جمعہ، 8 مارچ، 2019

بھارتی قید میں ایک اور پاکستانی کی روح آزاد ہو گئی (فوکس نیوز )

0 comments

امرتسر(جی سی این رپورٹ)بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی شہری کی موت واقع ہوگئی ہے۔پاکستانی شہر ی محمد اعظم کی عمر 62 سال تھی، 2016 میں سزا مکمل ہونے پر انہیں فیروز پور جیل سے امرتسر منتقل کیا گیا تھا۔سزا مکمل ہونے کے باوجود محمد اعظم کی رہائی ممکن نہ ہوسکی تھی۔ اُنہیں 25 فروری کو امرتسرجیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اعظم امرتسر کے گرونانک دیو اسپتال میں انتقال کرگئے۔بھارتی حکام نے محمداعظم کو غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔



from Global Current News https://ift.tt/2IZADOI
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔