بدھ، 27 فروری، 2019

دس ٹن وزنی وہیل مچھلی ایمازون کے جنگلات تک کیسی پہنچی؟حیرت انگیز رپورٹ (فوکس نیوز )

0 comments

برازیلیا (جی سی این رپورٹ)دنیا بھر میں جنگلی حیات کے ماہرین کے ذہن اس وقت چکرا گئے جب برازیل کے ایمازون جنگلات کے اندر ایک 10 ٹن وزنی مردہ وہیل مچھلی کو دریافت کیا گیا۔ہمپ بیک وہیل دریائے ایمازون کے جزیرے ماراجو کے جنگلات میں دریافت کی گئی اور سائنسدان یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آخر ایک مچھلی سمندر سے اتنی دور اور وہ بھی جنگل کے اندر کیسے پہنچ گئی یا وہ ساحل سے دور کیسے ہوگئی۔مقامی محکمہ صحت، نکاسی آب اور ماحولیات کے مطابق انہیں 11 میٹر لمبی وہیل مچھلی اس وقت ملی جب پرندوں کی بڑی تعداد اس کے ڈھانچے پر ضیافت کے لیے اکھٹی ہوگئی۔یہ وہیل مچھلی جنگل میں اتنی دور تھی کہ ماہرین کو مطلوبہ مقام پر پہنچنے کے 2 دورے کرنا پڑے۔برازیل کے Bicho D’agua انسٹیوٹ کے بحری حیات کے ماہرین نے مچھلی کا معائنہ کیا جو ان کے بقول کئی دن پہلے مرچکی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ہم اب تک یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ یہ آخر یہاں تک کیسے پہنچ گئی مگر اندازہ لگاسکتے ہیں کہ یہ ساحل کے قریب تیر رہی ہوگی اور تند و تیز لہروں کے نتیجے میں وہ ان جنگلات میں آگری۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی حیرت انگیز ہے اور ہم اب تک الجھن کا شکار ہے کہ برازیل کی شمالی ساحلی پٹی پر ایک ہمپ بیک وہیل کیا کررہی تھی کیونکہ یہ انتہائی غیرمعمولی ہے۔عام طور پر برازیل کے جنوبی ساحلی علاقوں میں ہمپ بیک وہیل مچھلیاں اگست سے نومبر کے درمیان نظر آتی ہیں مگر وہ کبھی کبھار ہی ہزاروں میل دور شمالی حصے کا رخ کرتی ہیں جہاں ایمازون کا دہانہ ہے۔ماہرین کے مطابق یہ وہیل ممکنہ طور پر کم عمر تھی اور جنوب کی جانب جاتے ہوئے اپنی ماں سے الگ ہوگئی۔اب مقامی حکام کو اس وہیل مچھلی کے ڈھانچے کو ہٹانا بھی مسئلہ بن چکا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ جس جگہ پر موجود ہے وہاں تک رسائی بہت مشکل ہے اور کسی بلڈوزر کو وہاں پہنچانا ناممکن ہے ، اس لیے ڈھانچے کو ہٹانے کا کوئی راستہ نہیں۔تاہم ماہرین اس ڈھانچے کو محفوظ کرکے مزید تحقیق کے لیے کسی نیچرل ہسٹری میوزیم میں منتقل کریں گے۔



from Global Current News https://ift.tt/2tD5g1X
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔