جمعہ، 8 مارچ، 2019

حامد کرزائی بال بال بچ گئے (فوکس نیوز )

0 comments

کابل (جی سی این رپورٹ)افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک جلسے میں مارٹر بم فائر کیے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔جلسے میں کئی صدارتی امیدواروں کے علاوہ سابق افغان صدر حامد کرزئی اور افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی موجود تھے۔جس وقت مارٹر بم فائر ہوئے اس وقت افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اسٹیج پر تقریر کر رہے تھے۔ جلسہ حزبِ وحدتِ اسلامی کی جانب سے اس کے مقتول قائد عبدالعلی مزاری کی برسی پر منعقد کیا گیا گیا تھا۔جلسے پر ہونے والے اس حملے میں 3 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔ ایک صدارتی امیدوار حنیف اتمار کے مطابق ان میں سے 8 افراد ان کے گارڈ تھے۔ ایک اور صدارتی امیدوار عبداللطیف بھی زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2TDrhwa
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔