جمعہ، 8 مارچ، 2019

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بم حملہ (فوکس نیوز )

0 comments

سری نگر (جی سی این رپورٹ)بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں بس اسٹاپ پر ہونے والے گرینیڈ دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق پولیس افسر ایم کے سنہا نے میڈیا کو بتایا کہ ‘بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گرینیڈ کو بس میں پھینکا گیا جس کی وجہ سے تقریبا 18 افراد زخمی ہوئے’۔جموں میں پیش آنے والے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ وہ ذمہ داروں کے تعین کے لیے تفتیش کررہے ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2J1p49y
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔