پیر، 25 فروری، 2019

پاکستان سپر لیگ کے پاکستان میں میچوں کے ٹکٹوں کی آج فروخت،ان کی مالیت کیا ہو گی؟ (فوکس نیوز )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ) پاکستان سُپر لیگ فور کے پاکستان میں ہونے والے 8 میچز کے ٹکٹس کی فروخت آج سے ملک کے 55 مختلف سینٹرز پر شروع ہوگی۔پی ایس ایل کے پاکستان میں ہونے والے 8 میں سے تین میچز لاہور اور فائنل سمیت پانچ میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کے ٹکٹس آج سے فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔شائقین کرکٹ کراچی کے 27 اور لاہور کے 12 مقررہ سینٹرز سے ٹکٹس حاصل کرسکیں گے، پی ایس ایل کے تمام ٹکٹس کوریئر سروس ‘ٹی سی ایس’ کے مختص کردہ سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ایلیمینیٹرز اور کوالیفائرز میچ کے ٹکٹس کی مالیت 500 روپے سے 3 ہزار روپے تک ہے جب کہ کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل میچ کے ٹکٹس 500 سے 8 ہزار روپے تک ہیں۔اس سے قبل میچز کے آن لائن ٹکٹس بھی فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے جو مجموعی ٹکٹوں کا 20 فیصد تھا، ایسے شائقین جو آن لائن ٹکٹ بُک کروا چکے ہیں انہیں مقررہ سینٹر پر جاکر اپنا ٹکٹ وصول کرنا ہوگا۔



from Global Current News https://ift.tt/2SWgqO8
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔