لاہور(جی سی این رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے بھارتی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ شروع کی تو نئی دہلی پر پاکستان کا پرچم لہرائے گا،ان شاءاللہ۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک طرف مودی غریبوں کےپاؤں دھورہےہیں،دوسری طرف بیگناہ نہتےکشمیریوں کاخون بہارہےہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے،جنوبی ایشیاکے بے گناہ انسانوں اورغریبوں کوجنگ کی بھٹی میں نہ دھکیلیں،نریندرمودی خاکروبوں کے پاؤں دھونے سے بڑا اور عظیم کام کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی امن پسندی اورتحمل مزاجی کوکمزوری سمجھنابھارت کی سنگین غلطی ثابت ہوگی،پوری قوم بالخصوص پاکستان مسلم لیگ ن کےورکرمسلح افواج کےساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کریں۔شہبازشریف نے کہا کہ ہماری مسلح افواج جذبہ شہادت،پیشہ ورانہ مہارت اور بے مثال جرات و بہادری کا پیکر ہیں،ہمیں اپنے بیٹوں،مادر وطن کے سجیلے جوانوں پر ناز ہے،مادر وطن کےتحفظ،دفاع کی خاطرخون بہانے کیلیے میں محاذجنگ پرجانےکیلئےتیارہوں۔
from Global Current News https://ift.tt/2U8lnAf
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔