لاہور (جی سی این رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والے قومی کرکٹرز کی مکمل کاؤنٹی سیزن کھیلنے کی درخواست مسترد کردی اور قومی کرکٹر زکو آگاہ کردیا ہےکہ انگلش کاؤنٹی کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت ضروری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اظہر علی ، فخرزمان ،بابراعظم ، عماد وسیم ، فہیم اشرف اورمحمد عامر ان دنوں انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں اور ان پلیئرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ انہیں مکمل کاؤنٹی سیزن کھیلنے کی اجازت دی جائے تاہم پی سی بی نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈومیسٹک کرکٹ شروع ہونے پر بیرون ملک موجود تمام کھلاڑیوں وطن واپس آنا پڑے گا۔ پی سی بی نے مکمل سیزن کھیلنے کی اجازت نہ دینے کے بارے میں کھلاڑیوں کو بتاتے ہوئے آگاہ کیا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت لازمی کرنا ہو گی۔ انگلینڈ میں جاری کاونٹی چیمپئن 26 ستمبر جبکہ ٹی ٹونٹی بلاسٹ ایونٹ21 ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ پاکستان میں ڈومیسٹک سیزن ستمبرکے وسط میں شروع ہونے کا امکان ہے ،پی سی بی نے اظہر علی ، فخرزمان ،بابراعظم ، عماد وسیم ، فہیم اشرف اورمحمد عامر سمیت سپین میں موجود وہاب ریاض اور دیگر ملکوں میں کرکٹ کھیلنے میں مصروف قومی کرکٹر کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں شرکت لازمی قرار دے دی ہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ پی سی بی نئے ڈومیسٹک سٹرکچر کی کامیابی کیلئے انتہائی سنجیدہ ہے اور کھلاڑیوں کو اسی لئے شرکت کا پابندکیا گیاہے ۔
The post بورڈ نے قومی کرکٹرز کی کونسی درخواست مسترد کردی؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2ODzAa3
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔