل فون پر میسیج آنے کی سزا ،ایک اور حوا کی بیٹی کو مبینہ طور پر پنچایت میں کالی قرار دینے پر بھائی نے گلہ دبا کر قتل کردیا تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں نانک پور میں 20سالہ اقصیٰ اقبال کے موبائل فون پر میسیج آ نے پر بھائی جلادبن گیا ،گھر میں اپنے خاندان کی پنچایت بلالی ، پنچایت نے مبینہ طور پر اقصیٰ کو کالی قرار دے دیا، بھائی نے گزشتہ رات گھر والوں کی موجودگی میں بہن کا گلہ دبا دیا ،بہن خدا کے واسطے دیکر زندگی کی بھیک مانگتی رہی ،لیکن بھائی اور اسکے خاندان کو ترس نہ آ یا اور اس نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی ، پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی ، ملزم نے تھانہ کہنہ میں خود گرفتار ی دیدی۔
from Global Current News https://ift.tt/2EWniS4
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔