![](https://static01.nyt.com/images/2020/05/30/us/29unrest-01/29unrest-01-mediumThreeByTwo440.jpg)
By BY NEIL MACFARQUHAR, TIM ARANGO AND MANNY FERNANDEZ from NYT U.S. https://ift.tt/2Am86Pv
.FOCUS WORLD NEWS MEDIA GROUP EUROPE copy right(int/sec 23,2012), BTR-2018/VR.274058.IT-
کراچی (ویب ڈیسک، ویک اپ کال ) : کراچی میں ہونے والی قتل کی ہولناک واردات جسے پہلے ایک ٹھنڈی گولی سے ہونے والی ہلاکت کاواقعہ قرار دیا گیا ، سے متعلق کئی انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ یہ واقعہ دراصل قتل کا ہے اور قاتل کوئی اور نہیں بلکہ مقتول کا دوست ہی تھا۔ پولیس کی زیر حراست ملزم نے بتایا کہ میں ورکشاپ پر جاتا تھا جہاں مقتول راشد کام کرتا تھا ، اس کی اور میری عادت میں کافی مطابقت تھی جس کی وجہ سے میری اور اس کی دوستی ہو گئی۔راشد ایک دن مجھے اپنے گھر لے گیا اور اپنی اہلیہ نورین سے ملوایا۔ مرکزی ملزم مکرم نے کہا کہ راشد نے اپنی دکان بند کی اور مجھے چائے پلوانے کے لیے اپنے گھر لے گیا جہاں اس کی اہلیہ بھی موجود تھی۔تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ مکرم کے ساتھ راشد ایک گھر کے فرد کی طرح ہی برتاؤ کرتا تھا۔ جبکہ مکرم بھی گھر کے فرد کی طرح ہی اس خاندان میں گھُل مل گیا تھا۔مکرم نے نورین سے ملاقات سے متعلق بتایا کہ وہ راشد کی اہلیہ تھیں اور گھر پر ہی رہتی تھیں میں جب بھی جاتا تھا وہ چائے بنا کر لاتی تھیں۔ مکرم نے بتایا کہ میں نے نورین سے اس کا نمبر نہیں لیا تھا ، نمبر راشد نے ہی دیا تھا تاکہ اگر وہ کہیں آئے جائے تو مسئلہ ہونے کی صورت میں نورین مجھے فون کر کے مدد مانگ سکے۔ مکرم نے انکشاف کیا کہ راشد اپنی بیوی کو ہر دوست کو دکھاتا تھا اور اپنی بیوی کو دکھا کر دوستوں سے پیسے لوٹتا تھا لیکن نورین معصوم اور بے قصور ہے ، اسے اس حوالے سے کچھ علم نہیں ہے۔پولیس کے مطابق مکرم نورین کے عشق میں مبتلا ہو چکا تھا اور اس نے اپنے دوست راشد کی بیوی کو اپنی بیوی بنانے کے لیے راشد کے قتل کا منصوبہ بنایا۔ مکرم راشد کو اس کے گھر لایا جہاں اس کی بیوی نورین بھی موجود تھے۔ مکرم نے راشد سے آنکھیں بند کر نے کا کہا اور بولا کہ میں تمہیں ایک سرپرائز دیتا ہوں ، راشد نے جیسے ہی اپنی آنکھیں بند کیں تو مکرم نے فائرنگ کر دی جس سے راشد کی موت ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ راشد کی اہلیہ نورین کو بھی حراست میں لے رکھا ہے ۔ اس کیس کے کئی پہلو ہیں لیکن ابتدائی تفتیش میں یہی بات سامنے آ ئی ہے کہ چار بچوں کے باپ راشد کو اس کی اپنی بیوی نورین نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر موت کے گھاٹ اُتارا۔ لیکن نورین نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات مسترد کر دئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
سیالکوٹ (نیوز ڈیسک، ویک اپ کال ) : سیالکوٹ میں دو لڑکوں نے آپس میں شادی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے قصبہ چونڈہ میں شہریوں نے نو عمر لڑکوں کی آپس میں شادی کروادی ۔ نو عمر لڑکوں میں سے ایک لڑکے کو سرخ جوڑے میں ملبوس تو دوسرے کو گلے میں مالا پہنائی گئی۔ یہی نہیں بلکہ شادی کروانے والوں نے دونوں پر نوٹ بھی نچھاور کیے۔شہریوں نے بعد ازاں دونوں کو گدھے پر بٹھا کر بازاروں میں ان کی شادی کا پرچار بھی کیا۔ بازار میں خریداری کے لیے آئے افراد اس جوڑے اور شادی کی تقریب کو دیکھ کر خوش ہوتے رہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ملتان میں بھی لڑکوں کی آپس میں شادی کا ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا تھا جہاں آر پی اور ملتان کی طرف سے تشکیل دی جانے والی ایس پی گلگشت شاہد نیاز، ڈی ایس پی جاوید طاہر مجید اور چار ایس ایچ اوز پر مشتمل ٹیم نے تھانہ الپہ کے علاقہ میں ایک کاسمیٹکس بنانے والی فیکرٹری کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کر ایک لڑکے کی لڑکے سے شادی کی تقریب میں شریک غیر فطری فعل کے عادی درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والوں میں بعض خواجہ سرا، بعض عیاش مرد، اشتہاری، منشیات فروش اور شہر کے بدنام اوبا ش حضرات سمیت کئی سرکار اہلکار بھی شامل تھے۔جب کہ خوبرو لڑکے مجاہد کو پولیس نے دلہن کے روپ میں اسٹیج پر بیٹھے ہوئے گرفتار کیا۔ اس کا خاوند عامر علی ڈھلوں جو کہ ریڈ سے چند لمحے قبل بہاولپور سے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے فارم ہاؤس کی طرف آنے والے راستے پر کھڑا تھا جو پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہو گیا تھا۔گرفتاری کے بعد دلہن لکا روپ دھارے مجاہد کا کہنا تھا کہ شادی تو ہماری ایک دن پہلے ہوئی تھی آج تو ہمارا ولیمہ ہے۔ اس نے مزید بتایا کہ ہمیں ولیمہ منعقد کرنے کی جے ٹی ٹی اہلکار نے بھاری قیمت لے کر اجازت دی تھی اور ہمیں یقین دہانی کروائی کہ وہ ہمیں ہر قسم کا تحفظ فراہم کرے گا۔ دلہن مجاہد کی یہ بات اس وقت درست ثابت ہوئی جب پولیس نے اسی اجتماع سے پولیس کا وائرلیس سیٹ ہاتھ میں پکڑے کونے میں بیٹھے اہلکار فخرکو دیکھا جو کہ سول ڈریس میں تھا،جس کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ولیمہ کی اس تقریب میں شرکت کے لیے نہ صرف ملتان بلکہ دیگر اضلاع سے بھی درجنوں کی تعداد میں قیمتی گاڑیوں پر سوار افراد پہنچے تھے۔
.
کراچی (جی سی این رپورٹ)پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے اس سال اپنی عید الفطر کی خوشیاں اپنے بچوں کے نام کردیں۔عالمی وبا کورونا وائرس اور کراچی طیارہ حادثے کے باعث ملک میں عید الفطر کا تہوار سادگی کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر ’مہر پوش‘ کی ’مہرو‘ نے یہ عید اپنے بچوں ریان اور حورین کے نام کردی۔فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے لکھا کہ ’بچے معصوم ہوتے ہیں، وہ نہیں جانتے کہ ہمارے آس پاس کیا ہورہا ہے، وہ ہمیشہ ہمارے چہروں پر ایک جیسی مسکراہٹ دیکھا چاہتے ہیں۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ یہ عید میرے بچوں کے نام ہے۔‘عائزہ خان نے اپنے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’زندگی کے اس مشکل مرحلے پر ہمارے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کا شکریہ۔‘ان کا کہنا تھا کہ ہماری زندگی تبدیل ہوگئی ہے، ہم نے آج سے قبل اس طرح کی عید کا تصور نہیں کیا تھا۔عائز خان نے طیارہ حادثہ اور کورونا وبا کی وجہ سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے دعا بھی کی۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اللّٰہ تعالیٰ ان لوگوں کو ہمت و طاقت دے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔عائز نے یہ بھی لکھا کہ اللّٰہ ہم تمام لوگوں کی مغفرت فرمائے۔انہوں نے عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارک باد بھی دی۔
View this post on InstagramA post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on
The post عائزہ خان نے عید کس کےنام کردی؟ appeared first on Global Current News.
کراچی (جی سی این رپورٹ)پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن کی مشہور اسٹار ماہرہ خان نے تمام اہل وطن کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد دی ہے۔فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنی بلیک سوٹ میں تصویر بھی شیئر کی ہے، جس کے ساتھ پیغام میں اداکارہ نے تمام اہل وطن کو عید کی مبارکباد دی ہے۔صارفین نے بھی اُن کی اس تصویر کو خوب سراہا اور عید کی مبارک باد پیش کی۔
The post ماہرہ خان نے عید کے موقع پر اپنے مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر کیا شیئر کردیا appeared first on Global Current News.
لاہور(جی سی این رپورٹ)دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے صدراتی ایوارڈ یافتہ گلوکار اعجاز قیصر انتقال کر گئے، وہ دل، گردوں اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا تھے۔اپنی مدھر آواز سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں موسیقی کے ساتھ محبت رکھنے والوں کے درمیان اپنی منفرد شناخت بنانے والے 68 سالہ اعجاز قیصر بیماری کے باعث ایک عرصے سے گمنامی اختیار کر چکے تھے۔اعجاز قیصرکے دل کی شریانیں بند اور گردوں کی بیماری کے باعث وہ بہت کمزور بھی ہو چکے تھے، گزشتہ رات انہیں طبیعت ناساز ہونے پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔اعجاز قیصر کے بیٹے ممتاز قیصر کے مطابق انہیں آج مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
The post گمنام صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار خالق حقیقی سے جا ملا appeared first on Global Current News.
نیویارک(جی سی این رپورٹ)پاکستان کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کا بریسٹ کینسر کی کیمو تھراپی کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ السلام علیکم، میری پیاری ٹوئٹر فیملی یہ عمر گزر رہی ہے۔معروف اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ کیمو تھراپی کے دوسرے مرحلے میں بال چلے گئے، جسم بہت کمزور ہے لیکن میری روح روز بروز مضبوط ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ایک تکلیف دہ اور بااختیار بنانے والے سفر سے گزر رہی ہوں۔ اللہ نے ہر دن مجھے محبت، شکر گزاری اور بقا سے نوازا ہے۔واضح رہے کہ نادیہ جمیل نے 3 اپریل کو اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا اِس بات سے آگاہ کیا تھا کہ اُن کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
Asalamalikum! My dearest Twitter Family. Its been ages. Second round of chemo over,hair gone,body so weak I cant raise my head,but my spirit becoming stronger,clearer every day. A painful & empowering journey. Everyday Allah blesses me w clarity,love, gratitude,survival
Love U!🙏🏽 pic.twitter.com/LdbktTe0gj— Nadia Jamil (@NJLahori) May 26, 2020
The post نادیہ جمیل کے مداحوں کیلئے اچھی خبر آگئی appeared first on Global Current News.
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)ملک میں پیٹرول پمپس پر تیل کی دستیابی میں ایک بار پھر کمی ہورہی ہے لیکن اس دفعہ وجوہات کافی ہیں۔گرتی ہوئی تیل قیمت کے دوران کمپنیز کو نقصان کا خدشہ رہا لہٰذا غیر اعلانیہ طور پر کم ذخیرے کی کوشش ہوتی رہی۔ کورونا کے سبب ایک ماہ امپورٹ بندش نے بھی سپلائی چین توڑ دی، بارڈر بند ہونے کے سبب ایرانی ڈیزل کے بجائے ملکی ڈیزل کی کھپت بڑھی جس کا نہ منصوبہ بنا نہ ہی اس کی پیش بندی ہوئی۔تیل کمپنیز یہ بھی دعویٰ کر رہی ہیں کہ بھارت میں تیل کی قیمت پاکستان کے مقابلے دُگنا ہونے کے سبب مال وہاں اسمگل ہورہا ہے۔اس بار تیل سپلائی میں کمی اور پمپس بند ہونے کی صرف یہی وجوہات نہیں بلکہ ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بھاری نقصانات کے سبب ریفائنریز نے پیداوار محدود کر رکھی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ حکومتی وارننگز نظر انداز کی جارہی ہیں اورکمپنیاں تیل ذخیرہ پورا رکھنے کی بنیادی شرط بھی پوری نہیں کر رہیں جو کہ ان کے کاروباری لائسنس کی بنیادی شرط ہے۔ قیمتیں بڑھتے وقت یہی کمپنیز خوب مال بناتی ہیں لیکن کم قیمت ہونے کے دوران لائسنس کی شرائط بھی پوری نہیں کرتیں اور وزارت یا اوگرا محض خاموش تماشائی بنے رہتے ہیں۔تیل سپلائی میں کمی کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ عالمی مارکیٹ میں جہازوں کی دستیابی مشکل یا مہنگی ہوگئی ہے۔قلت کی ایک دلچسپ وجہ یہ ہے کہ وزارت پیٹرولیم نے جون امپورٹ منصوبہ فائنل کرنے میں کافی غیر معمولی تاخیر کی اور تقریباً مئی کا آدھا مہینہ گزرنے کے بعد جون امپورٹ فائنل ہوئی۔ اس حوالے سے ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک کی طلب پوری کرنے کیلئے پیٹرول کا کافی اسٹاک موجود ہے، ملک میں گیارہ روز کیلئے پیٹرول کا اسٹاک موجود ہے۔ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ملک میں پیٹرول کا 2لاکھ 55ہزار ٹن کا اسٹاک موجو د ہے، کیماڑی میں 58ہزار ٹن پیٹرول کا جہاز لگ چکا ہے، مارکیٹنگ کمپنیوں کو تیل سپلائی کیلئےلاجسٹک موومنٹ تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے کافی اسٹاکس ہیں عوام اضافی خریداری نہ کریں۔
The post کیا پٹرول کا بحران سر اٹھا رہا ہے؟ appeared first on Global Current News.
بیجنگ (جی سی این رپورٹ)بھارت نے چین کیخلاف بھی محازآرائی ترک نہ کی تاہم چین کی جانب سے کرارا جواب ملتے ہی مذاکرات کی کوشش کرنے لگا۔متنازع سرحدی علاقے میں داخل ہونے پرچینی فوج نے بھارتی اہلکاروں کی درگت بنادی اور مشرقی لداخ کے علاقے میں بھارتی اہلکاروں کی چینی فوج سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔سرحدی خلاف ورزی پر چین کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو حراست میں لیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔چین نے کہا ہے کہ بھارت نے سکم اور لداخ میں حقیقی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، بھارت نے متنازع علاقے کا اسٹیٹس یکطرفہ طورپر تبدیل کرنے کی کوشش کی۔خیال رہے کہ اس متنازع علاقے پر دونوں ملکوں کے درمیان 1962 میں ایک جنگ بھی ہوچکی ہے۔
The post چین اور بھارت کے درمیان لداخ کا محاذ گرم، چینی افواج کے ہاتھوں بھارتی فوج کی پینٹی appeared first on Global Current News.
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کرنے والے 3 پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے اور قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کے بعد پاکستان کو 2 گولڈ سمیت پانچ میڈلز سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایتھلیٹس کے خلاف واڈا قوانین کے تحت کارروائی ہو گی، ایتھلیٹس کے نام انفرادی نوٹسز موصول ہو ئے ہیں، ایتھیٹلس کو نوٹسز بھجوا کر ان سے مؤقف معلوم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایتھلیٹس کی غیر ذمہ داری کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، لیکن پہلے معمول کے مطابق کارروائی ہونی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایتھلیٹس محبوب علی ، محمد نعیم اور سمیع اللہ کے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں۔ محبوب علی نے چار سومیٹر ریس میں اور محمد نعیم نے 110 میٹر ہرڈلز میں گولڈ میڈل جیتا تھا جبکہ سمیع اللہ نے 100 میٹر اسپرنٹ میں برانز میڈل جیتا تھا۔سمیع اللہ، محمد نعیم اور محبوب علی نے ریلے ریسز میں بھی حصہ لیا تھا اور ان میں پاکستان نے برانز میڈلز جیتے تھے۔واڈا قوانین کے تحت کارروائی مکمل ہونے اور ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے باضابطہ اعلان کے بعد پاکستان کو 5 میڈلز سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔ ان میں دو گولڈ اور تین برانز میڈلز شامل ہیں۔ایتھلیٹس کو نوٹسز کا جواب دینے کیلئے 27 مئی تک مہلت دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور میڈلسٹ ایتھلیٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع ہے لیکن فیڈریشن نے اس کی تصدیق نہیں کی جبکہ ایتھلیکٹس کے علاوہ ایک اور کھیل میں بھی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بارے میں بھی بتایا جا رہا ہے۔ساؤتھ ایشین گیمز گزشتہ برس نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں منعقد ہو ئے تھے اور پاکستان نے ایتھلیٹکس میں 5 سونے ،2 چاندی اور 6 کانسی کے تمغے جیتے تھے۔
The post پاکستان کی کھیلوں کیلئے ایک شرمناک دن appeared first on Global Current News.
فی الحال اس کی تشخیص کے لیے کوئی ٹیسٹ نہیں تاہم مریض کی میڈیکل ہسٹری، جسمانی معائنہ اورمتاثرہ شخص میں موجود دیگر امراض کی بنیاد پر اس کی تشخ...
جملہ حقوق ©
WAKEUPCALL WITH ZIAMUGHAL
Anag Amor Theme by FOCUS MEDIA | Bloggerized by ZIAMUGHAL