ہفتہ، 9 مارچ، 2019

بلاول بھٹو نےنواز شریف بارے پنجاب حکومت کو کیا درخواست دیدی (فوکس نیوز )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے جیل میں ملاقات کے لیے درخواست دے دی۔نجی ٹی وی چینل کےمطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات کی درخواست پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے صوبائی محکمہ داخلہ کو جمع کرائی۔بلاول بھٹو کی درخواست میں محکمہ داخلہ سے نوازشریف سے ملاقات کے لیے اجازت مانگی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ بلاول بھٹو آج ہی نوازشریف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، پی پی چیئرمین کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے صحت سے متعلق دریافت کریں گے۔درخواست کے مطابق ملاقات کی اجازت ملنے کی صورت میں پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور جمیل سومرو بھی بلاول کے ہمراہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری کو آج ایک پارٹی رہنما کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنا ہے اسی لیے وہ کل شام سے لاہور میں موجود ہیں اور لاہور میں موجودگی کے باعث وہ نوازشریف سے آج ہی ملاقات کے خواہش مند ہیں۔واضح رہےکہ بلاول بھٹو زرداری نے اس سے قبل بھی نوازشریف کی صحت سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا اور حکومت سے انہیں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔



from Global Current News https://ift.tt/2HmpJjr
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔