ملتان(جی سی این رپورٹ) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 8 اگست 2019 کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 17.76 فیصد اضافہ ہوگیا۔ملک کے 17 بڑے شہروں سے 53 اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیا گیا جس میں سے 25 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 3 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جب کہ 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔پیاز، ٹماٹر، آلو، گھی، آئل، لہسن، چینی، دالیں، چاول اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ اس ہفتے کے دوران ملک میں پیاز، چکن (زندہ )، ٹماٹر، آلو، گھی (کھلا) لہسن، چینی، انڈہ (فارمی)،کوکنگ آئل، ال پلیٹ، ویجیٹیبل گھی، صابن، دال چنا،گڑ، بیف پلیٹ، دال مسور، آٹا، دال ماش، خوردنی تیل، چاول اری (6)، دال مونگ، ایل پی جی (سلنڈر)، بیف، دہی، دودھ(تازہ) کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔کیلا، سرخ مرچ (پسی ہوئی) گندم کی قیمتوں میں کمی جب کہ آگ جلانے والی لکڑی، چائے کا کپ،چاول باسمتی (ٹوٹا)، موٹا لٹھا، مٹی کاتیل،ڈبل روٹی، مٹن، خشک دودھ، نمک، چائے، سگریٹ، لان (کپڑا)، جارجٹ، سینڈل، چپل، الیکٹرک چارجز، گیس چارجز، ماچس، الیکٹرک بلب، واشنگ سوپ، پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہاہے۔
The post مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہو گیا، کتنی اشیا مہنگی اور کتنی سستی ہوئیں؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2YF2KKj
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔