ہفتہ، 3 اگست، 2019

ڈارک چاکلیٹ کے چند حیرت انگیز فوائد (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)چاکلیٹ ایسی میٹھی سوغات ہے جو لگ بھگ ہر ایک کو ہی پسند ہوتی ہے۔خاص طور پر ڈارک چاکلیٹ تو صحت کے لیے بہت فائدہ مند مانی جاتی ہے کیونکہ اس سے جسم کو فلیونوئڈز حاصل ہوتے ہیں جو کہ مدافعتی نظام کو بہتر بنا کر پروٹین بنانے میں مدد دیتے ہیں۔اس سوغات کے فوائد ہوسکتا ہے آپ کو حیران کردیں۔
یادداشت بہتر بنائے
اٹلی کی L’Aquila یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ کوکا (چاکلیٹ کا بنیادی جز) کھانا معمول بنالینا طویل المعیاد یادداشت کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ تحقیق کے مطابق چاکلیٹ میں موجود فلیوونوئیڈز یا فلیونولز ذہنی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ اس سے ذہنی صحت خصوصاً یادداشت میں بہتری آتی ہے جبکہ بلڈ پریشر اور انسولین لیول بھی بہتر ہوتے ہیں۔
بلڈ پریشر کنٹرول کرے
پرتگال کے پولی ٹیکنیک انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ کچھ مقدار میں ڈارک چاکلیٹ کھانا ایک ماہ کے اندر بلڈپریشر کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔تحقیق کے مطابق ڈارک چاکلیٹ اینٹی آکسائیڈنٹ فلیونوئڈز سے زیادہ بھرپور ہوتی ہے جو خون کی شریانوں کی صحت بہتر بنانے میں مددگار جز ہے۔ تحقیق کے دوران رضاکاروں پر کیے گئے تجربات کے نتائج سے معلوم ہوا کہ زیادہ کوکا والی چاکلیٹ کھانے والوں کے بلڈپریشر میں ڈرامائی حد تک بہتری دیکھنے میں آئی۔
خون کی شریانوں کو تحفظ
ڈارک چاکلیٹ فلیونوئڈز اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے اور یہ دونوں اجزا خون کی شریانوں میں لوتھڑے بننے اور سوجن کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق جسمانی سوجن بڑھاپے اور اس سے متعلقہ امراض کا باعث بنتی ہے، لہذا سوجن پر قابو پانے والی غذا طویل زندگی کی کنجی ثابت ہوسکتی ہے۔
جگمگاتی جلد
اگر آپ کو میٹھا کھانا پسند ہے تو چینی کے بجائے ڈارک چاکلیٹ کو کھانے کی عادت ڈال لیں، کوکا اور فلیونوئیڈز سے بھرپور یہ چاکلیٹ جلد کی ملائمت اور نمی کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے۔
دماغی افعال بہتر بنائے
یہ میٹھی سوغات دماغی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ ایک طبی تحقیق کے دوران 23 سے 98 سال کی عمر کے لگ بھگ ایک ہزار کے قریب افراد کی غذائی عادات اور دماغی افعال کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ چاکلیٹ کو کھانا معمول بنالینے سے دماغی افعال میں نمایاں فرق دیکھنے میں آیا۔ تحقیق کے مطابق چاکلیٹ کے شوقین افراد دماغی آزمائش کے ٹیسٹوں میں بہتر کارکردگی کے ساتھ ساتھ، یاداشت اور دیگر دماغی کاموں میں بھی نمایاں ہوتے ہیں۔
کھانسی سے نجات
اگر آپ کھانسی کے شکار ہیں تو کسی مہنگی دوا یا ڈاکٹر سے رجوع کرنے سے قبل اس میٹھی سوغات کو استعمال کرکے دیکھ لیں ۔ جی ہاں چاکلیٹ، اسے اچھی طرح چبا کر کھانا کھانسی سے ریلیف فراہم کرتا ہے اور کسی دوا کی ضرورت نہیں ہوتی۔ طبی ماہرین بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ کھانسی کو دبانے میں سیرپ سے زیاہد بہتر ثابت ہوسکتی ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس میٹھی سوغات کے استعمال سے کھانسی کی تکلیف میں کمی محض 2 دن میں ممکن ہوگئی۔ کھانسی کے اس علاج کے پیچھے 2 وجوہات ہیں، کوکا میں قدرتی طور پر ایک جز theobromine موجود ہوتا ہے جو کہ دائمی کھانسی پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔ دوسری وجہ چاکلیٹ کی ساخت ہے، جسے کھانے پر گلے میں ایک چپکنے والی کوٹنگ بن جاتی ہے جو کہ ان اعصاب کو تحفظ فراہم کرتی ہے جو کھانسی کا باعث بنتے ہیں۔
مزاج پر مثبت اثرات
جب آپ مایوسی کا شکار ہو تو چاکلیٹ کا استعمال بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اس کا ذائقہ ذہن کو تحریک دیتا ہے اور آپ کو خوش باش بناتا ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ چاکلیٹ کا ذائقہ، خوشبو یا بناوٹ بھی لوگوں کو خوش باش بنادیتی ہے، چاکلیٹ سے دماغ میں اچھا محسوس ہونے والے کیمیکل ڈوپامائن کی مقدار بڑھنے میں مدد ملتی ہے۔

The post ڈارک چاکلیٹ کے چند حیرت انگیز فوائد appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2LWu5kD
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔